Advertisement
Advertisement
Advertisement

غذا کے حوالے سے چند غلط فہمیاں، جنہیں ماہرین ترک کرنے کا مشورہ دیتے ہیں

Now Reading:

غذا کے حوالے سے چند غلط فہمیاں، جنہیں ماہرین ترک کرنے کا مشورہ دیتے ہیں
غذا کے حوالے سے چند غلط فہمیاں، جنہیں ماہرین ترک کرنے کا مشورہ دیتے ہیں

غذا کے حوالے سے چند غلط فہمیاں، جنہیں ماہرین ترک کرنے کا مشورہ دیتے ہیں

 سوشل میڈیا کے اس دور میں بہت سی معلومات ایسی ہیں جو بلا کسی تصدیق اور تحقیق کے اگے بڑھا دی گئی ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد اسے جاننے کے بجائے اس پر یقین کر بیٹھی ہے جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ ماہرین صحت نے چند ایسی ہی غط فہمیوں کی نشاندہی کی ہے جن  کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

کم کیلوری اور کم چربی والے کھانے زیادہ صحت بخش ہوتے ہیں

عام رجحان ہے کہ کم کیلوری اور کم چربی والے کھانے زیادہ صحت بخش ہوتے ہیں جبکہ اصل میں ایسا نہیں ہے کم کیلوری والے کھانے اکثر بھوک مٹا نہیں پاتے، یہی وجہ ہے کہ ان کھانوں کے بعد لوگ زیادہ کھانا کھانے لگتے ہیں۔ گریاں اور ایووکاڈو جیسے زیادہ کیلوری والی غذائیں غذائیت سے بھرپور ہونے کے ساتھ جسم کے لیے فائدہ مند بھی ہوتی ہیں۔

قدرتی شکر عام شکر سے زیادہ صحت مند ہے

شہد اور میپل سیرپ جیسی قدرتی مٹھاس کے ذرائع بھی عام شکر کی طرح ہی ہضم ہوتے ہیں اور ان کا زیادہ استعمال بھی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ کسی بھی قسم کی شکر کا اعتدال میں استعمال بہتر ہے۔

Advertisement

سی سالٹ عام نمک سے زیادہ فائدہ مند ہے

سی سالٹ اور عام نمک دونوں ہی سوڈیم فراہم کرتے ہیں اور زیادہ سوڈیم کا استعمال ہائی بلڈ پریشر اور دیگر مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔ اس لیے نمک کا استعمال کم اور مناسب حد میں رکھنا ضروری ہے۔

انڈے نقصان دہ ہوتے ہیں اور کولیسٹرول بڑھاتے ہیں

انڈا دنیا کی سب سے زیادہ متنازعہ غذا ہے، ایک عرصے تک اسے کولیسٹرول بڑھانے والی غذا کے طور پر لیا جاتا ہے، تاہم اب ماہرین کا کہنا ہے کہ ہفتے میں 6 سے 12 انڈے کھانا عام طور پر محفوظ ہے، کیونکہ انڈے پروٹین، وٹامنز اور دیگر فائدہ مند غذائی اجزاء فراہم کرتے ہیں۔

6  بجے کے بعد کھانا کھانا وزن بڑھاتا ہے

آپ کے جسم کے لیے کھانے کا وقت اتنا اہم نہیں جتنا کہ کھانے کی مقدار اور معیار ہے۔ دیر سے کھانا وزن بڑھنے کا سبب نہیں بنتا، جب تک کہ آپ زیادہ کھانا نہ کھائیں۔

Advertisement

کافی کھانے کی جگہ نہیں لے سکتی

کافی میں غذائیت کم ہوتی ہے، اس لیے اسے ناشتے یا کھانے کا متبادل نہیں بنایا جا سکتا۔ بہتر ہے کہ ناشتے میں پروٹین اور کاربوہائیڈریٹ سے بھرپور غذائیں شامل کی جائیں تاکہ دن کا آغاز اچھی طرح ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر