
خالی پیٹ پھل کھانا صحت کے لیے مفید ہے یا مضر، ماہرین نے بتادیا
کہاجاتا ہے کہ پھل خالی پیٹ نہیں کھانے چاہئے جب کہ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ دن کا آغاز تازہ پھلوں یا ان کے رس سے کرنا سب سے بہتر ہے۔
ماہرین کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ آپ پھلوں کو خالی پیٹ یا دن کے کسی بھی وقت کھا سکتے ہیں ایسا ہرگز نہیں ہے کہ کسی مخصوص وقت یا خالی پیٹ کھانے سے ان کی افادیت بڑھ جاتی ہے۔
ہمارا جسم پھلوں سے غذائی اجزاء کو ہضم کرنے اور جذب کرنے کے لیے بنایا گیا ہے، چاہے آپ انہیں کسی بھی وقت کھائیں، پھلوں کو دیگر کھانوں جیسے پروٹین اور صحت مند چکنائی کے ساتھ ملانے سے ایک طرف تو خون میں شکر کی سطح مستحکم رکھنے میں مدد ملتی ہے جبکہ دوسری جانب یہ آپ کو دیر تک سیر بھی رکھتا ہے جس سے آپ بے وقت کی بھوک سے بچے رہتے ہیں۔
کسی بھی کاربوہائیڈریٹ والی غذا، جیسے پھل، دوسرے کھانوں جیسے پروٹین کے ساتھ ملانے سے پیٹ بھرا رہتا ہے، چاہے آپ پھلوں کو صبح سویرے کھائیں یا رات کے کھانے کے بعد میٹھے کے طور پر، آپ اس کے فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔
ایک کپ میں پھلوں کی کتنی مقدار ہوتی ہے؟
ایک کپ پھل تقریباً ایک درمیانے سیب، ناشپاتی اور نارنگی کے برابر ہے اسی طرح ، دو سے تین کیوی، آٹھ بڑی اسٹرابیری، ایک درمیانے سائز کا کیلا، تقریباً 22 انگور، آدھا کپ خشک پھل یا آدھا کپ 100 فیصد تازہ پھل کے رس کے برابر ہے۔
دن بھر میں ایک کپ پھل کھانا بہتر صحت کے لیے نہایت ضروری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News