Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملتانی مٹی سے گھر بیٹھے جھریوں جیسے بڑے مسئلے پر قابو پائیں

Now Reading:

ملتانی مٹی سے گھر بیٹھے جھریوں جیسے بڑے مسئلے پر قابو پائیں

ملتانی مٹی کا استعمال ہر موسم میں جلد کی خوبصورتی کو بڑھانے کا کام کرتا ہے اور ہم سب کو معلوم ہے کہ یہ سب سے سستی بیوٹی پراڈکٹ ہے۔

اس میں کیلشیم بینٹونائٹ، منرلز، میگنیشیم کلورائیڈ، اینٹی انفلامینٹری جز اور میلانن پایا جاتا ہے جو کہ آپ کو خوبصورت بنانے میں مدد دیتا ہے۔

فائدے:

٭ ایکنی:

ملتانی مٹی کو چہرے پر لگانے سے ہر قسم کی ایکنی کنٹرول میں آ جاتی ہے کیونکہ اس میں کلورائیڈ موجود ہوتا ہے جس کی ٹھنڈک سے دانوں کی اندرونی سطح میں موجود گندگی خُشک ہو کر پانی سے صاف ہو جاتی ہے اور جلد چمکدار ہو جاتی ہے۔

Advertisement

٭ بلیک اور وائٹ ہیڈز:

چہرے پر بلیک اور وائٹ ہیڈز کی وجہ سے اکثر خواتین پریشان نظر آتی ہیں کیونکہ یہ خوبصورتی کو ماند کر دیتے ہیں بہر حال آپ ایک چمچ ملتانی مٹی کو آدھے چمچ پانی میں مکس کریں اور اس کو اس جگہ لگا لیں جہاں ہیڈز نکل آئے ہیں۔

ساتھ ہی ایک برش کی مدد سے یا پھر انگلیوں کی مدد سے رگڑتے رہیں۔ اس سے ہیڈز بھی نکل جائیں گی اور جلد پر خارش بھی نہیں ہوگی۔

٭ رنگ صاف:

ہر عورت چاہتی ہے کہ اس کا رنگ صاف ستھرا اور نکھرا ہوا نظر آئے اس کے لئے ملتانی مٹی کو دو چمچ دودھ میں مکس کریں اور چہرے پر لگا لیں۔

اگر آپ خشک دودھ میں ملتانی مٹی اور لیموں کا رس مکس کر کے چہرے پر روزانہ 20 منٹ کے لئے لگائیں گی تو اس سے جلد پر تازگی بھی آ جائے گی اور رنگ بھی نکھر جائے گا۔

Advertisement

٭ جھریاں:

اینٹی ایجنگ اثرات یعنی جھریاں چھپانا چاہتی ہیں تو روزانہ ملتانی مٹی کو ایک انڈے کی سفیدی میں مکس کر کے لگائیں اس سے جھریاں کنٹرول میں آ جائیں گی۔

٭ داغ دھبے:

اگر آپ کی بھی جلد پر داغ دھبے اور نشانات پڑ گئے ہیں تو ایک چمچ ملتانی مٹی میں ایک چمچ ایلویرا جیل مکس کر کے چہرے پر لگائیں اس سے داغ دھبے بھی صاف ہو جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر