Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیرہ نور اپنے سُروں سمیت ہمارے درمیان رہیں گی

Now Reading:

نیرہ نور اپنے سُروں سمیت ہمارے درمیان رہیں گی

بہار آئی تو جیسے یک بار

لوٹ آئے ہیں پھر عدم سے

وہ خواب سارے، شباب سارے

جو تیرے ہونٹوں پہ مرمٹے تھے

جو مٹ کے ہر بار پھر جئے تھے

Advertisement

نکھر گئے تھے گُلاب سارے

جو تیری یادوں سے مُشکبو ہیں

جو تیرے عشاق کا لہو ہیں

اُبل پڑے ہیں عذاب سارے

ملالِ احوالِ دوستاں بھی

خمار آغوش ماہ و شاں بھی

Advertisement

غبارِ خاطر کے باب سارے

نیئرہ نوراپنے گھرمیں گارہی تھیں، گنتی کے چندسامعین تھے۔اس احقر کے ساتھ ایک صوفی بزرگ سیدصفدرشاہ بخاری، ہمارے شاعرعزیزدوست فاضل جمیلی، نامور رقاصہ نگہت چوہدری ،کراچی کے مشہور اخباری فوٹوگرافر رانا طاہراور غالباً دیگر دو خواتین موجود تھیں۔رانا طاہر پنجابی کے نامور لوک گائیک شوکت علی کے خالہ زاد بھائی ہیں ۔نیئرہ نور سازوآہنگ کے بغیرگا رہی تھیں۔ان کی آواز سازوآہنگ کی محتاج بھی نہیں تھی۔نیئرہ نور، نگہت چوہدری اور دیگرخواتین سید صفدربخاری کو باباجی کہہ کر مخاطب کر رہی تھی۔ان دنوں نجی چینل عام نہیں ہوئے تھے، انہی دنوں پی ٹی وی پر سورہ رحمن کی تلاوت سے کینسر کے علاج کیلئے سید صفدر بخاری کے پروگرام کی بڑی شہرت تھی۔سید صفدربخاری کوایک نئی شہرت ضیاءشاہد نے دی تھی۔اُن کے بارے ایک گرماگرم خبربناکر انہیں’پیرکاکی تاڑ‘کہہ کرمتعارف کرایا گیا تھا۔نیئرہ نور گاچکیں توسید صفدربخاری نے تمام حاضرین سے اُن کے گانے پر فرداًفرداً تبصرہ کرنے کوکہا۔انہوں نے مجھے اور فاضل جمیلی کو تبصرہ کرنے سے استثنی دیا۔میں یہاں صرف نگہت چوہدری کاتبصرہ لکھوں گا۔ وہ کہہ رہی تھیں ’میں پہلے اپناواقعہ سناؤں گی۔مجھے ایک حرف ملامت اور سراسر ملامت بنادیاگیااور ہرطرف سے مجھ پرسنگ ملامت پڑ رہے تھے۔میں بہت خوفزدہ ہوکردنیا کے پتھروں کی بارش سے ہراساں تھی۔باباجی آئے اورمجھے حوصلہ دیا۔وہ جم کرمیرے ساتھ کھڑے ہوگئے۔نگہت چوہدری کی ہمارے دودوستوں عمران اسلم(صدرجیونیوز)اورحسین حقانی (سابق سفیرِپاکستان متعینہ امریکہ)کے ساتھ ہونے والی شادیاں ٹوٹ چکی تھیں۔نگہت چوہدری بتارہی تھیں‘باباجی نے کہا کہ اپنی جوڑی لے آؤ،میں اُٹھی اور اپنی ایک بہت ہی شاندار اورخوبصورت گھنگھروؤں کی جوڑی لے آئی۔باباجی نے وہ جوڑی ہاتھ میں لے لی اور گُھماپھراکر دیکھنے لگے۔جوڑی اتنی اچھی تھی کہ مجھے اس اپنے پیروں میں باندھ کرخود پرپری ہونے کا گمان ہوتا تھا۔باباجی نے کچھ دیراس جوڑی کو اچھی طرح دیکھ کر مجھے واپس کرتے ہوئے کوئی اورجوڑی لانے کوکہا۔مجھے قدرے افسوس اورکچھ مایوسی ہوئی مگر میں دوسری جوڑی لانے اندر چلی گئی۔میں جودوسری جوڑی لائی وہ پہلی جوڑی سے اچھی تونہیں تھی مگر وہ خراب بھی نہیں تھی۔وہ ایک اچھی جوڑی تھی۔اسے باباجی نے ہاتھ میں لیا اور کچھ دیراچھی طرح دیکھنےکے بعدوہ جوڑی بھی واپس کردی اور کہاکہ کوئی اور جوڑی لاؤ،میں اندر گئی اور اپنی سب سے خراب جوڑی لے آئی، اس کے کئی گھنگھروٹوٹ چکے تھے۔اس کاچمڑاادھڑ چکا تھا، اس جوڑی  کےچمڑے میں میرے پسینے کی بُو رچی بسی ہوئی تھی۔باباجی اس جوڑی کوہاتھ میں لے کرکھل اُٹھے اور کہنے لگےکہ اس جوڑی کو اپنے پیروں میں باندھو اور یہ تصور کرو کہ تم  اپنے چھن جانے والے پُنوں کی تلاش میں نکلی ہو، تم رقص کرو اور اپنے پُنوں کو تلاش کرو۔میں نے وہ جوڑی اپنے پیروں میں باندھی تو مجھے لگاکہ میں اس دنیا کی مخلوق نہیں بلکہ میں کسی اور دنیا کی  مخلوق ہوں۔ پھرمیں نے رقص کیا اور تب تک رقص کیاجب تک مجھے یقین نہیں ہوگیا کہ میراپنوں مجھ سے راضی ہوگیا اور میں نے اسے پالیا۔اب میں جب بھی رقص کرتی ہوں میں وہی جوڑی پہن کررقص کرتی ہوں اور جب میں نے نیئرہ نور کوسنا تو مجھے لگا کہ نیئرہ بھی پُنوں کو تلاش کررہی ہیں۔نیئرہ نور کے شوہرپوری محویت کے ساتھ نگہت چوہدری کاتبصرہ سن رہے تھے۔ہم سب بھی پوری توجہ سے نگہت چوہدری کی گفتگو سن رہے تھے۔آج نیئرہ نور اپنے پُنوں کے پاس چلی گئیں،اپنے سارے سُروں اورسازوآہنگ کے ساتھ۔مجھے اُن کی اذان سُنتے وقت وہ دعا یادآرہی ہے جس میں وہ کہہ رہی تھیں کہ اللہ کرے مئوذن ٹوٹ نہ جائے، پھرانہوں نے مایوسی سے تقریباً چیخ کرکہاتھا کہ ہائےہائے ٹوٹ گیاناں۔۔۔نیئرہ نور چلی گئیں مگروہ اپنی آواز، سازوآہنگ اوراپنے سُروں کے ساتھ ہمارے درمیان رہیں گی۔

اے عشق ہمیں برباد نہ کر

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر