
فریج میں رکھی ہوئی ان غذاؤں کو کھانے سے گریز کریں
کھانا ہو یا پھل اور سبزیاں فریج میں محفوظ کی جاتی ہیں تاہم اس میں کچھ ایسی غذائیں بھی ہیں جو آپ کی صحت کو نقصان پہنچاسکتی ہیں یہاں پر فریج میں رکھی ہوئی ایسی غذاؤں کے بارے میں بتایا جارہا ہے۔
فلیورڈ دہی
اسٹرابیری، بلیوبیری، ونیلا فلیورڈ دہی میں عام سادہ دہی کی نسبت 3 گنا زیادہ شکر ہوتی ہے اس کے بجائے مختلف گریوں اور کچھ سادہ پوری چکنائی والا دہی تازہ بیریوں اور گریوں کے ساتھ آزمائیں، اس طرح آپ کو کم شکر، زیادہ فائبر اور مزید غذائی اجزاء ملیں گے۔ اور پوری چکنائی والا دہی بھوک کو بغیر چکنائی والے دہی کی نسبت بہتر انداز میں کم کرے گا یہ آپ کو وزن کم کرنے میں بھی مدد دے سکتا ہے۔
کیچپ
ہوسکتا ہے کہ آپ کم شکر والے غذاؤں اسے شمار کریں، تاہم آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ کیچپ میں شکر کی مقدر آپ کی سوچ سے کہیں زیادہ ہوتی ہے، ایک کھانے کے چمچ کیچپ میں 4 گرام کے برابر شکر ہوتی ہے، اس کی جگہ تازہ چٹنیاں استعمال کریں۔
مایونیز
ایک کھانے کے چمچ مایونیز میں 93.8 کیلوریز ہوتی ہے، جبکہ اسی مقدار کے مسٹرڈ پیسٹ میں تقریباً 15 کیلوریز ہوتی ہے۔ کوشش کریں کہ سینڈوچ پر مایونیز کے بجائے مسٹرڈ پیسٹ لگائیں۔
ذائقہ دار غیر ڈیری کریم
ان کریموں کو بہت زیادہ پروسیس کیا جاتا ہے، ان کے اجزاء میں شکر، مصنوعی مٹھاس، کارن سیرپ، سویا بین کا تیل، کپاس کے بیج کا تیل، سوڈیم کیسینیٹ، ڈائی پوٹاشیم فاسفیٹ، مونو-اور ڈائی گلیسرائیڈ، اور سوڈیم سٹیریول لییکٹیلیٹ شامل ہو سکتے ہیں، اس بجائے سادہ دودھ استعمال کریں۔
سوڈا
یہ مشروب صرف کیلوریز سے بھرا ہوا ہوتا ہے اور اس میں تقریباً کوئی غذائیت نہیں ہوتی، اسے ہرگز استعمال نہ کریں، بلکہ اس کی جگہ تازہ لیموں کا رس استعمال کریں۔
منجمد فرنچ فرائز
فرنچ فرائز کسے پسند نہیں تاہم ذائقہ میں مزیدار، چکنائی اور کیلوریز سے بھرپور ان نمکین چیزوں کو فریزر میں رکھنے سے گریز کریں کیونکہ جب یہ گھر میں موجود ہوں گے تو آپ کا دل انہیں کھانے کے لیے چاہے گا، اس کی جگہ تازہ سلاد استعمال کریں۔
اچار
اچار نمک سے بھرپور ہوتے ہیں۔ لیکن کھیرے سے بنے اچار آپ کے لیے اچھے ہیں۔ ان میں موجود پانی کی زائد مقدار آپ کو ہائیڈریٹ رکھنے اور اینٹی آکسیڈینٹس سوزش کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ کیوں نہ انہیں تازہ خریدا جائے؟ اگر آپ کو کچھ اضافی ذائقہ چاہیے، تو اس میں تھوڑا سرکہ ملا کر استعمال کریں۔
منجمد پیزا
ایک عام منجمد پیزا میں کیلوریز (1,920) ، سچوریٹڈ فیٹ (30 گرام)، اور سوڈیم (5,040 ملی گرام) سے زیادہ ہوتا ہے، اس کے بجائے اپنے فریزر میں کچھ بیریاں، سبزیاں، اور سوپ رکھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News