Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلڈ پریشر نوٹ کرتے وقت یہ غلطی ہرگز نہ کریں، ورنہ ریڈنگ غلط آسکتی ہے

Now Reading:

بلڈ پریشر نوٹ کرتے وقت یہ غلطی ہرگز نہ کریں، ورنہ ریڈنگ غلط آسکتی ہے
بلڈ پریشر نوٹ کرتے وقت یہ غلطی ہرگز نہ کریں، ورنہ ریڈنگ غلط آسکتی ہے

بلڈ پریشر نوٹ کرتے وقت یہ غلطی ہرگز نہ کریں، ورنہ ریڈنگ غلط آسکتی ہے

دنیا بھر میں بلڈ پریشر کو نوٹ کرنے کے لیے مختلف ڈیوائسز کا استعمال کیا جاتا ہے، اکثر ایسا ہوتا ہے کہ بلڈ پریشر کی ریڈنگ زیادہ آجاتی ہے جبکہ اس کی علامات محسوس نہیں ہوتی، اس کا مطلب ہے کہ معالج نے آپ کا بلڈ پریشر صحیح طریقے سے نوٹ نہیں کیا۔

ماہرین نے ایک بلڈ پریشر نوٹ کرتے وقت ایک اہم غلطی کی نشاندہی کی جو نتائج کو متاثر کرتی ہے۔

اگر آپ کو ہائی بلڈ پریشر کی تشخیص ہوئی ہے، تو ڈاکٹر سے دوبارہ چیک کرنے کی درخواست کرنا فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔

بلڈ پریشر نوٹ کرتے وقت اگر بازو کی پوزیشن غلط ہو تو نتائج زیادہ آسکتے ہیں، خاص طور پر اگر اسےنیشنل ہیلتھ سروس کی تجویز کردہ طریقے کے مطابق نوٹ نہیں کیا گیا۔ صحیح طریقہ یہ ہے کہ آپ سیدھے بیٹھیں اور بازو کو کسی میز یا ڈیسک پر رکھیں۔

اگر آپ بازو کو گود میں رکھیں گے، تو ایسی صورت میں بلڈ پریشر کی ڈیوایس پیمائش کو زیادہ دکھا سکتی ہے۔

Advertisement

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک ‘بڑا فرق’ پیدا کر سکتا ہے، جس کی وجہ سے غلط تشخیص ہو سکتی ہے، اس لیے درست نتائج کے لیے ایک صحیح طریقہ کار کو اپنانا ضروری ہے۔

جانز ہاپکنز میڈیسن کے محققین نے اس تحقیق کے لیے 133 بالغ افراد کو شامل کیا، جن کی عمر 18 سے 80 سال تھی، اور ان کا بلڈ پریشر ایک ہی ملاقات کے دوران نوٹ کیا گیا۔

پیمائش سے پہلے، تمام افراد نے اپنے مثانے کو خالی کیا، دو منٹ تک چہل قدمی کی، اور پھر پانچ منٹ تک آرام سے بیٹھے، پھر ان کا بلڈ پریشر نوٹ کیا گیا۔

اس مقصد کے لیے ہر شخص کے بازو پر ایک بلڈ پریشر بیلڈ لگایا اور ڈیجیٹل بلڈ پریشر ڈیوائس سے 30 سیکنڈ کے وقفے سے کئی بار پیمائش کی۔

پیمائش اس وقت کی گئی جب بازو میز پر رکھا ہوا تھا، بازو گود پر تھا، اور جب بازو بغیر کسی سہارے کے سیدھا تھا۔

بازو کو گود میں رکھنے پر جب بلڈ پریشر نوٹ کیا گیا تو سسٹولک پریشر جو دل کے خون پمپ کرنے کا دباؤ ظاہر کرتا ہے  3.9 mmHg زیادہ ہو گیا، اس کے علاوہ، یہ ڈایسٹولک بلڈ پریشر جو دل کے آرام کرنے کا دباؤ ناپتا ہے کو 4 mmHg بڑھا دیا۔

Advertisement

دوسری طرف، جب بازو بغیر سہارا کے سیدھا تھا ایسی صورت میں بلد پریشر نوٹ کرنے پرسسٹولک پریشر 6.5 mmHg اور ڈایسٹولک 4.4 mmHg بڑھا ہوا نوٹ کیا گیا۔

ان نتائج کے مطابق دونوں صورتوں میں جب بازو گود میں ہو یا بغیر کسی سہارے کے سیدھا یو تو بلڈ پریشر کی ریڈنگ زیادہ آتی ہے۔

NHS کے مطابق، نارمل بلڈ پریشر 90/60mmHg سے 120/80mmHg کے درمیان ہوتا ہے، جبکہ 135/85،  140/90mmHg یا اس سے زیادہ ہوتو ہائی بلڈ پریشر کہا جائے گا۔

محققین تجویز کرتے ہیں کہ ابتدائی پیمائش سے پہلے پانچ منٹ آرام کریں اور پھر چند منٹ بعد دوسری بار چیک کریں تاکہ یہ درست تشخیص کی جاسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر