Advertisement
Advertisement
Advertisement

بنگلہ دیشی خاتون نے ایک منفرد کام کر کے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

Now Reading:

بنگلہ دیشی خاتون نے ایک منفرد کام کر کے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا
بنگلہ دیشی خاتون نے ایک منفرد کام کر کے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

بنگلہ دیشی خاتون نے ایک منفرد کام کر کے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں ہے جو کچھ منفرد کام کر کے مقبول ہونا چاہتے ہیں انہیں میں بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والی خاتون بھی شامل ہیں جنہوں نے ایک منٹ میں چاب اسٹک سے سب سے زیادہ چاول کے دانہ کھانے کا عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔

بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ سمیعہ خان نے چاب اسٹک کا استعمال کرتے ہوئے  ایک منٹ میں 37 چاول کے دانے اٹھا کر کھانے کا عالمی اعزاز اپنے  حاصل کر لیا۔

سمیہ خان، نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ وہ گزشتہ کچھ سالوں سے ہر طرح کے کھانے کے لیے چاب اسٹک کا استعمال کر رہی ہیں۔

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ وہ پہلے رامن کی دیوانی تھی، واضح رہے کہ رامن ایک جاپانی ڈش ہے جس میں نوڈلز کا استعمال کیا جاتا ہے اور انہیں  کورین ثقافت بھی بہت پسند تھی، اس لیے انہوں نے چاب اسٹک خرید لیے اور تب سے اب تک وہ تمام کھانے اسی سے کھاتی ہیں، چونکہ ان کا تعلق بنگلہ دیش ہے تو اسی انہیں چاول بہت پسند ہیں اور وہ تقریباً ہر دن چاول کھاتی ہیں۔

سمیعہ کی دوست ان کی چاول کھانے کی مہارت کو دیکھ کر انہیں تجویز دی کہ وہ چاب اسٹک کا استعمال کرتے ہوئے ایک منٹ میں سب سے زیادہ چاول کے دانے کھانے کا ریکارڈ توڑ سکتی ہیں، جو پہلے 27 دانے تھا، تاہم خان نے ایک منٹ میں 37 دانے کھا کر سابقہ ریکارڈ کو آسانی سے توڑ دیا۔

Advertisement

سمیعہ کا کہنا ہے کہ انہیں یہ سب ایک خواب سے لگتا ہے، اور وہ اس بات پر فخر محسوس کر رہی ہیں کیونکہ یہ ایک بہت بڑی بات ہے، کہ ان کا نام دنیا میں مشہور ہورہا ہے اور وہ اس کے لیے شکر گزار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر