Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

’ ’ایملی اِن پیرس‘ ‘ کی ملکہ کی واپسی

Now Reading:

’ ’ایملی اِن پیرس‘ ‘ کی ملکہ کی واپسی

نیٹ فلکس کے ناظرین کے لیے وہ حالیہ دور کی مقبول ترین فرانسیسی شخصیات میں سے ایک ہیں ، جن کی ہٹ فلمیں’’ کال مائی ایجنٹ‘‘ اور ’ ’دی کراؤن ‘‘مدحوں نے بہت پسند کیں ،جب کہ تیسری فلم ’’ایملی اِن پیرس‘‘ کے تیسرے سیزن کو ان کے چاہنے والے نئے سال کے موقع پر دیکھ سکیں گے ۔59 سالہ اداکارہ فلپائن لیروئے بیلیو کے لیے یہ سب کچھ بہت نیا اور غیر موقع ہے ، کیونکہ انہوں نے ابھی تک بین الاقوامی سطح پر شہرت حاصل نہیں کی تھی ۔ اس بات کا کریڈٹ وہ ’’ کال مائی ایجنٹ‘‘ کے ڈائریکٹر سیڈرک کلاپیش کو دیتی ہیں جنہوں نے’’آؤٹ آف دی کوفن‘‘ بنا کر اِن کے رکے ہوئے کیریئر کو آگے بڑھنے میں مدد دی ،اس وقت اس اداکارہ کی عمر 40 سال سے زائد ہوچکی تھی ۔اس فلم میں وہ سلوی گریٹو کے طور پر ایک لگژری مارکیٹنگ ایجنسی کی باس کے روپ میں سامنے آئیں جو ہچکچاتے ہوئے امریکی نوجوان ایملی کا مقابلہ کرتی ہے،اور اسی کردار نے فلپائن لیروئے بیلیو کو راتوں رات ایک عالمی اسٹار بنادیا۔

انہیں کاسٹک حصہ پسند ہے:

ایملی ایک طرح سے ایسی امریکی ہے، جو دنیا کو فتح کرنا چاہتی ہے اور سوچتی ہے کہ وہ سب کچھ ،دوسروں سے بہتر طریقے سے کرنے کا فن جانتی ہے ،لیکن پھر ایک شخص اس کی مخالفت میں اس کے سامنے آتا ہے ،جس کا کہنا ہےکہ میں اسٹرکس ہوں اور میں تمہیں ادھر سے جانے نہیں دوں گا۔ فلپائن لیروئے بیلیو دلکش مسکراہٹ کے ساتھ فرانسیسی مزاح پر مبنی کتاب کے کردار کو مخاطب کرتی ہیں جو رومن سلطنت سے لڑائی میں مصروف ہے ۔

 فلپائن لیروئے بیلیو کے کیریئر کا آغاز 1980ء کی دہائی میں ہالی وڈ فلم’ ’ تھری مین اینڈ دی کریڈل‘ ‘ سے ہوا(جسے انگریزی زبان میں دوبارہ بنایا گیا تھا )،اس فلم کے لیے انہیں ایوارڈ کی نامزدگی میں بھی شامل کیا گیا ، لیکن وہ کبھی بھی غیر ملکی شائقین کے لیے پیرس کے انداز کے مجسمے کی صورت میں ڈھلنے کی توقع نہیں رکھتی تھی، یہ وہ اداکارہ ہیں جنہوں نے بچپن میں اٹلی سے آنے کے بعد اس شہر میں بسنے کے لیے کافی جدوجہد کی تھی۔

سیریز ’ ’ایملی ان پیرس‘ ‘ میں ان کا کردار فرانسیسی خواتین کے بارے میں سچائی کا ایک خوشگوار مجموعہ ہے، یہ وضع دار کردار، باریک اور اونچی ایڑیوں کے سہارے پر بیٹھی خاتون کا ہے ، جس نے اپنے منہ میں مستقل طور پر سگریٹ دبائی ہوئی ہے۔ اداکارہ لیروئے بیلیو کا اس کردار کے بارے میں کہنا ہے کہ یہ کردار در اصل دقیانوسی تصورات کو چیلنج کرتا ہے۔اس کردار کو ادا کرے میں مجھے کافی لطف آیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کردار رویے کے بعض اصولوں کو توڑنے کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے ،اس کے ساتھ ہی یہ لوگوں کے مختلف پہلوؤں کی نشاندہی بھی کرتا ہے ۔کیونہ کوئی بھی شخص کسی بھی انسان کو محض اس کے چہرے کو دیکھ کر فیصلہ کن رائے قائم نہیں کرسکتا۔

Advertisement

جب کہ سیزن ٹو میں ایسے لمحات بھی شامل کیے گئے ہیں ، جب گریٹو کا لہجہ شدید سخت اور اکھڑا ہوا تھا ۔ یہ اس منظر میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے جب ا نہیں ایک کسی ریستوران میں اپنے نوجوان محبوب کی ماں سمجھ لیا گیا تھا۔سیزن تھری کے بارے میں اداکارہ لیروئے بیلیو کا کہنا ہے کہ اس سیزن میں اس کردار کی مزید کمزوریوں کو ظاہر کیا گیا ہے۔ ان کا کنا تھا کہ بڑی عمر کی خواتین کی جنسی زندگی رواں سال کا سب سے زیادہ پسندیدہ موضوع ہے ، جسے ایما تھامسن کی فلم ’ ’گڈ لک ٹو یو لیو گرانڈے ‘‘میں دکھایا گیا ہے۔ جب کہ فرانسیسی فلم لا پسیجر جس میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ سیسیل ڈی فرانس نے حال ہی میں فلم سازوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صرف نوجوان خواتین کو خواہشات ابھارنے کی چیز کے طور پر پیش کرنا بند کریں۔

اداکارہ لیروئے بیلیو اس سوچ کے بارے میں کافی محتاط نظر آتی ہیں کہ فرانسیسی خواتین زیادہ آزاد خیال ہیں۔ان کا کہنا ہےکہ بعض ضابطوں کی قیدی ہونے کے حوالے سے امریکی خواتین کے مقابلے میں،ہمیں شہرت اور آ زادی ملی ہوئی ہے لیکن ضروری نہیں کہ یہ بات سچ پر مبنی ہو۔ پھر بھی سیریز کا یہ کردار ہلکے پھلکے سچ کے باوجود بہت سے لوگوں کے لیے متاثر کن رہا ہے۔پیرس میں مقیم مصنفہ وونی ہیزلٹن کا کہنا ہےکہ یہاں تک کہ وہ ایک کتیا کے طور پر بھی کسی بھی صورت حال کو سنبھال سکتی ہے۔وہ کردار کی آزاد کردہ محبت کی زندگی سے بھی تعلق رکھ سکتی ہے۔مصنفہ نے مزید کہا کہ میں نے 50 کی دہائی کے اوائل میں طلاق لے لی تھی ، میری نسل کے کسی فرد کے لیے طلاق یافتہ ہونا ،ایک طرح کی آزادی ہے ، اور یہ دور ان کےلیے حیرت انگیز اور خوش کن ثابت ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
ماہرین نے صحت مند دل کیلئے بہترین سپر فوڈ بتادیا
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر