Advertisement
Advertisement
Advertisement

سونے سے قبل یہ عام سا عمل چہرے کو جھریوں سے محفوظ رکھ سکتا ہے

Now Reading:

سونے سے قبل یہ عام سا عمل چہرے کو جھریوں سے محفوظ رکھ سکتا ہے
سونے سے قبل یہ عام سا عمل چہرے کو جھریوں سے محفوظ رکھ سکتا ہے

دنیا کی ایک بڑی تعداد رات سونے سے قبل کچھ معمول کے کام انجام دیتی ہیں جیسے دانت صاف کرنا، جس طرح دانت صاف کرنا آپ کو صحت مند رکھتا ہے بلکل اسی طرح چہرہ دھونا عمر رسیدگی کے اثرات سے محفوظ رکھتا ہے۔

سونے سے قبل چہرہ دھونا صرف دن بھر کی گردوغبار اور میک اپ صاف کرنے اور عمر بڑھنے کے ساتھ جلد پر پڑنے والی جھریوں کی روک تھام کے لیے ہی ضروری نہیں ہے بلکہ اس کی افادیت اس سے کہیں بڑھ کر ہے۔

ماہرین جلد کا کہنا ہے کہ دن بھر چہرے کی جلد ماحول کی آلودگی، گرغبار اور مختلف بیکٹیریا کا سامان کرتی ہے جبکہ سونے سے قبل چہرہ دھونے سے ان سب سے نجات مل جاتی ہے اگر اسے صاف نہ کیا جائے تو یہ گرد وغبار جلد کے مسامات کو بند کرنے کا سبب بنتا ہے۔

جلد جب صاف ہوتی ہے تو بہتر انداز میں سانس لیتی ہے اورجلد کے نئے خلیات جنم لیتے ہیں اس طرح نیند کے دوران قدرتی تخلیق نو کا عمل آسان ہوجاتاہے۔

رات میں چہرہ دھونا جلد کی صحت کو بڑھا کر رنگت بھی نکھارتا ہے، بہت سے لوگ جو رات میں چہرے کی دیکھ بھال کے لیے مصنوعات استعمال کرتے ہیں صاف چہرے پر جب انہیں استعمال کیا جاتا ہے تو ان کی افادیت اور تاثیر کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: اس دال کا استعمال عمر رسیدگی کے اثرات کو دور کرنے میں جادوئی اثر رکھتا ہے

ویسے تو ہر ایک شخص کو رات سونے سے قبل چہرہ دھونا ضروری ہے تاہم خواتین کے لیے یہ اور بھی اہم ہے کیونکہ خواتین دن بھر میں کئی طرح کا میک اپ استعمال کرتی ہیں۔

چہرے کی صفائی کیسے کی جائے اس حوالے ایک اور ماہر ڈرمیٹولوجسٹ کا کہنا ہے کہ چہرہ دھونے کا قطعاً یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ بہت مہنگی اور کیمیکلز سے بھرپور مصنوعات کا استعمال کریں۔ تاہم ایک اچھا فیشل کلینزر اور موئسچرائزرز ضرور ہونا چاہیے، کوشش کریں جو بھی کلینزر استعمال کریں ان میں سخت کیمیکلز نہ ہو۔

جلد کی دیکھ بھال کی بہت ساری مصنوعات کے استعمال سے گریز کیا جائے۔

کلینزر کو’’اسکربنگ‘‘ ذرات سے پاک ہونا چاہئے کیونکہ اس طرح یہ کلینزر کے بجائے کواسکربنگ کا کام انجام دے گا جو کہ چکنی جلد پر نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔

چہرے کو زیادہ دھونا بھی نقصان کا باعث بن سکتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ جلد پر تیل سے بنی ایک قدرتی حفاظتی رکاوٹ ہوتی ہے، جسے لپڈ بیریئر کہا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ چہرے کو کثرت سے دھونا یا سخت کلینزر کا استعمال کرنا جلد کے قدرتی حفاظتی تہہ کو نقصان پہنچاتا ہے جس سے جلد کی خشکی بڑھتی ہے اس خشکی کو کم کرنے کے لیے جلد مزید حفاظتی تیل کا اخراج کرتی ہے جو جلد پر جلن کا باعث بنتی ہے۔

Advertisement

چہرہ دھونے کے بعد کسی اچھے  موئسچرائزر کا استعمال ضرور کریں تاکہ جلد کی نمی کو برقرار رکھا جاسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر