Advertisement
Advertisement
Advertisement

قریب کی بینائی درست کرنے والی انقلابی دوا تیار

Now Reading:

قریب کی بینائی درست کرنے والی انقلابی دوا تیار
قریب کی بینائی درست کرنے والی انقلابی دوا تیار

نظر قریب کی کمزور ہو یا دورکی، بہتربینائی کے لیے عینک لگانے کے سوا کوئی چارہ نہیں، تاہم اب ایک ایسی دوا تیار کی گئی جو قریب کی نظر کودرست کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

امریکہ میں (فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن) ایف ڈی اے نے ایک ایسی انقلابی آنکھوں کی دوا کی منظوری دی ہے جو بغیر چشمہ کے قریب کی نظر کو درست کرتی ہے۔

یہ دوا ایسی کلیڈین (Aceclidine) پر مبنی ہے، جو کہ عام خریداری کے لیے آئندہ تین ماہ میں دستیاب ہوگی۔

آنکھوں کی اس حیرت انگیز دوا کا نام ویز ہے جسے لینز نامی دوا ساز کمپنی نے تیارکیا ہے، یہ دوا بالغوں میں قریب کی نظرکی کمزوری کے علاج کے لیے مؤثر ہے۔

Advertisement

اس دوا کے دن میں محض ایک بار کے استعمال سے  قریب کی نظر دس گھنٹے تک بہتر ہوجاتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: بینائی کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو ان غذاؤں کا استعمال بڑھادیں

اس دوا کی تیاری اور پھر اس کی منظوری ایک انقلابی قدم ہے جس سے دنیا کی ایک بڑی آبادی جو  قریب کی بینائی میں کمزوری جیسے عارضہ کا سامنا کرتی ہے مستفید ہوسکے گی۔

یہ دوا آنکھ کی پتلی کو معمولی طور پر سکیڑ دیتی ہے، جس سے ایک ’’پن ہول ایفیکٹ‘‘ پیدا ہوتا ہے بالکل جیسے کیمرے کے لینس کو کسی شے پر فوکس کیا جاتا ہے۔ اس طرح قریبی اشیاء زیادہ واضح دکھائی دیتی ہیں۔

 پرانی آنکھوں کی دواؤں کے برعکس، یہ دوا آنکھ کے فوکسنگ مسلز کو زیادہ متاثر نہیں کرتی، اس لیے یہ دور کی نظر یا “زوم ان” اثر (Myopic Shift) پیدا نہیں کرتی۔

یہ دوا بغیر کسی مضر اثرات کے، بغیر چشمے کے دس گھنٹے تک قریب کی نظر کو بہتر بناتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر