
برن آؤٹ یا تھکاوٹ، تناؤ، ڈپریشن اور ذہنی بے چینی روزمرہ کی زندگی کا حصہ ہیں۔ جب کسی فرد پر کام کا بہت زیادہ بوجھ ہو تو اس طرح اسے زندگی میں تھکن کا سامنا کرنا پڑتا ہے، برن آؤٹ کسی کے کام کی پیداواری صلاحیت کے ساتھ ساتھ اس کی جسمانی اور ذہنی صحت پر اثر ڈالتا ہے۔
برن آؤٹ اس وقت ہوتا ہے جب کام کا بوجھ بہت زیادہ ہو یا دیر تک کام کرنا پڑے۔ تناؤ اور برن آؤٹ آسانی میں کسی قدر مماثلت پائی جاتی ہے، برن آؤٹ ضرورت سے زیادہ کام کرنے، جذباتی ہونے، اور کام میں الجھ جانے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ تناؤ میں، چیزیں ٹھیک ہونے کے بعد آپ بہتر محسوس کرتے ہیں۔ اس کے برعکس برن آؤٹ آپ کو مایوسی اور ناامیدی کی طرف لے جاتی ہےجس سے آپ اور آپ کو بدترین صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
برن آؤٹ کے ہونے کی وجوہات
مختلف عوامل برن آؤٹ کا باعث بن سکتے ہیں لیکن اس میں شدت اس وقت آتی ہے جب جب کام کا دباؤ یا تناؤ حد سے زیادہ ہوجاتا ہے۔ اگر آپ نیچے دیے گئے ان باتوں کا سامنا کر رہے ہیں تو آپ برن آؤٹ کا شکار ہو سکتے ہیں:
کام کے بوجھ پر کم سے کم کنٹرول ہونا
آپ کے کام کی تعریف نہ ہونا
بے نتیجہ کام میں وقت صرف کرنا
ضرورت سے زیادہ ایسا کام کرنا جس میں سخت محنت ہو۔
بہت تناؤ والی کام کی جگہ
بہت زیادہ کام، خاص طور پر جب یہ آپ کو اپنے ذاتی مفادات کو پورا کرنے کے لیے کم وقت دیتا ہے۔
برن آؤٹ کی علامات
برن آؤٹ مختلف لوگوں کے لیے بہت سے طریقوں سے ظاہر ہوتا ہے کیونکہ برن آوٹ کا تعلق عام طور پر جذباتی تھکاوٹ سے منسلک ہوتا ہے اور آپ کی جسمانی صحت سمیت آپ کی زندگی کے تمام پہلوؤں کو متاثر کر سکتا ہے۔ اس کی علامات آپ کی زندگی میں ذہنی، جذباتی یا جسمانی علامات کے طور پر ابُھر سکتی ہیں۔ برن آؤٹ کی عام علامات یہ ہے:
جسمانی برن آؤٹ
مستقل تناؤ
بے قاعدہ نیند کا دورانیہ
صحت کے ان مسائل جس میں سر درد، سردی لگنا اور دماغی مسائل جیسے مایوسی اور اضطراب کا بار بار سامنا کرنا
دماغی برن آؤٹ
کام سے ڈرنا
حوصلہ افزائی یا محرک کی غیر موجودگی
کامیابی کے احساس کا فقدان
سستی اور کاہلی کا غالب آنا
نئے چیلنجوں سے نمٹنے میں ناکامی کا احساس
جذباتی برن آؤٹ
کام کی جگہ پر غصہ یا چڑچڑاپن
کام سے اچانک اُکتاہٹ پیدا ہوجانا۔
کام کی جگہ سے مایوس ہوجانا
سماجی دستبرداری
برن آؤٹ کی کسی بھی ایک وجوہات کی نشاندہی کرنے کے بعد اس سے نمٹنے کے طریقہ کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ اگر بنیادی وجوہات پر توجہ نہ دی جائے تو حالت مزید خراب ہو سکتے ہیں۔ برن آؤٹ سے چھٹکارا ایک بتدریج عمل ہے جس کے لیے آپ کو وقت اور جگہ دونوں کی ضرورت ہے۔ اس عمل میں جلدی نہ کریں۔
برن آؤٹ سے بچنے کے لیے کچھ نکات
سب سے پہلے برن آؤٹ کی وجہ تلاش کریں
برن آؤٹ کی وجہ تلاش کرنا پہلا اقدام ہوتا ہے، کچھ کیسز میں یہ پہلے ہی واضح ہوجاتی ہے۔ اگر ایسا نہیں ہے تو اس کی وجہ دریافت کرنے کے لیے وقت اور غور و فکر کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ جائزہ لیں کے اکتاہٹ کی وجہ کیا ہے، اکتاہٹ کے احساسات اکثر اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ کسی اہم چیز کی کمی ہے۔
ایک بار جب آپ نے اس کی بنیادی وجوہات کی نشاندہی کر لی ہے تو اب یہ سوچنا چاہیے کہ آپ اکتاہٹ کو دور کرنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں۔ جس کے لیے آپ کو کچھ کاموں پر کنٹرول کرنا ہوگا، کام پر آپ کی خودمختاری کی سطح کو بڑھانا ہوگا اور ہفتے میں ایک بار فاصلاتی کام کے آپشن کو زیرِ غور لانا ہوگا۔
سفر کرنے کے لیے چھٹی لیں
کھوئی ہوئی توانائی کو بحال کرنے کے لیے کام سے چھٹی لینا ایک بہترین طریقہ ہے۔ جب آپ کے پاس کچھ وقت ہوگا تو آپ آرام کر سکتے ہیں۔ برن آؤٹ سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے وقت نکالنا بہت ضروری ہے۔ لیکن آپ کو اس وقت کام پر جن تناؤ اور مسائل کا سامنا ہے وہ آپ کے واپس آنے پر بھی ہو سکتا ہے۔
نہیں کہنا سیکھیں
جب آپ برن آؤٹ سے نجات حاصل کرنے کے مرحلے میں ہوں تو کوشش کریں کہ کوئی نئی ذمہ داری نہ لیں، اس دوران یہ آپ کے لیے مشکل ہو سکتا ہے۔ تاہم آپ کو شائستگی سے ’نہیں‘ کہنا سیکھنا چاہیے۔
اپنے مقصد کا دوبارہ جائزہ لیں
اپنے ذاتی مقاصد پر نظرثانی کریں۔ جب آپ کی ملازمت آپ کے طویل مدتی اہداف کی حمایت نہیں کرتی ہے، تو برن آؤٹ ہو سکتا ہے۔ آپ کے مقاصد کا پورا نہ ہونا بھی برن آؤٹ کا باعث بن سکتی ہے۔
منفی خود کلامی کو تبدیل کریں
مایوسی آپ کے سوچ پر نظر انداز ہوسکتے ہیں، جس کا وقت کے ساتھ بہت برا اثر پڑتا ہے، اسے آپ ایک پرامید نقطہ نظر تیار کرکے اس پر قابو پا سکتے ہیں۔ اس سے آپ کے دماغ میں ایک ذہنی تصویر بنانے اور آپ جو کچھ کر رہے ہیں اس کے بارے میں یقین کا احساس پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ آپ کو اپنی کامیابیوں پر فخر ہونا چاہیے، چاہے وہ کتنی ہی معمولی کیوں نہ ہوں۔ یہ سب آپ کے کام میں خوشی اور اہمیت کو دوبارہ دریافت کرنے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔
ان میں سے کچھ حربے آپ کے لیے کارآمد ثابت ہوں گے، لیکن دیگر ممکن نہیں۔ لہذا، حکمت عملی اور بہترین طریقوں کا ایک مجموعہ دریافت کریں جو آپ کے لیے درست معلوم ہوں۔ اگر آپ محسوس کرتے ہیں کہ یہ کام نہیں کر رہا ہے تو کچھ نیا کرنے کی کوشش کرنے سے نہ گھبرائیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News