
پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے سوشل میڈیا پر حال ہی میں آسٹریا کے پاکستانی گولفر حمزہ امین سے منگنی کا اعلان کیا۔ بالا اسٹار نے انسٹاگرام پر لکھا، ’’مجھے مکمل کرنے والے انسان حمزہ امین سے ملیں۔‘‘ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے ایک ڈائیلاگ کے ساتھ انہوں نے مزید کہا، ’’منڈا سوہنا وی ایہ تے چنگا وی (لڑکا خوبصورت بھی ہے اور اچھا بھی)۔ ‘‘ اشنا شاہ نے اپنی منگنی کی پرتکلف تقریب کی تصاویر آن لائن پوسٹ کیں، جس میں انہیں چاندی کے زیورات کے ساتھ ہلکے رنگ کا لباس زیب تن کیے دیکھا جا سکتا ہے۔ جب کہ حمزہ امین نے شال کے ساتھ کریم رنگ کی شیروانی کا انتخاب کیا۔ امین کو ان کی منگنی کے اعلان سے قبل اشنا شاہ کے انسٹاگرام فیڈ پر گاہے بگاہے نمایاں کیا گیا تھا، یہی وجہ ہے کہ ’بیوفا‘ کی اداکارہ کے بہت سے مداحوں کو پہلے ہی شبہ تھا کہ اس طرح کا اعلان متوقع ہے۔ اب جب کہ اشنا شاہ نے یہ خبر شیئر کر دی ہے تو آخر کار ان تمام افواہوں نے دم توڑ دیا ہے۔ حمزہ امین ایشیا پیسیفک گالف فیڈریشن کے چیئرمین تیمور حسن امین کے بیٹے اور باصلاحیت گولفر ہیں، وہ کچھ معروف بین الاقوامی گولف ٹورنامنٹس میں کھیل چکے ہیں۔ توقعات کے مطابق ان کی منگنی کی خبر کے بعد مبارکباد کے پیغامات موصول ہونا شروع ہوئے، بہت سے اداکاروں اور اداکاراؤں نے اشنا شاہ کی انسٹاگرام پوسٹ پر تبصرہ کیا۔ آئمہ بیگ، منال خان، علی رحمٰن خان، صبور علی، ثناء جاوید، عائزہ خان، عثمان مختار، رمشا خان، کنزہ ہاشمی، سارہ خان اور زارا نور عباس ایسی شخصیات میں شامل تھیں جنہوں نے اس جوڑے کے لیے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ریحام خان کی تیسری شادی پر انٹرنیٹ صارفین کا ردعمل
پاکستانی نژاد برطانوی صحافی اور فلم پروڈیوسر ریحام خان نے امریکا میں مقیم پاکستانی اداکار مرزا بلال سے امریکی شہر سیٹل میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں نکاح کر لیا۔ 49 سالہ ریحام خان نے عمران خان سے 2014ء میں دوسری شادی کی تھی اور اطلاعات کے مطابق بلال مرزا کی بھی یہ تیسری شادی ہے۔ ابتدائی طور پر بلال ایک کارپوریٹ پروفیشنل اور سابق ماڈل ہیں۔ وہ فور مین شو، دل پہ مت لے یار اور نیشنل ایلین براڈکاسٹ کا حصہ بھی رہ چکے ہیں! جوڑے کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی گئی تصاویر میں ریحام خان کو سفید عروسی گاؤن میں ملبوس دکھایا گیا ہے جب کہ ان کے 36 سالہ شوہر مووی سوٹ میں ملبوس ہیں۔ اس خبر کے بارے میں جان کر انٹرنیٹ صارفین حیران رہ گئے کیونکہ اس سے پہلے اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ملا تھا کہ یہ رومانس جاری ہے۔ بہت سے فالوورز نے نوبیاہتا جوڑے کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا، کچھ نے اس بات پر تبصرہ کیا کہ دونوں ایک جوڑے کے طور پر کتنے اچھے لگ رہے تھے۔ ریحام خان کی پہلی شادی سے ہونے والے بچوں کی اپنی والدہ کی شادی میں ناچتے گاتے وائرل ہونے والی ویڈیوز پر بھی انٹرنیٹ صارفین نے اپنا ردعمل دیا۔ تاہم یہ بھی ناگزیر تھا کہ ریحام خان کے عمران خان کے ساتھ سابقہ تعلقات ایک بار پھر بحث کا مرکز بن گئے۔ اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر عمران خان پر طنز کی طرح نظر آنے والی پوسٹ کرنے کے بعد، بلال کو بہت سے نیٹیزنز کی طرف سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جن میں ہارون شاہد اور غنہ علی جیسے اداکار بھی شامل ہیں جنہوں نے ریحام اور بلال دونوں کو ’’توجہ کے متلاشی‘‘ قرار دیا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News