Advertisement
Advertisement
Advertisement

استاد کی سزا نے شاگرد کو عمر بھر کے لیے معذور کردیا

Now Reading:

استاد کی سزا نے شاگرد کو عمر بھر کے لیے معذور کردیا
استاد کی سزا نے شاگرد کو عمر بھر کے لیے معذور کردیا

استاد کی سزا نے شاگرد کو عمر بھر کے لیے معذور کردیا

استاد ہمیشہ سے ہی شاگرد کے لیے والد کا درجہ رکھتے ہیں اور ایک شفیق رہنما اور مہربان سرپرست ثابت ہوتے ہیں تاہم کبھی یہ رشتہ محبت اور انسیت کے بجائے بے رحم ثابت ہوتا ہے جس سے بچے کی شخصت منفی انداز میں متاثر ہوتی ہے ایسا ہی ایک بے رحم واقعہ چین میں پیش آیا۔

یہ واقعہ چین کے ایک سمر کیمپ میں پیش آیا جہاں ایک 13 سالہ طالب علم کو معمولی سی بات پر بطور سزا 1000 بار اسکواٹس کرنے کو کہا گیا تاہم طالب علم اس ٹاسک کو پورا کرنے سے بہت پہلے ہی زمین پر گر پڑا۔

واضح رہے کہ اسکواٹس ایک جسمانی سرگرمی ہے جس میں بغیر کسی سہارے کے چند سیکنڈ کے لیے بیٹھنے کی پوزیشن اختیار کی جاتی ہے۔

اس واقعے کی پوری روداد 13 سالہ طالب علم کی والدہ مسز لو نے سناتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ پچھلی گرمیوں میں پیش جب ان کا بیٹا دیگر بچوں کے ہمراہ ایک سات روزہ سمر کیمپ میں گیا، اس کیمپ میں بچے آپس میں مل جل کر جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لیتے تھے، سب کچھ ٹھیک طرح سے چل رہا تھا تاہم سمر کیمپ  کے گریجویشن والے دن ایک استاد نے اسے دوسروں بچوں سے بات کرنے پر سزا کے طور پر 1,000 بار اسکواٹس کرنے کو کہا، جب وہ 200 اسکواٹس پر پہنچا تو پٹھوں کے درد کی وجہ سے زمین پر گر گیا، تاہم استاد نے اس کی مدد کرنے کے بجائے اسے لات مار کر آگے بڑھ گیا اور اسے درد سے ترپتا چھوڑ گیا، اسے صرف اس وقت اٹھایا گیا جب گریجویشن کی تقریب شروع ہوئی، کیونکہ والدین آنا شروع ہوگئے تھے۔

مسز لو کو  بچے کی گریجویشن کے دن کی تصاویر موصول ہوئی جس میں بچے کی آنکھیں سرخ اور چہرے پر اداسی نظر آ رہی تھی جبکہ اس کے والد نے بھی محسوس کیا کہ ان بیٹا ٹھیک سے کھڑا نہیں ہوپارہا تھا، تاہم جب انہوں نے کیمپ کے منتظمین سے پوچھا تو انہیں بتایا گیا کہ سب کچھ ٹھیک ہے، لیکن جب وہ بچے کو لینے گئے تو انہیں اصل صورت حال کا پتا چلا۔ ان کا 13 سالہ بیٹا ایک اسٹول پر بیٹھا ہوا تھا کیونکہ وہ بمشکل کھڑا ہو پا رہا تھا۔

Advertisement

جب والدین نے بیٹے سے پوچھا تو انہوں ساری کہانی سنادی۔ جب بچے نے شدید درد کی شکایت کی تو اس کے والد نے کیمپ کے ایک استاد سے کہا کہ وہ اسے قریبی اسپتال لے جائیں، اسپتال لے جانے پر پتہ چلا بچے کے پاؤ کے پٹھے شید متاثر ہوئے ہیں اور یہ درد وقت کے ساتھ بڑھتا چلا گیا یہاں  تک کہ بچے میں  “رہبڈومیولیسس” کی تشخیص ہوئی۔

رہبڈومیولیس پٹھوں ایک خطرناک حالت ہے جو عموماً شدید جسمانی مشقت کے باعث جنم لیتی ہے جس سے پٹھے تیزی سے ٹوٹنا شروع ہوجاتے ہیں،  اگر اس کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ جگر اور گردے کو متاثر کر سکتی ہے۔

اسپتال میں 13 دن علاج کے بعد لڑکے کو ڈسچارج کر دیا گیا، تاہم بچہ نہ ہی مکمل صحت یاب ہوا، اور اب 14 سال کی عمر میں، نہ ہی وہ معمول کی زندگی گزارنے کے قابل رہا، کیونکہ اب وہ عمر بھر کسی بھی نوعیت کی جسمانی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکے گا۔ اس کے پٹھے کمزور ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے اس کے جگر اور گردے کو نقصان پہنچا ہے۔

مسز لو نے مزید کہا کہ اس واقعہ کے بعد انہوں نے کیمپ کے منتظمین سے اس جسمانی سزا کے بارے میں بات کرنے کی کوشش کی۔ اگرچہ ابتدا میں سب نے اس غلطی کا انکار کیا، تاہم جب دوسرے بچوں نے اس سزا کی تصدیق کی تو انہوں نے اس بات کو تسلیم کیا۔ مذاکرات کے بعد والدین اور کیمپ کے منتظمین کے درمیان ایک سمجھوتہ طے پایا تاہم قانونی کارروائی اب بھی جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر