
کہتے ہیں کہ ہر موسم کے پھل اور سبزیاں ضرور کھانی چاہیے، کیونکہ وہ اسی موسم کے امراض سے تحفظ فراہم کرتے ہیں، یوں تو تمام ہی پھل اور سبزیاں بہتر صحت کی ضامن ہیں تاہم کچھ پھلوں میں ایسے صحت بخش خواص پائے جاتے ہیں جو انہیں دوسری پھلوں سے ممتاز بناتے ہیں انہی میں انگور بھی شامل ہیں۔
انگور بیل میں لگنے والا انتہائی رسیلا پھل ہے جس کا کھٹا میٹھا ذائقہ اسے آپ کے لیے ایک پسندیدہ پھل بناتا ہے، اس وقت انگور کا سیزن اپنے عروج پر ہے، اور بازار میں سبز، لال، کالے ہر طرح کے انگور دستیاب ہیں جنہیں دیکھتے ہی منہ میں پانی بھر آتا ہے۔
سیاہ انگور سبز رنگ کی نسبت زیادہ صحت بخش ہوتے ہیں اس کی بنیادی وجہ اس کا رنگ ہے۔
انگور کی غذائیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایک کپ سیاہ انگوروں میں 104 گرام کیلوریز، 27.3 گرام کاربوہائیڈریٹ اور 1.1 گرام پروٹین ہوتا ہے جبکہ ان میں وٹامن سی 27 فیصد، وٹامن کے28 فیصد، تھائیامن 7 فیصد، رائبوفلاون 6 فیصد، وٹامن بی سکس 6 فیصد، پوٹاشیم 8 فیصد، کاپر 10 فیصد اور میگنیز 5 فیصد پر مشتمل ہوتا ہے۔
سیاہ انگور میں سبز انگور کی نسبت زیادہ اینٹی آکسیڈنٹس جیسے ریسویراٹرول اور فلیوونائڈز موجود ہوتے ہیں، جو جسم کو فری ریڈیکلز سے بچاتے ہیں اورکئی امراض سے تحفظ فراہم کرتے ہیں، اس کا ہرگز مطلب یہ نہیں کہ آپ سبز انگور کو اپنی غذا میں شامل نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: انگور کا یہ چھوٹا سا دانہ صحت کا بیش بہا خزانہ
سیاہ انگور جسم میں خون کی پیداوار کو بڑھانے، کولیسٹرول اور بلڈ بریشر کو توازن میں رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بے حد مفید ہے۔
سیاہ انگور جگر کو زہریلے مادوں سے پاک کرنے میں بھی بے مثال ہیں یہ جگر کے فعل کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں، جس سے جسم کی مجموعی صحت بہتر ہوتی ہے۔
اس میں موجود وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس جلد کی چمک کو بہتر بناتے ہیں اور عمر رسیدگی کے اثرات سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔
سیاہ انگور میں کیلوریز کم اور فائبر زیادہ ہوتا ہے، جو وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے ایک صحت بخش غذا ثابت ہوسکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News