بول انٹرٹینمنٹ کی جانب سے نئے سال کے لیے بہترین مواد پیش کرنے کی تیاری
اسٹریمنگ پلیٹ فارمز کےعروج اورڈرامہ چینلزکی کثرت کےپیش نظر پاکستانی ناظرین کے لیے کہیں زیادہ تفریحی مواقع دستیاب ہیں۔ایک ایسے دورمیں جہاں ناظرین مواد کے نہ ختم ہونے والے سلسلے میں مگن ہیں، یہ ضروری ہے کہ پروڈکشن ہاؤسز اپنے ناظرین کو انڈسٹری میں اپنے دیگرحریفوں سے منفرد مختلف قسم کے ٹی وی سیریلزپیش کرکےاپنی پہچان قائم کریں۔
اس محاذ پر2022ء بول انٹرٹینمنٹ کے لیے ایک یادگارسال ثابت ہوا، اس کے متعدد ٹی وی شوزٹیلی ویژن اوریوٹیوب دونوں پرسب سے زیادہ دیکھے جانے والے پروگرام بن گئے۔ تاہم، بول انٹرٹینمنٹ کی کامیابی کے پس پردہ ذہن صرف پرمطمئن نہیں ہیں۔ اس کی بجائے وہ اس کامیابی کے سلسلے کو آگے بڑھانے اوراس بات کو یقینی بنانے کے لیے بے تاب ہیں کہ 2023ء میں بول انٹرٹینمنٹ کا پیشکش کردہ مواد بھی 2022ء میں طے کیے گئے اعلیٰ معیار پرپورا اترے بلکہ اس سے بڑھ کرہو۔
تاہم، ٹی وی سیریلز کے دائرے میں جانے سے پہلے، یہ تسلیم کرنا ضروری ہے کہ ناظرین کا ایک بڑا حصہ جو یہ دیکھنے کے لیے ٹیون ان ہوتا ہے کہ بول کے پاس تفریحی آپشنز کیا ہیں، وہ دانش تیمور، متھیرا، احمد علی بٹ، صنم جنگ خالد ملک اور فیصل قریشی جیسے میزبانوں کی پرکشش شخصیات کی جانب مائل ہیں۔ تیمور کا شو ‘گیم شو ایسے چلے گا’ کو نظر انداز کرنا ناممکن ہے اس حقیقت کو دیکھتے ہوئے کہ تقریباً ہر کوئی اسے دیکھنے کے لیے تیار نظر آتا ہے۔ تیمور کی اپنے ناظرین کے دل موہ لینے اورانہیں اپنی جانب متوجہ رکھنے کی صلاحیت بے مثال ہے، یہی وجہ ہے کہ ناظرین نہ صرف ٹی وی پران کا شو دیکھتے ہیں بلکہ آڈیٹوریم میں آکر پروگرام کا حصہ بھی بننا چاہتے ہیں۔ اسی طرح فیصل قریشی کا ’جیتو ایک منٹ میں‘مداحوں کا ایک اورپسندیدہ شو ہے جو یقینی طورپرنئے سال میں بھی انعامات اورسرپرائززفراہم کرتا رہے گا۔
صنم جنگ کا شو ’آخری کھلاڑی کون؟‘ نیا نیا اس مقابلے میں شامل ہوا ہے، تاہم، یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ کیوں انہیں پرجوش ناظرین کی بڑی تعداد نے دیکھنا شروع کردیا ہے۔ شوکےخاتمے کے انداز کی نوعیت کے ساتھ صنم جنگ کی متحرک شخصیت ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑ کر رکھتی ہے اور باصلاحیت میزبان اوراداکارہ شوکوہموارطریقے سے جاری رکھتی ہیں۔ تاہم، یہ شوز2023ء میں مزید بڑے اوربہتر بننے کی تیاری کررہے ہیں، جس میں بہت زیادہ ٹیلنٹ بول کے روسٹرمیں شامل ہونے کے لیے تیار ہے۔ گزشتہ چند سال میں بول کے پیش کنندگان اورمیزبانوں کی متاثر کن ٹیم کو دیکھتے ہوئے، یہ حیرت کی بات نہیں ہے کہ ناظرین نہ صرف گیم شوز کے موجودہ روسٹر سے لطف اندوز ہوتے رہیں گے بلکہ یہ دیکھنے کے لیے بھی بے چین ہیں کہ 2023ء میں چینل ان کے لیے کیا نیا لارہا ہے۔
جب کامیڈی شوزکی بات آتی ہے تو یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ بول انٹرٹینمنٹ نے 2022ء میں جومواد پیش کیا تھا اس کا معیاراورتعداد کسی سے کم نہیں تھی۔ شو ’بنگلے میں کون ہے‘ میں نویدرضا کی شوخیاں ہوں یا ‘ہنسنا منع ہے‘،’آپ کو کیا تکلیف ہے‘ اور’اوپربھابھی کا مکان‘ میں کرداروں کی قوس قزح پورے خاندان کو سال بھر ہنسانے کے لیے سب ہی مزاح سے بھرپور ہیں۔اس معیار کوبرقراررکھتے ہوئے بول انٹرٹینمنٹ 2023ء میں بھی کامیڈی شوزکی میزبانی کرے گا، جویقیناً ناظرین کواتنا ہی متاثر کریں گے، جتنا کہ ان کے موجودہ شوز کررہے ہیں۔
آنے والے سال کے حوالے سے ناظرین توقع کرسکتے ہیں کہ بول کی جانب سے پیش کیے جانے والے تفریحی آپشنز کافی ٹھوس ہوں گے۔ ‘انسٹا شو ود متھیرا’ جوپہلے ہی لاکھوں ویوزحاصل کرچکا ہے، 2023ء میں شو میں متاثرکن مہمانوں کی ایک طویل فہرست ہے۔ فہیم خان کا ‘ٹک ٹاک شو’بھی بول کا ایک مقبول شو بن چکا ہے، اوریہ 2023ء میں بھی سوشل میڈیا کی دنیا سے بہترین مواد کی فراہمی جاری رکھے گا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
