Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈرون سے بنے دنیا کے سب سے بڑے جنجر بریڈ ہاؤس نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

Now Reading:

ڈرون سے بنے دنیا کے سب سے بڑے جنجر بریڈ ہاؤس نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
ڈرون سے بنے دنیا کے سب سے بڑے جنجر بریڈ ہاؤس نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

ڈرون سے بنے دنیا کے سب سے بڑے جنجر بریڈ ہاؤس نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

ہر نئی سائنسی ایجادسو چنے کا ایک نیا زاویہ فراہم کرتی ہے جس طرح ڈرون کا کام تو شاید کچھ اور ہو تاہم دنیا میں کئی ڈرون شوز کمپنیاں اسے اپنے انداز سے استعمال کررہی ہیں۔

ڈرون شوز دنیا بھر میں کسی خاص دن یا تہوار پر منعقد کیے جاتے جس میں اس دن کی مناسبت سے ڈرون کمپنیاں فضا میں تصاویر بناتی ہیں ان شاہکار کو دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں، اسی طرح کا ایک شو شمالی ٹیکساس میں منعقد کیا گیا۔

اے ناتھ ٹیکساس ڈرون شو کمپنی نے 4,981 ڈروونز کا استعمال کرکے آسمان پر جنجر بریڈ ہاؤس کی تصویر بنا کر ایک نیا عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

یہ شوکرسمس کی تعطیلات کے موضوع پر مبنی تھا جسے کوپیل میں واقع اسکائی ایلیمنٹس ڈروون شو اور یوویفی نے پیش کیا، اس میں 4,981 ڈروونز کا استعمال کرتے ہوئے کرسمس اور موسم سرما کی تعطیلات کی مناسبت سے فضا میں تصاویر بنائی گئیں، جن میں سانتا کلاز اور مختلف اسنومین شامل تھے۔

یہ ڈرون شو اب تک کا سب سے بڑا ہوائی نمائش کا شو تھا جس کی تصدیق گنیز ورلڈ ریکارڈز نے کی، جس میں ملٹی رورٹرز ڈروونز نے حصہ لیا اس نمائش کی سب سے خاص ڈرون سے جنجر بریڈ ہاؤس کی تصویر بنانا تھا۔

Advertisement

واضح رہے کہ اسکائی ایلیمنٹس اس سال کے آغاز میں پہلے ہی گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر چکی ہے، یہ ریکارڈ سان ڈیاگو کومی کن میں فلم ڈیڈپول اور وولورین کی تشہیر کے دوران قائم ہوا تھا جس نے سابقہ ریکارڈ توڑاتھا۔

جنجر بریڈ ہاؤس ہینسل اور گریٹل کی دوصدی پرانی کہنا کا گھر ہے جو روٹی کیک رنگ برنگی چاکلیٹ اور بنٹی سے بنا ہوا تھا تاہم یہ گھر کہانی سے نکل کر حقیقی دنیا میں شامل ہوگیا ہے اور کرسمس کے موقع پر اب یہ گھر دنیا بھر میں جابجا دکھائی دیتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر