پیرس فیشن ویک کا آغاز ستمبر کے آخری ہفتے میں فیشن ڈیزائنر جین پال گالٹیئر کے ملبوسات کی نمائش کے ساتھ ہوا۔ سجی سنوری دنیا نے وکٹوریہ بیکہم نامی فرانسیسی ڈیزائنر کا ریمپ پر پہلی بار خیرمقدم کیا۔
فرانسیسی ہوٹ‘ کوچر اور پریٹ پورٹر فیشن کیٹیگری میں ڈیزائنر جین پال گالٹیئر کو فیشن انڈسٹری کےلیے ناگوار قرار دیا جاتا ہے ۔ ڈیزائنر زیادہ تر اپنے غیر روایتی ڈیزائنوں کے لیے معررف ہیں ۔ ان ڈیزائینوں میں کارسیٹس، میرینیئرز اور ٹن کین شامل ہیں۔ گالٹیئر نے 1982ء میں اپنے ہی نام سے فیشن لیبل کی بنیاد رکھی، اور 1993ء میں پرفیومز (خوشبو) کی ایک وسیع رینج متعارف کی ۔
فیشن ڈیزائنر جین پال گالٹیئر 2003ء سےء 2010 تک فرانسیسی لگژری ہاؤس ہرمیس کے تخلیقی ڈائریکٹر رہے اور جنوری 2020ء میں پیرس فیشن ویک کے دوران اپنی 50 ویں سالگرہ کے ہوٹ کٹور شو کے بعد ریٹائر ہوئے۔
گالٹیئر نے یشن انڈسٹری میں اپنے کام کے علاوہ1993ء سے 1997ء تک انٹون ڈی کاؤنس کے ساتھ ٹیلی ویژن سیریز ’یوروٹراش‘ کی پہلی سات سیریز کو مشترکہ طور پر پیش کیا۔ ہمیشہ کی طرح پیرس فیشن ویک کے پہلے روز نوجوان ڈیزائنرز پر توجہ دی گی،اور 28 سالہ فیشن ڈیزائنر وکٹر وینسینٹو کے تیار کیے گئے موسم بہار اور موسم گرما 2023ء کے خواتین کے ملبوسات کو پیش کیا گیا ۔ وکٹر وینسینٹو ایک سابق ڈانسر ہیں ، جنہوں نے 2020ء میں اپنا لیبل لانچ کرنے سے پہلے گالٹیئر سے تربیت حاصل کی ہے ۔
ساتھی ڈیزائنرز کے کام سے متاثر وکٹر وینسینٹو کا کہنا ہےکہ میری کلیکشن نوجوان نسل سے محبت کا اعلان ہے۔ منفر اسٹائل کے حامل ڈیزائنر ر کا خیال ہے کہ لوگ آج کے دور میں اپنے لباس میں تخلیقی صلاحیتوں، آزادی، جنون اور مزاح کی تلاش میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی نسل کے دیگر لوگوں کی طرح فرار پسندی چاہتے ہیں ۔
دوسرے برانڈز کے اضافی اسٹاک سے بنائے گئے تقریباً تمام ڈیزائنوں کے ساتھ ہماری توجہ پائیداری پر مرکوز ہے۔ وکٹر وینسینٹو کے مطابق ان کے تیار کیے گئے ملبوسات ماں اور بیٹی دونوں کےلیے ہیں ۔ وکٹر وینسینٹو کی کلیکشن میں پاپ اسٹار لائٹ کے لیے ڈیزائن ملبوسات بھی شامل ہیں ، جو فیشن شو کے دوران ریمپ پرہولوگرام کے ذریعے
شریک ہوئیں ۔پیش کی گئی ڈیجیٹل کلیکشن میٹاورس میں این ایف ٹی ایس (منفرد کرپٹوگرافک ٹوکن جو بلاک چین پر موجود ہیں اور ان کی نقل نہیں بنائی جا سکتی)کے ذریعے فروخت کیا جائے گا۔
وکٹر وینسینٹو کا کہنا ہےکہ وہ آن لائن فیشن سے متاثر ہیں ، یہاں تک کہ وہ اسے انڈسٹری کے لیے اہم یا فیصلہ کن نہیں سمجھتے۔اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ آپ واقعی خود کو آزاد کر سکتے ہیں ۔ میں تھری ڈی سے آگے جانا چاہتا ہوں ۔ پیرس فیشن ویک کے سرکاری کیلنڈر میں 100 سے زیادہ برانڈز شامل ہیں۔عالمی وبا کورونا کے دوران فین شوز آن لائن انداز میں ہوا کرتے تھے ، اب تقریباً سبھی شوز پہلے کی طرح براہ راس منعقد کیے جارہےہیں۔ فیشن شو میں نامور کمپنیوں جیسے ڈائر، چینل، بیلنسیاگا، سٹیلا میک کارٹنی اور ایسی میاکے نے بھی حصہ لیا ۔لیکن تمام نظریں انگلش فیشن ڈیزائنر، گلوکارہ، اور ٹیلی ویژن کی شخصیت وکٹوریہ کیرولینا بیکہم پر تھیں، جنہوں نے نیویارک اور لندن میں نمائش کے بعد پیرس فیشن ویک میں پہلی بار جلوے بکھیرنے کا فیصلہ کیا ۔و کٹوریہ بیکہم 1990ء کی دہائی میں لڑکیوں کے گروپ اسپائس گرلز کی رکن کے طور پر مقبول ہوئیں، جس میں انہیں پوش اسپائس کا نام دیا گیا تھا۔ دنیا بھر میں 100 ملین سے زیادہ ریکارڈ فروخت ہونے کے ساتھ، یہ گروپ اب تک کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا خواتین گروپ بن چکا ہے ۔
2001ء میں ’اسپائس گرلز‘ ٹوٹنے کے بعد، بیکہم کو ’ورجن ریکارڈز‘ میں سائن کیا گیا، جس کے بعد انہوں نے اپنا پہلا سولو البم جاری کیا،اس میں 2یوکے ٹاپ 10 سنگلز شامل تھے ۔ بیکہم اب بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ اسٹائل آئیکون اور فیشن ڈیزائنر بن چکی ہیں ۔ دوسرے برانڈز کے ساتھ اعلیٰ سطحی تعاون کے بعد، و کٹوریہ بیکہم نے 2008ء ’ایپونیمس‘ نامی لیبل متعارف کرایا ، اس کے بعد 2011ء میں ’ڈفیوژن‘ کے نام سےسب سے کم قیمت والا لیبل شروع کیا۔وکٹوریہ بیکہم کے لیبل کو 2011ء میں برطانیہ میں ’ڈیزائنر برانڈ آف دی ایئر‘ قرار دیا گیا تھا۔جبکہ 2012ء میں برانڈ کو بیکہم فیملی کے کاروباری مفادات کے حوالے سے اسٹار پرفارمر کے طور پر نمایاں حیثیت حاصل ہوئی ۔
بیکہم کے برانڈ نے 2008ء میں بطور ڈیزائنر متعارف ہونے کے بعد زبردست جائزوں کے باوجود منافع کمانے کے لیے کافی جدوجہد کی ہے، وکٹوریہ کیرولینا بیکہم پیرس میں ایک نئے سرے سےآفس کو منظم کرنے کےلیے بھی پر ُامید ہیں ۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News