Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا محض کھڑے رہنے سے بھی کیلوریز جلتی ہے؟

Now Reading:

کیا محض کھڑے رہنے سے بھی کیلوریز جلتی ہے؟
کیا محض کھڑے رہنے سے بھی کیلوریز جلتی ہے؟

کیا محض کھڑے رہنے سے بھی کیلوریز جلتی ہے؟

آپ کا جسم آرام کی حالت میں بھی ضروری افعال جیسے سانس لینا، دل کی دھڑکن، خون کی گردش، اور ہاضمہ کے لیے کیلوریز جلاتا ہے۔ جب آپ اپنے پٹھوں کو استعمال کرتے ہیں تو آپ کی توانائی کی ضرورت بڑھ جاتی ہے، جس سے زیادہ کیلوریز جلتی ہیں۔

کھڑے ہونے کے دوران آپ کے جسم کے پوسچر کے پٹھے بھی کام میں آتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ کھڑے ہونے سے بیٹھنے کی نسبت کچھ زیادہ کیلوریز جلتی ہیں۔ آپ کی عمر، وزن، جنس، اور قد بھی اس بات پر اثر انداز ہوتے ہیں کہ آپ کتنی کیلوریز جلاتے ہیں۔

مثال کے طور پر، اگر آپ کا وزن 130 پاؤنڈ ہے تو آپ بیٹھنے پر 98 کیلوریز اور کھڑے ہونے پر 130 کیلوریز جلائیں گے، جس میں 32 کیلوریز کا فرق ہے۔

اسی طرح اگر آپ کا وزن 150 پاؤنڈ ہے تو بیٹھنے پر آپ تقریباً 113 کیلوریز اور کھڑے ہونے پر 150 کیلوریز جلائیں گے، جو کہ 37 کیلوریز کا فرق ہے۔

اس کے علاوہ اگر آپ کا وزن 200 پاؤنڈ ہے تو بیٹھنے پر 150 کیلوریز اور کھڑے ہونے پر 200 کیلوریز جلائیں گے، جو کہ 50 کیلوریز کا فرق ہے۔

Advertisement

اگر آپ دن بھر زیادہ کھڑے رہیں گے تو یہ چھوٹا سا فرق وقت کے ساتھ مل کر بہت زیادہ کیلوریز میں بدل سکتا ہے۔

ایک مطالعے کے مطابق، اگر آپ دن میں چھ گھنٹے کھڑے رہتے ہیں تو ایک سال میں 5 پاؤنڈ سے زیادہ وزن کم کر سکتے ہیں، بشرطیکہ آپ کی کیلوریز کی مقدار برقرار رہے۔

اسٹینڈنگ ڈیسک

اگر آپ ایسی جگہ ملازمت کرتے ہیں جہاں آپ کا کام بیٹھنے کا ہے تو آپ اسٹینڈنگ ڈیسک استعمال کرنے پر غور کر سکتے ہیں، جو بیٹھنے سے کھڑے ہونے کی تبدیلی کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

ورزش کے ذریعے کیلوریز جلانا

جتنا زیادہ آپ متحرک ہوں گے، اتنی ہی زیادہ کیلوریز جلیں گی۔ اگر آپ اپنے جانور کے ساتھ سیر کریں تو آپ بیٹھنے یا کھڑے ہونے کی حالت کی نسبت قریباً دوگنا زیادہ کیلوریز جلائیں گے۔

Advertisement

زیادہ متحرک سرگرمیاں آپ کے دل کی دھڑکن اور سانس لینے کی رفتار بڑھاتی ہیں، جس سے زیادہ کیلوریز جلتی ہیں۔

وزن کم کرنا

اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنی کیلوریز کی مقدار سے زیادہ جلانی ہوں گی۔ ایک پاؤنڈ وزن کم کرنے کے لیے آپ کو ایک ہفتے تک روزانہ 500 کیلوریز زیادہ جلانی ہوں گی۔

زیادہ کیلوریز کی کمی سے غذا کے ذریعے وزن کم کرنا صحت مند طریقہ نہیں ہے۔ بہتر ہے کہ آپ ورزش بڑھائیں اور ایسی غذا اپنائیں جو آپ کی غذائی ضروریات پوری کرے۔

بیٹھے رہنے  کے خطرات

دن کا زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنا کئی جسمانی صحت کے مسائل کا خطرہ بڑھاتا ہے، جس میں، میٹابولک سنڈروم جیسے  ہائی بلڈ پریشر اور ہائی کولیسٹرول، ٹائپ 2 ذیابیطس، موٹاپا اور کینسر شامل ہیں، اس کے علاوہ آرتھرائٹس، آسٹیوپوروسس، ڈپریشن، اور ذہنی صلاحیت میں کمی کا بھی خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

Advertisement

روزانہ کی سرگرمی بڑھانا اور بیٹھنے کے وقت کو کم کرنا

اگر ورزش مشکل لگتی ہے تو بھی آپ بیٹھنے کا وقت کم کر سکتے ہیں۔ گھر، کام، یا اسکول میں چلنے سے آپ زیادہ کیلوریز جلا سکتے ہیں۔

پہلی منزل تک سیڑھیاں چڑھنے سے آپ کی جلائی جانے والی کیلوریز دوگنا ہو جاتی ہیں۔ باورچی خانے کی صفائی کرنے سے بھی آپ کو زیادہ کیلوریز ملیں گی۔

اس ضمن میں اسمارٹ واچز اور ٹریکن کافی مفید ثابت ہوسکتے ہیں یہ آپ کو یاد دلاتے ہیں کہ آپ نے کافی دیر سے حرکت نہیں کی، اور آپ کو کچھ وقت کے لیے کھڑے ہونے یا چلنے کی ترغیب دیتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر