Advertisement
Advertisement
Advertisement

آنکھوں کی صحت بہتر بنانے میں مددگار 12 سپر فوڈز

Now Reading:

آنکھوں کی صحت بہتر بنانے میں مددگار 12 سپر فوڈز
آنکھوں کی صحت بہتر بنانے میں مددگار 12 سپر فوڈز

آنکھوں کی صحت بہتر بنانے میں مددگار 12 سپر فوڈز

متوازن غذا آنکھوں سمیت مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں خاص اہمیت رکھتی ہے، ماضی میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق آنکھوں کے لیے فائدہ مند اجزاء جیسے وٹامن سی اور زنک، عمر رسیدگی سے متعلق آنکھوں کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

ماہرین نے دنیا کی کئی غذائوں پر تحقیق کر کے ان میں چھپے چند ایسے صحت بخش اجزاء دریافت کیے ہیں جو ہر طرح کی بیماری کے خلاف لڑنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں، جنہیں سپر فوڈ کہا جاتا ہے۔

مچھلی، انڈے، گاجر  اور ترش پھل سپر فوڈز ہیں جو معدنیات اور وٹامنز سے بھرپور ہوتے ہیں اور آپ کی نظر کی بہتری میں معاون ثابت ہوتے ہیں

مچھلی

مچھلی جیسے سالمن اور ٹونا میں اومیگا-3 فیٹی ایسڈز کی کثیر مقدار موجود ہوتی ہے، جو سوزش کو کم کرنے اور آنکھوں کی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔ ایک خاص قسم کا اومیگا-3 جسے DHA (ڈوکوساہیپک ایسڈ) کہا جاتا ہے، آنکھ کی ریٹینا کا حصہ ہے اور نظر کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔

Advertisement

کئی مطالعوں سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اومیگا-3 سے بھرپور غذا، عمر سے متعلقہ میکولر ڈجنریشن اور کیٹریکٹ  بڑھنے کی رفتار کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

گریاں اور بیج

گری دار میوہ جات اور بیج وٹامن ای کے حصول کا مؤثر ذریعہ ہیں، جو آنکھوں کے خلیوں کی صحت کی حفاظت کرتا ہے۔ اخروٹ، بادام، پیکن اور سورج مکھی کے بیج آنکھوں کو آکسیڈیٹیو نقصان سے بچانے میں مددگار ہیں۔

پھلیاں اور دالیں

دالیں اور پھلیاں  زنک کا اچھا ذریعہ ہیں۔ تحقیق بتاتی ہے کہ زنک ان لوگوں کے لیے مفید ہے جنہیں عمر سے متعلقہ میکولر ڈجنریشن کی تشخیص ہوئی ہے۔

ترش پھل

Advertisement

ترش پھل جیسے نارنگی، گریپ فروٹ، اور لیموں وٹامن سی کے بہترین ذرائع ہیں۔ وٹامن سی آنکھوں کو آزاد ریڈیکلز کے نقصان سے بچانے میں مدد کرتا ہے۔

سبز پتوں والی سبزیاں

سبز پتوں والی سبزیاں جیسے پالک اور کیل میں لوتین، زیازانتھین، وٹامنز  اے، سی اور کے موجود ہوتے ہیں، جو آنکھوں کی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔

گاجر

بیٹا کیروٹین سے بھرپور غذا، جیسے گاجر، وٹامن  اے کا اچھا ذریعہ ہے، جو رات کی بصارت کو بہتر بنانے میں مددگار ہیں۔

شکر قندی

Advertisement

شکر قندی میں بیٹا کیروٹین اور وٹامن  اے کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے، یہ گاجر سے زیادہ وٹامن اے فراہم کرتی ہے۔

انڈے

انڈے کی زردی میں آنکھوں کے لیے صحت مند لوتین اور زیازانتھین موجود  ہوتے ہیں۔

 شملہ مرچ

شملہ مرچ میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس آنکھوں کے خلیوں کو نقصان سے بچاتے ہیں اور خون کے بہاؤ کو برقرار رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔

کدو

Advertisement

کدو میں موجود وٹامن  اے اور  سی آنکھوں کی حفاظت کرتے ہیں اور رات کی بینائی میں بہتری لاتے ہیں۔

بروکلی اور برسلز اسپراؤٹس

بروکلی اور برسلز اسپراؤٹس فائبر اور دیگر اہم اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں، جو آنکھوں کی صحت کے لیے مفید ہیں۔

پانی

پانی آنکھوں کی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے، کیونکہ آنکھوں کا بڑا حصہ پانی پر مشتمل ہے۔ ہائیڈریشن کی کمی آنکھوں کی خشکی، جلن اور دیگر مسائل کا باعث بن سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر