Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جھڑی تھائی مست جوانی

Now Reading:

جھڑی تھائی مست جوانی

سندھی لوک گلوکار جلال چانڈیو اپنی بےمثال آواز اور منفرد انداز کی بدولت ایک الگ مقام رکھتے تھے

’عام لوک کلوگار‘ کے طور پر پہچانے جانے والے سندھی لوک گلوکار جلال چانڈیو کو ہم سے بچھڑے 23 برس بیت چکے ہیں۔ انہوں نے ’فرمائش‘ سمیت سندھی زبان میں گائیکی کے نئے رواج متعارف کرائے۔

جلال چانڈیو کے بےمثال اور جداگانہ اندازِ گلوکاری کے سبب نئے گلوکاروں کی ایک کثیر تعداد نے انہیں اپنا مشعل راہ بناتے ہوئے ان کے گانے کے انداز کو سیکھا اور انہیں ’استاد‘ کے لقب سے نوازا۔ جلال چانڈیو کو ان کے جاندار طریقۂ گلوکاری، توانائی، جذبات اور نظریۂ قوت سے بھرپور انداز کی وجہ سے ’سندھ کا ببر شیر‘ بھی کہا جاتا تھا۔ ان کے مقبول ترین گانوں میں ’روہ نہ ڈلڑی‘، ’جہڑی تھائی مست جوانی‘، کیڑی دیر کر‘ اور ’ناتھی نند اچے‘ شامل ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے سندھ کے زیادہ تر کم مقبول شعراء کی نظموں کو گایا جس کی وجہ سے جلال چانڈیو کے ساتھ ان شعراء کو اضافی شہرت اور پزیرائی ملی۔

Advertisement

1980ء کی دہائی میں قومی نغمے گانے کے علاوہ جلال چانڈیو نے شاہ عبداللطیف بھٹائی، سچل سرمست، خواجہ غلام فرید، بابا بلھے شاہ اور بہت سے دوسرے صوفی شعراء کے کلام بھی پڑھے اور موسیقی کی صنعت کی تقریباً 40 سال خدمت کی۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ انہوں نے صوفی مزارات کے مقبول انداز یکتارو (ایک تار پر مبنی ڈنڈے نما موسیقی کا آلہ) اور چھپڑیوں (ایک ہاتھ سے بجائے جانے والا کھٹکا) کا استعمال کرتے ہوئے آبائی گلوکاری کے انداز کو مقبول بنایا۔ صدیوں پرانے موسیقی کے ان آلات کو دورِ جدید کی صنفِ موسیقی میں متعارف کروانے پر جلال چانڈیو داد کے مستحق ہیں۔

1944ء میں سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں پیدا ہونے والے جلال چانڈیو کو موسیقی سے بچپن سے ہی ایک لامتناہی لگاؤ تھا لیکن ان کے والد انہیں ایک درزی بنانا چاہتے تھے۔ تاہم، اپنی منفرد گونج دار آواز کی وجہ سے نوجوان جلال چانڈیو کے لیے اس پیشے سے زیادہ عرصے تک منسلک رہنا ممکن نہ تھا اور بہت جلد ہی انہوں نے صوبے بھر میں ایک لوک گلوکار کے طور پر مقبولیت حاصل کر لی۔ تقابلی طور پر سندھ کا مزدور طبقہ ان کے گانوں سے زیادہ متاثر تھا جس کے لیے ان کی موسیقی راحت کا سبب تھی۔

انہوں نے مقامی مزارات پر سالانہ عرس کے علاوہ سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں شادیوں کی تقریبات میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے دبئی، ہندوستان اور کویت میں بھی سامعین کو اپنی صلاحیتوں سے سحرزدہ کیا۔

مرد گلوکاروں کے علاوہ جلال چانڈیو نے دو خواتین گلوکاروں روبینہ حیدری اور تاج مستانی کی بھی رہنمائی کی جو اب سندھی موسیقی کے نمایاں نام ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت پر دو ماہ کی پابندی عائد
وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کی شاندار تقریب، اقلیتوں کے حقوق اور خدمات کو خراجِ تحسین
یورپی یونین کا بھی افغان تارکین وطن کی واپسی کیلیے طالبان حکومت سے رابطہ
ویمنز ورلڈکپ میں بھارت کی مسلسل ناکامیاں، سوشل میڈیا پر شدید تنقید
ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
ٹرمپ کا اسرائیلی دورہ صہیونیوں کا حوصلہ بڑھانے کی ناکام کوشش ہے، ایران سپریم لیڈر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر