Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جوائے لینڈ ، یاراوے، پاکستانی سنیما بحال ہورہے ہیں؟

Now Reading:

جوائے لینڈ ، یاراوے، پاکستانی سنیما بحال ہورہے ہیں؟

سال 2022 ء پاکستان کی سینما انڈسٹری کے لیے بہتر سال ثابت ہونے والا تھا۔رواں سال کے آغاز میں ملک عالمی وبا کورونا کے اثرات سے پوری طرح نکلنے کی کوششوں میں مصروف تھا لیکن سال کے اختتام تک معمولات زندگی پوری طرح بحال ہوچکے ہیں ۔ فلمی شائقین ایک بار پھر سینما گھروں کو او ٹی ٹی (اوور دی ٹاپ )پلیٹ فارمز پر ترجیح دے رہے ہیں۔اوسط کے بجائے معیاری پروجیکٹس دیکھنے کی طرف مائل ہورہے ہیں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ہفتے کے آخری دن سینما جا کر فلم دیکھنے کو ترجیحات میں شامل کرلیا گیاہے۔تو یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہےکہ کیا سینما کی بحالی کی حالیہ لہر ،فلمی صنعت کو آگے تک لے جاسکے گی ؟اس کا جواب یقینی طور پر ہم اگلے چھ ماہ میں ڈھونڈ نے کے قابل ہوں گے ۔

Advertisement

فلم ’ جوائے لینڈ‘ میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار علی جونیجو کا ماننا ہے کہ فلم سازوں نے فلم کے لیے ایسے موضوع کا انتخاب کیا ہے جو ہمارے دلوں کے بہت قریب ہے، اس لیے علی جونیجو پُر امید ہیں کہ ’ جوائے لینڈ‘ (اگلے جمعہ کو ریلیز ہونے والی فلم ) سینما گھروں میں اچھا بزنس کرے گی۔اس فلم کے اداکار کو اس بات کا بھی پورا یقین ہےکہ لوگ سینما گھروں میں فلم دیکھنے آئیں گے بلکہ اسے دیکھنے کے بعد وہ اس میں دیئے گئے پیغام کو بھی پوری طرح سمجھنے کے قابل ہوں گے ۔

اداکار علی جونیجو کا کہنا ہےکہ جب آپ دنیا سے اپنی توجہ ہٹائے بغیر کسی پروجیکٹ پر محنت کرتے ہیں تو آپ کو غیر متوقع طور پر کامیابیاں ملتی ہیں ۔ اداکار نے بتایا کہ جب وہ یہ فلم کر رہے تھے تو سب سے پہلے ا ن کا واحد مقصد فلم کو مکمل کرکے اسے ریلیز کرنا تھا۔ علی جونیجو نے اس یقین کا بھی اظہار کیا ہے کہ اسی مقصدکی وجہ سے یہ فلم دنیا بھر میں پذیرائی حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے ۔اداکار نے کہا کہ اگر ہم نے اس پروجیکٹ کو مخصوص تہواروں پر ریلیز کرنے کےلیے شروع کیا ہوتا تو شاید یہ منصوبہ اتنا کامیاب ثابت نہ ہوتا۔ جب یہ فلم 18 نومبر 2022 ء کو سینما گھروں کی زینت بنے گی تو اس کے اسکرپٹ کی خوبصورتی اور اسے فلمائے جانے کا انداز ہمارے ناظرین کو حیران کر دے گا، اور مجھے یقین ہے کہ ملک سے باہر کامیابی حاصل کرنے والی یہ فلم پاکستان کی سینما انڈسٹری کو مزید بلندی کی جانب لے کر جائے گی ۔

تھیٹر سے تعلق رکھنے والے تجربہ کار اداکار علی جونیجو کا کہنا ہےکہ لوگ پروجیکٹس کے لیے اپنا خون اور پسینہ ایک کر دیتے ہیں ، خود انہوں نے اس فلم کےلیے اپنا وزن مطلوبہ حد تک کم کرنے کی خاطر ڈائیٹ کا راستہ اختیار کیا۔علی جونیجو نے صائم صادق (ڈائریکٹر) اور سرمد کھوسٹ (پروڈیوسر) کا بھی شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے گوالمنڈی کے مقامی افراد کا لہجہ اپنانے میں ان کی بے حد مدد کی ، فلم میں مرکزی کردار کا تعلق اس مخصوص علاقے سے دکھایا گیا ہے ۔اداکار علی جونیجو کی نظر میں، اس فلم کی عالمی سطح پر پذیرائی کے پیچھے پوری ٹیم کی انتھک محنت اور کوششوں کا ہاتھ ہے ۔ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں کبھی کان فلم فیسٹول کی سیر کروں گا، اور اس فلم کو غیر ملکیوں کے ساتھ دیکھ سکوں گا۔

مجھےایک موقع پر ڈرایا بھی گیا تھا ، یہ اس وقت کی بات ہے جب ہم سب ایک ایسے تھیٹر میں اپنی نشستوں پر موجود تھے جہاں کبھی کسی پاکستانی فلم کو بڑے پردے پر پیش نہیں کیا گیا تھا۔فلم ختم ہونے کے بعد میں نے رونے کی کوشش کی لیکن آس پاس لوگوں کی موجودگی کی وجہ سے ایسا کرنے سے گریز کیا۔لیکن جب میں نے مقامی پنجابی بولنے والوں کو روتے ہوئے دیکھا تو خود پر قابو نہ رکھ سکا۔(پاکستانی اداکار فیروز خان کے تاثرات )۔۔۔۔۔

اداکارہ علیزے ناصر فلم ’ یارا وے ‘ میں مرکزی کردار ادا کرکے فلم انڈسٹری میں قدم رکھیں گی ۔اس فلم کو متحدہ عرب امارات کی سرزمین سے بیک وقت اردو اور ہندی زبان میں ریلیز ہونے والی پہلی فلم ہونے کا اعزاز حاصل ہوگا۔ علیزے ناصر کو یقین ہےکہ ان کی آنے والی فلم میں ایک اچھی فلم ہونے کے تمام اجزاء موجود ہیں۔اسی لیے فلم ’ یارا وے ‘ یقینی طور پر سینما میں آنے والوں کو بھرپورانداز میں تفریح فراہم کرے گی ۔

علیزے ناصر نے کہا کہ سینما ایک ایسا مقام ہے جہاں آپ تفریح کی غرض سے اپنے دوستوں، شریک حیات یا خاندان کے افراد اور بچوں کو لے جاتے ہیں۔ سینما میں فلم دیکھنے کا احساس حیرت انگیز ہوتا ہے ۔آپ ایک تاریک کمرے میں بیٹھے ہوتے ہیں اور سامنےموجود ایک بڑی سی اسکرین آپ کو کسی اور ہی دنیا میں لے جاتی ہے۔

Advertisement

اداکارہ کا کہنا تھاکہ سینما میں فلم دیکھنا ایک طرح سے اپنے حواسوں کے ساتھ تجربہ کرنے کا ایک بہترین طریقہ بھی ہے، خاص طور پر جب آپ قدرتی نظارے دیکھتے ہیں، یا آپ اپنے اردگرد حیرت انگیز آوازوں کو سنتے ہیں۔اس سے آپ کو احساس ہوتا ہے کہ آپ وہاں موجود ہیں۔فلم ’ یارا وے ‘ کو شائقین 2 دسمبر 2022 ء سے سنیما گھروں میں دیکھ سکیں گے ۔

علیزے ناصر نے مزید کہا کہ اس یقین کے باوجود کہ سینما کی جگہ او ٹی ٹی پلیٹ فارمز نے لے لی ہے، یہ اب بھی سب سے بڑا اور مقبول تفریحی پلیٹ فارم ہے۔

فلم ’ یارا وے ‘ کی شوٹنگ جارجیا، تھائی لینڈ اور دبئی سمیت مختلف مقامات پر کی گئی ہے۔ علیزے ناصر نے کہا کہ فلم کو دیکھے والے خود کو ایک طرح سے اس کا حصہ محسوس کریں گے ۔ڈھائی گھنٹے کی فلم دیکھتے ہوئے شائقین اس کے خوبصورت ساؤنڈ ٹریک سے بھی خوب محظوظ ہوں گے ۔ انہیں یوں محسوس ہوگا جیسے فلم دیکھتے ہوئے وہ کسی اور دنیا کی سیر کر رہے ہیں ۔اسی لیے میرا ماننا ہےکہ عوام کو سنیما آکر اس تجرنے سے ضرور گذرنا چاہیے اور فلم دیکھے کےلیے سینما گھروں کا رخ کرنا چاہیے ۔

ٹی وی اور فلموں کے معروف اداکار میکال ذوالفقار کو اس بات کا یقین ہےکہ ان کی آنے والی فلم ’ منی بیک گارنٹی‘ اگلے چھ ماہ کی سب سے بڑی فلم ثابت ہوگی۔ایسا وہ اس لیے بھی کہہ سکتے ہیں کہ آج سے پہلے کبھی سابق کرکٹر وسیم اکرم کسی بھی پاکستانی فلم میں نظر نہیں آئے اور نہ ہی اداکار فواد خان نے ان کے ساتھ کبھی اسکرین شیئر کی ہے ۔فلم ’ منی بیک گارنٹی‘ کے دیگر اداکاروں میں گوہر رشید، شایان خان، کرن ملک اور مرہوم احمد بلال شامل ہیں ۔ ممکن ہے کہ فلم ’ منی بیک گارنٹی‘اپنی ریلیز کے ساتھ ہی مرکزی کردار نبھانے والے میکال ذوالفقار کی پیش گوئی کو درست ثابت کردے ۔

 پاکستانی فلم ممکنہ طور پر امریکی شو’ منی ہیسٹ‘ سے متاثر ہو کر بنائی جانے والی فلم بھی ہوسکتی ہے۔ شائقین اس فلم کو اگلے سال عید الفطر کے موقع پر دیکھ سکیں گے ۔

Advertisement

ضرار اور اوتار سمیت کئی فلمیں ریلیز کے لیے تیار!

نومبر 2022ء سے اپریل 2023ء تک، اگلے چھ مہینے پاکستان میں سینما دیکھنے والوں کے لیے مصروفیت کا باعث ہوں گے کیونکہ کچھ بہترین فلمیں مقامی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔ بلال لاشاری کی ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی حیران کن کامیابی کی بدولت پاکستان میں سینما انڈسٹری ایک دھماکے کے ساتھ واپس آ گئی ہے۔ فلم ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے، اور یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ فلم انڈسٹری کو مولا جٹ سے پہلے اور بعد کے دو الگ حصوں میں تقسیم نہیں کیا جا سکتا۔ شکر ہے، نومبر کے پہلے ہفتے میں ’بلیک پینتھر، واکانڈا فارایور‘ کی ریلیز کے ساتھ، مولا جٹ کی طرف سے ملنے والے اس نئے آغاز کو مزید تقویت ملے گی اور سینما گھر جلد ہی اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ جگمگائیں گے۔ ان دو بلاک بسٹرز کے بعد اگلے چھ مہینوں میں کون سی فلمیں جلد ہی آپ کے قریب ترین تھیٹر میں ریلیز ہوں گی، آئیے جانتے ہیں۔

جوائے لینڈ (اردو)۔18 نومبر 2022ء

ڈائریکٹر:  صائم صادق

کاسٹ:  علینہ خان، راستی فاروق، سروت گیلانی، سلمان پیرزادہ، سہیل سمیر، ثانیہ سعید، علی جونیجو

توقعات:   یہ اگلے اکیڈمی ایوارڈز کے لیے پاکستان کی باضابطہ امیدوار ضرور ہو سکتی ہے لیکن جوائے لینڈ کوئی تجارتی فلم نہیں ہے۔ یہ آرٹ اور کمرشل سنیما کے دو جہانوں کا مرکب ہے اور امکان ہے کہ آزاد خیال لوگوں کو پسند آئے گی۔ یہ ایک عام لاہوری متوسط طبقے کے خاندان کے گرد گھومتی ہے جہاں ایک سخت مزاج اور گھر کا معذورسربراہ (سلمان پیرزادہ) سخت پابندیوں کے ساتھ اپنے خاندان پر حکومت کرتا ہے۔ تاہم، جب اس کا چھوٹا بیٹا حیدر (علی جونیجو) ایک مقامی تھیٹر میں بیک اپ ڈانسر کی نوکری کے دوران ایک ٹرانس جینڈر رقاصہ بیبا (علینا خان) سے محبت کرنے لگتا ہے تو نوجوان اور اس کے پورے خاندان کے لیے حالات بدل جاتے ہیں۔ کیا وہ ان کے نظریات کو تبدیل کرنے میں کامیاب ہو پائے گا یا ان کے مطالبات مان لینے پر مجبور ہوگا، جوائے لینڈ اگلے ہفتے اپنی ریلیز کے ساتھ آپ کے سوالات کا جواب دے گی۔

Advertisement

ٹِچ بٹن (اردو)۔25 نومبر 2022ء

ڈائریکٹر:   قاسم علی مرید

کاسٹ:    فرحان سعید، ایمان علی، سونیا حسین، فیروز خان، مرہوم احمد بلال، سمیعہ ممتاز، مرینہ خان، گل رانا، قوی خان، راحیلہ آغا، نور الحسن، علی سکندر، سہیل احمد

توقعات:   ’ٹِچ بٹن‘ ان فلموں میں سے ایک ہے جن کی ریلیز میں بار بار تاخیر ہوئی، پہلے کرونا وبا کی وجہ سے اور بعد میں ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی وجہ سے، جو پاکستانی سنیما کی سب سے بڑی ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ ایمان علی، سونیا حسین، فیروز خان اور پہلی بار فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فرحان سعید کی یہ فلم رواں ماہ کے آخری جمعہ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ اسے عروہ حسین نے پروڈیوس کیا ہے جو کہ ایک ڈانس نمبر میں نظر آتی ہیں۔ ایمان علی اور فیروز خان کی بالترتیب سات اور چھ سال کے بعد فلموں میں واپسی ہوئی ہے۔

فلم کے ٹریلر کے مطابق یہ کہانی دو بھائیوں (فرحان سعید اور فیروز خان) کے گرد گھومتی ہے جو کسی تنازعہ کی وجہ سے الگ الگ راستے اختیار کر لیتے ہیں۔ دونوں خواتین مرکزی کردار (ایمان علی اور سونیا حسین) بھی مختلف دنیا سے ہیں اور ان چاروں کے اتحاد نے حالات کو مزید خراب کر دیا ہے۔ ٹی وی کی سب سے مشہور اسکرپٹ رائٹر فائزہ افتخار (جو اپنے طاقتور مکالموں کے لیے مشہور ہیں) کی تحریر کردہ کہانی اور پہلی بار ہدایت کاری کے میدان میں قدم رکھنے والے قاسم علی مرید نے اس فلم کی عکش بندی کے لیے پاکستان اور ترکی کے مختلف مقامات کو ترجیح دی ہے جو اسے ایک بین الاقوامی احساس دیتے ہیں۔

ضرار (انگریزی/اردو)۔25 نومبر 2022ء

Advertisement

ڈائریکٹر:   شان شاہد

کاسٹ:  شان شاہد، کرن ملک، ندیم بیگ، شفقت چیمہ، راشد ناز، نیئر اعجاز

توقعات:   انڈسٹری کے تجربہ کار اداکار شان شاہد کا نام فلم کی کامیابی کی ضمانت دینے کے لیے کافی ہے، خاص طور پر جب یہ ایک ایکشن فلم ہو، تاہم، انہوں نے فلم ’وار‘ کے بعد سے زیادہ ایکشن فلمیں نہیں کیں ہیں۔ بطور اداکار ان کی آخری ایکشن فلم ’یلغار‘ (2017ء) ایک متفرق کاسٹ پر مبنی اور زیادہ متاثرکن بھی نہیں تھی، لیکن ان کے مداحوں کو یقین ہے کہ فلم ’ضرار‘ ناظرین کو وہ سب کچھ دے گی جو وہ چاہتے ہیں۔

فلم میں شان نے ضرار نامی جاسوس کا کردار ادا کیا ہے جس کا واحد مشن پاکستان کے راستے میں آنے والے کسی بھی خطرے کو ناکام بنانا ہے۔ ٹریلر سے پتہ چلتا ہے کہ کرن (کرن ملک) ان کی محبوبہ کا کردار ادا کر رہی ہیں اور میجر مستجاب (ندیم بیگ) ان کے معاون کے کردار میں ہوں گے۔ ان دونوں کی مدد سے ضرار (شان شاہد) پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کو غلط ہاتھوں میں جانے سے روکنے کے لیے جدوجہد کرتے نظر آئیں گے۔ سینماٹوگرافر، اور بیک گراؤنڈ اسکور کمپوزر جیسے بین الاقوامی تکنیکی ماہرین کا استعمال کرتے ہوئے پائن ووڈ اسٹوڈیوز میں عکس بندی کی گئی ہے۔ یہ فلم ممکنہ طور پر فرنچائز کی پہلی فلم ہوگی جہاں ضرار (شان شاہد) ان تمام لوگوں سے مقابلہ کریں گے جو پاکستانی حکومت اور ریاست کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

یارا وے (اردو)۔2 دسمبر 2022ء

ڈائریکٹر:   منیش پوار

Advertisement

کاسٹ:  سمیع خان، علیزے ناصر، فیضان خواجہ، مرینہ خان، جاوید شیخ، علی سکندر

توقعات:  ’یارا وے‘اردو اور ہندی فلموں کی تاریخ میں پہلی فلم ہے جو متحدہ عرب امارات میں پروڈیوس ہوئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہدایت کار سمیت زیادہ تر تکنیکی ماہرین کا تعلق ہندوستان سے ہے۔ واہگہ بارڈر کے اس جانب کے اداکاروں کی صلاحیتوں کو زیادہ ترقی یافتہ ہندوستانی فلمی صنعت کے تکنیکی ماہرین کے ساتھ ملانے کے نتیجے میں ایک متاثر کن پراجیکٹ کی تکمیل کی توقع ہے جو اس طرح کی مزید پروڈکشنز کے لیے راہ ہموار کرسکتا ہے۔

فلم کی کہانی سمیعہ صدیقی (علیزے ناصر مرکزی کردار کے طور پر اپنی پہلی فلم میں) کے گرد گھومتی ہے جسے دو لڑکوں سمیر (سمیع خان) اور ارمان (فیضان خواجہ) میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوتا ہے جو اس کی محبت میں پاگل ہیں۔ اگر کچھ جوڑ توڑ اور شامل کریں تو فلم ہندوستانی سنیما کی کسی رومینٹک کامیڈی جیسی بن جاتی ہے، جس میں استاد راحت فتح علی خان کی آواز میں ایک گانا بھی شامل ہے۔ فلم کی عکس بندی کے لیے غیر ملکی مقامات پر ہدایت کار کے اپنے عملے کے استعمال کی بدولت یہ فلم ناظرین کے لیے ایک منفرد تجربہ ثابت ہوسکتی ہے۔

اوتار، دی وے آف واٹر (انگریزی)۔16 دسمبر 2022ء

ڈائریکٹر:   جیمز کیمرون

کاسٹ:  سیم ورتھنگٹن، زو ئے سلڈانا، سیگورنی ویور، اسٹیفن لینگ، کیٹ ونسلیٹ

Advertisement

توقعات:   جب سے اصل ’اوتار ‘ (2009ء) ریلیز ہوئی تھی، شائقین تب سے ہی اس کے اگلے حصے کا انتظار کر رہے ہیں اور ان کا انتظار اگلے ماہ ختم ہونے کا امکان ہے۔ پہلی فلم کے واقعات کے ایک دہائی سے زائد عرصے بعد، سیکوئل سَلی خاندان اور ان کی پریشانیوں کے گرد گھومتا ہے جو کہیں بھی جاتے ہیں مشکلات ان کا پیچھا کرتی نظر آتی ہیں۔

اصل فلم نے ان دنوں تھری ڈی فلمیں بنانے کے طریقے کو ایک نئی جدت بخشی تھی، اور اب اس دوسرے حصے سے بھی یہی توقع کی جارہی ہے، جسے مکمل ہونے میں ایک دہائی سے زیادہ کا وقت لگا، کیونکہ ہدایت کار کی بصیرت کو جدید ٹیکنالوجی کی ضرورت تھی، جو اس دور میں دستیاب نہیں تھی جب انہوں نے اس سلسلے کی پہلی فلم بنائی تھی۔ اپنی ریلیز کے وقت، ’اوتار دی وے آف واٹر‘ اب تک کی سب سے مہنگی فلم ہوگی اور جیمز کیمرون کا ٹریک ریکارڈ کچھ بھی کہے، یہ فلم اپنے پیش رو کے بنائے گئے ریکارڈز کو توڑنے کے لیے میدان میں اترے گی جو آج بھی اب تک کی سب سے زیادہ کامیاب فلم ہے۔

پُس ان دی بوٹس، دی لاسٹ وِش (انگریزی، اینیمیٹڈ)

21 دسمبر 2022ء

ڈائریکٹر:   جوئل کرافورڈ

کاسٹ:  انتونیو بیندراس، سلمیٰ ہائیک، اولیویا کولمین، فلورنس پَگ، رے ونسٹن

Advertisement

توقعات: وہ کہتے ہیں کہ ایک بلی کی نو زندگیاں ہوتی ہیں، اس لیے جب ’پُس ان دی بوٹس‘ (انتونیو بیندراس کی آواز میں) اپنی آٹھویں زندگی کھو دیتا ہے تو وہ اپنی کھوئی ہوئی زندگیوں کو بحال کرنے کے لیے کِٹی سافٹ پاوز (سلمیٰ ہائیک) اور اپنے نئے دوستوں کے ساتھ ایک سفر پر نکلتا ہے۔ اس کے لیے انجان، پریوں کی کہانی کی دنیا کے وہ مشہور دشمن پُس اِن بوٹس کے شکار پر نکلے ہیں جن کے ساتھ اس نے اپنی پچھلی زندگیوں میں ظلم کیا تھا۔

’زورو‘ کا کردار ادا کرنے والے انتونیو بیندراس کے ساتھ، ’پُس ان دی بوٹس دی لاسٹ وِش‘ ایک کافی مایوس کن فلم لگتی ہے۔ ’پُس ان دی بوٹس‘ کی پہلی فلم کے بعد ’دی بیڈ گائز‘ میں آنے والے پروڈیوسر کا پروڈکشن ڈیزائن کو تبدیل کرنے کے فیصلے سے اس وقت منافع ملے گا جب یہ فلم ’اوتار دی وے آف واٹر‘ کے پانچ دن بعد ریلیز ہو گی۔

جان وِک: چیپٹر فور (انگریزی)۔24 مارچ 2023ء

ڈائریکٹر:   چاڈ اسٹیلسکی

کاسٹ:  کیانو ریوز، ڈونی ین، بل اسکارس گارڈ، لارنس فش برن، لانس ریڈک، ایان میک شین

توقعات:   انہوں نے اس کی پیاری کار چوری کی اور اس کے کتے کو مار ڈالا جب وہ اپنی بیوی کی موت کا سوگ منا رہا تھا، اور اس رات کے بعد سے، قاتل جان وِک (کیانو ریوز) نرم مزاج اور پرسکون انسان نہیں رہا۔ وہ تب سے بھاگ رہا ہے، اس لیے نہیں کہ وہ مارے جانے سے ڈرتا تھا بلکہ اس لیے کہ وہ مخالفین کو ختم کردینے سے ڈرتا تھا۔ سیریز کی آنے والی چوتھی قسط میں، وہ اسی کام کی طرف واپس آ جائے گا جو وہ سب سے بہتر کرتا ہے یعنی قتل، اور انڈر ورلڈ کے سب سے طاقت ور کھلاڑیوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ وہ دنیا کے ہر حصے سے آئے ہوں لیکن جان وک کے پاس کچھ خفیہ ہتھیار باقی ہیں، جن سے انہیں یہ احساس ہوگا کہ انہوں نے غلط آدمی کی مخالفت مول لے لی ہے۔ کیا جان وک آرام کر پائے گا یا لڑتا ہی رہے گا؟ یہ جاننے کے لیے ناظرین کو اگلے سال مارچ کے آخر تک انتظار کرنا ہوگا۔

Advertisement

اینٹ مین اینڈ دی واسپ، کوانٹامینیا (انگریزی)۔17 فروری 2023ء

ڈائریکٹر:   پیٹن ریڈ

کاسٹ:  پال رُڈ، ایوینجلین للی، مائیکل ڈگلس، مشیل فیفر، کیتھرین نیوٹن، جوناتھن میجرز، رینڈل پارک

توقعات:   اینٹ مین ہر کسی کا پسندیدہ سپر ہیرو ہے کیونکہ اس نے ’ایونجرز اینڈ گیم‘ میں اپنے ’بیک ٹو دی فیوچر‘ آئیڈیا کے ساتھ دنیا کو بچا لیا تھا، اس کے پرستار پہلے سے ہی تیسری اینٹ مین فلم میں اس کے اگلے کارنامے کے منتظر ہیں۔ ٹریلر کے مطابق، اسکاٹ لینگ (پال روڈ)، ہوپ وین ڈائن (ایوینجلین للی)، لینگ کی بیٹی کاسی (کیتھرین نیوٹن)، اور ہوپ کے والدین ہینک پِم (مائیکل ڈگلس) اور جینیٹ وین ڈائن (مشیل فائفر) جو کہ اصل اینٹ مین اور واسپ ہیں، حادثاتی طور پر کوانٹم دنیا میں چلے جاتے ہے۔

اگرچہ جینیٹ نے کوانٹم دنیا میں کافی وقت گزارا تھا، لیکن وہ اپنے ماضی کو دوسروں کے سامنے ظاہر نہیں ہونے دیتی ہے، جس کی وجہ سے ان کا قیام عجیب اور پیچیدہ ہوجاتا ہے۔ اس میں کانگ دی کنکرر (جوناتھن میجرز) اور تجربہ کار بل مرے کا ایک نامعلوم کردار میں شامل ہونا ناظرین کی دلچسپی کا باعث ہوگا جب اینٹ مین اگلے سال فروری میں سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

منی بیک گارنٹی (اردو)۔21 اپریل 2023ء

Advertisement

ڈائریکٹر:   فیصل قریشی

کاسٹ:  فواد خان، میکال ذوالفقار، جان ریمبو، علی سفینہ، گوہر رشید، مانی، شفاعت علی، مرہوم احمد بلال، عدنان جعفر، شایان خان، جاوید شیخ، کرن ملک، وسیم اکرم، شنیرا اکرم،

توقعات:   کامیڈین سے ہدایت کار بننے والے فیصل قریشی ’منی ہیسٹ ‘ کا دیسی ورژن لارہے ہیں جس میں وہ فواد خان اور مقبول کرکٹر وسیم اکرم کی صلاحیتوں کو استعمال کر رہے ہیں۔ فلم کی عکس بندی زیادہ تر تھائی لینڈ اور کراچی میں کی گئی ہے، یہ فلم اگلے سال عید الفطر پر ریلیز کی جائے گی جس کا مقصد فواد خان کی واپسی والی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی وراثت کو جاری رکھنا ہے۔

ٹریلر کے انداز سے ایسا لگتا ہے کہ اس فلم کی کہانی ڈکیتی پر بننے والی ایک اور فلم ’ٹاور ہیسٹ‘ سے متاثر ہو سکتی ہے جو 2011ء میں ریلیز ہوئی تھی اور اس میں ڈکیتی میں ملوث متفرق افراد پر مشتمل ایک گروپ شامل تھا۔ اس فلم میں، زندگی میں ناکامیوں کا شکار کچھ لوگ اپنے حق کو واپس لینے کے لیے ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں اور ایسا لگ رہا ہے کہ یہ فلم بھی اسی طرز پر بنائی گئی ہے۔ دلچسپ، ہے نا؟

شازیم! فیوری آف دی گاڈز (انگریزی)۔17 مارچ 2023ء

ڈائریکٹر:   ڈیوڈ ایف سینڈبرگ

Advertisement

کاسٹ:  زچری لیوی، ایشر اینجل، ہیلن میرن، لوسی لیو، ریچل زیگلر، جیمون ہونسو

توقعات:   اگرچہ فلم کے دسمبر 2022ء تک سینما گھروں میں آنے کی امید تھی، لیکن ایواٹار کے دوسرے حصے کے ساتھ تصادم سے بچنے کے لیے اس کی ریلیز کی تاریخ کو آگے بڑھا دیا گیا۔

کافی حد تک کامیاب رہنے والی فل ’شازیم‘ کا سیکوئل! ایک نوجوان بلی بیٹسن (اشر اینجل) اور اس کے سوتیلے بہن بھائیوں کے گرد گھومے گا جو اصل فلم کے اختتام تک جادوئی لفظ ‘شازیم’ کہہ کر سپر ہیروز بن گئے تھے۔ تاہم، ٹریلر دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ معاملات اس وقت الٹ جائیں گے جب بالغ شازیم (زچری لیوی) نے اپنے اختیارات کو معمولی سمجھنا شروع کر دیا اور وہ اٹلس کی بیٹیوں (ہیلن میرن، لوسی لیو، اور ریچل زیگلر) کے خلاف کھڑے ہونے میں بھی ناکام رہا جو ایک ایسا ہتھیار استعمال کرنے کے لیے دنیا میں واپس آئیں جو ممکنہ طور پر پوری دنیا کو تباہ کر سکتا ہے۔

کیا شازیم ان جادوگروں کے ساتھ صلح کر پائے گا جنہوں نے اسے اختیارات دیئے تھے، اور وہ قیمتی وقت ضائع کیے بغیر دنیا کو بچا سکیں گے، نتیجہ جاننے میں دلچسپی رکھنے والے سپر ہیرو کے سبھی مداحوں کو اس کا جواب 17 مارچ 2023ء کو مل جائے گا۔ بلیک ایڈم کی ریلیز کے بعد، ناظرین واقعی یہ جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں کہ شازیم کا کیا حال ہوگا، کیونکہ کامکس کے مطابق، بلیک ایڈم اس کا حقیقی دشمن ہے نہ کہ سپرمین کا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں مایوس کن کارکردگی، ارشد ندیم کی قوم سے معذرت
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس
وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے چار روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر