عالمی سطح پر خسرہ کے کیسز میں اضافے کی بڑی وجہ سامنے آگئی
عالمی سطح پر خسرے کے کیسوں میں 20 فیصد اضافہ، عالمی ادارہ صحت نے ایک اہم عنصر کو موردِ الزام ٹھہرادیا۔
خسرے کی بیماری میں گزشتہ برس عالمی سطح پر 20 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے اور یہ تعداد 10 ملین کیسز سے تجاوز کر گئی، تاہم ایک تحقیق کے نتیجے میں اس کی وجہ ویکسین کی کمی ہے۔
عالمی ادارہ صحت (WHO) اور امریکی سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن (CDC) کی جانب شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 2023 میں تقریباً 10.3 ملین خسرے کے کیس رپورٹ ہوئے۔
یہ تعداد 2022 کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے، اور مطالعے کے مطابق دنیا بھر میں ویکسین کی ناکافی فراہمی کیسز کے بڑھنے کا سبب بن رہی ہے۔
خسرہ دنیا کی سب سے زیادہ متعدی بیماریوں میں سے ایک ہے۔ اس کی روک تھام کے لیے خسرہ یا روبیلا ویکسین کی دو خوراکوں دی جاتی ہیں جس سے 95 فیصد تحفظ ملتا ہے لیکن 2023 میں، دنیا بھر میں صرف 83 فیصد بچوں کو خسرے کی پہلی خوراک دی گئی، اور ان میں سے صرف 74 فیصد بچوں کو گزشتہ برس دوسری خوراک دی گئی۔ یہی وجہ ہے کہ گزشتہ برس خسرے کے کیسز میں اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ تمام بچوں کو ویکسین کی دو خوراکیں دی جائیں خاص طور پر افریقی اور مشرقی بحیرہ روم کے خطوں میں اور حساس اور تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں بچوں کے لیے ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
