Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہاتھوں کی جلد کو جواں رکھنے میں مددگار 3 آسان طریقے

Now Reading:

ہاتھوں کی جلد کو جواں رکھنے میں مددگار 3 آسان طریقے

خواتین کی بڑی تعداد  اپنے چہرے کی حفاظت اور جلد کی دلکشی بڑھانے کے لیے مختلف طریقے اور مصنوعات استعمال کرتی ہیں تاہم وہ ہاتھوں کو نظر انداز کر دیتی ہیں۔

آپ کے خوبصورت ہاتھ آپ کی دلکشی اور جاذبیت میں چار چاند لگاتے ہیں، ہاتھوں کو خوبصورت بنانے کے لیے ان کا خیال اور حفاظت اتنی ہی ضروری ہے جتنی چہرے کی۔

واضح رہے کہ ہاتھ سے آپ کی عمر بڑھنے کے بارے میں سب سے زیادہ پتا چلتا ہے، یہاں ہاتھوں کو جوان رکھنے اور ان کی عمر کو کم کرنے کے تین عام سے طریقے پیش کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ان 5 پھلوں کے چھلکوں سے چہرے کا حسن بڑھائیں

سن اسکرین

Advertisement

ہاتھوں کو جواں بنانے کے لیے پہلا کام جو آپ کو لازمی کرنا ہے وہ سن اسکرین کا استعمال ہے، یہ آپ کے ہاتھوں کے لیے حقیقت میں جواں بنانے کے لیے کسی جادو کی طرح کام کرے گا۔ سن اسکرین سورج کی مسلسل نمائش کے خلاف آپ کو ایک حفاظتی ڈھال فراہم کرے گا۔

آپ گاڑی میں ہو یا پیدل سفر کر رہے ہوں آپ کے ہاتھ مستقل طور پر کھلے رہتے ہیں، انہوں تجویز دی کہ جو لوگ عمر کے آثار کو کم کرنا چاہتے ہیں، وہ اپنے چہرے پر استعمال ہونے والی سن اسکرین اپنے ہاتھوں پر بھی لگائیں۔

ہاتھوں کا فیشل

ہاتھوں کو جواں بنانے کے لیے دوسرا اہم کام جو آپ کو کرنا ہے وہ ہے فیشل، سونے سے قبل ہاتھوں کی پشت اور یہاں تک کہ انگلیوں پر ایکسفولیٹنگ ماسک لگائیں، جب یہ سیٹ ہو جائے، تو ایک اچھی سی کریم لگا کر رات بھر رہنے دیں، صبح بیدار ہونے پر دھولیں، آپ کے ہاتھ ایسے نظر آئیں گے جیسے انہوں نے زندگی بھر کبھی کام نہیں کیا۔

تیسرا اور آخری مشورہ یہ ہے کہ ہاتھوں کے لیے ریٹنول، جسے وٹامن اے بھی کہا جاتا ہے استعمال کریں۔

جن دنوں آپ اپنے ہاتھوں کو ایکسفولیئٹ نہیں کر رہے ہوتے، ان دنوں میں ہاتھوں کی پشت پر تھوڑا سا ریٹنول لگائیں تاکہ آپ کی جلد اتنی ہی مؤثر طریقے سے دوبارہ جھریوں سے پاک ہوجائے جیسے آپ کا چہرہ دکھائی دیتا ہے۔

Advertisement

کوشش کریں کہ جب بھی آپ اپنے ہاتھ دھوئیں تو فوراً لوشن لگائیں، اس طرح  آپ کے ہاتھوں پر عمر رسیدگی کے اثرات دیر سے ظاہر ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر