Advertisement
Advertisement
Advertisement

صرف ایک ٹک ٹاک ویڈیو نے اسٹریٹ سوئپرکو سپرماڈل بنا دیا

Now Reading:

صرف ایک ٹک ٹاک ویڈیو نے اسٹریٹ سوئپرکو سپرماڈل بنا دیا
صرف ایک ٹک ٹاک ویڈیو نے اسٹریٹ سوئپرکو سپرماڈل بنا دیا

صرف ایک ٹک ٹاک ویڈیو نے اسٹریٹ سوئپرکو سپرماڈل بنا دیا

دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں ہے جو رات ورات نہ صرف شہرت ی بلندیوں پر پہنچ جاتے ہیں بلکہ دولت بھی ان پربارش کی طرح برسنے لگتی ہے ایسی ہی ایک کہانی بنکاک کی اسٹریٹ سوئپر کی ہے جس کی ایک رینڈم ٹک ٹاک ویڈیو نے انہیں سپر ماڈل بنادیا۔

نوپاجت مین سمبوونسیٹ نامی خاتون کی فلمی نوعیت کی غریب سوئپرسے ماڈل بننے تک کی کہانی گزشتہ ماہ شروع ہوئی جب بنکاک کی سڑکوں پر گھومنے والے ایک روسی فوٹوگرافر سیمیون ریزچیکوو نے 28 سالہ اوردو بچوں کی تنہا ماں کی خوبصورتی سے متاثر ہوکراس کی تصویرلے لی، مین اس وقت اسٹریٹ سوئپر کا کام کر رہی تھی اور اسے اس بات کا احساس ہی نہیں ہوا کہ ریزچیکوونے اس کی تصویر لی ہے، تاہم تصویر لینے کے بعد ریزچیکوونے یہ تصویر مین کو دکھائی اور اس کی خوبصورتی کی تعریف کی۔

 

Advertisement

ریزچیکوونے اپنے فون سے اس پورے واقعہ کی ویڈیو بناکر اسے اپنے ٹک ٹاک پر پوسٹ کردی، جہاں یہ ویڈیودیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی، صارفین نوجوان اسٹریٹ سوئپر کی خوبصورتی دیکھ کرحیران رہ گئے اور اس کے بارے میں مزید جاننے کی خواہش کا اظہارکیا، جلد ہی، میڈیا ادارے اور ماڈلنگ ایجنسیز نے اس سے رابطہ کرنا شروع کر دیا۔

 

نوپاجت مین سمبوونسیٹ تھائی میڈیا اداروں کے ساتھ مختلف انٹرویوز کے دوران بتایا کہ وہ تقریباً ایک سال سے اسٹریٹ سوئپر کے طور پر کام کر رہی تھیں اور اپنے کام سے بہت خوش تھیں، مین نے اس بات پر بھی حیرانی کا اظہار کیا کہ لوگ اچانک ان میں دلچسپی لینے لگے، اور انہیں اس رینڈم ملاقات کے بعد ایسی ردعمل کی توقع نہیں تھی، تاہم یہ محض آغاز تھا۔

ویڈیو کے وائرل ہونے اور شہرت حاصل کرنے کے بعد مین کو مشہور تھائی میک اپ آرٹسٹ چٹچائی پیانفاپیچارٹ، جو نونگ چیٹ کے نام سے مقبول ہیں، نے مین کو ایک مفت میک اوور سیشن میں مدعو کیا، جہاں انہوں نے اس معمولی اسٹریٹ سوئپر کو تھائی فلم “آرٹ آف دی ڈیول 2 (لانگ کھونگ)” کے کردار پینور کا حقیقی روپ دے دیا۔

مین کی یہ پروفیشنل تصاویر ایک بار پھر وائرل ہوگئیں، جس کے بعد 28 سالہ خاتون تھائی لینڈ میں سب سے بات کیے جانے والا موضوع بن گئیں، بات یہی ختم نہیں ہوتی مین نے کئی بڑے برانڈ کے لیے بطور ماڈلنگ کام کیا،اور اب بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔

Advertisement

حال ہی میں مین نے یہ اعلان کیا کہ وہ اسٹریٹ سوئپرکی جاب چھوڑ رہی ہیں اور اب وہ اپنی ساری توجہ اپنے نئے کیریئرپردیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر