Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

طلائی تمغے کے حصول کی جنگ

Now Reading:

طلائی تمغے کے حصول کی جنگ

رواں سال بھارت میں ہاکی کے عالمی کپ کا میدان سج گیا۔ آئیے ہاکی کے موضوع پر بننے والی چند فلموں کی یادوں کو تازہ کرتے ہیں

بھارت میں ہاکی ورلڈ کپ کا آغاز ہو چکا ہے۔ایسا دوسری بار ہوا ہے کہ پاکستان میگا ایونٹ میں شامل نہیں ، جس پر انتہائی افسوس کیا جارہا ہے کیونکہ عالمی مقابلےمیں شامل تمام ٹیمیں گرین شرٹس کی طرح ایک سے زائد بار ایونٹ کو اپنے نام کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہیں ۔ تاہم، یہ ٹیمیں پاک، چین تعاون کے نتیجے میں بننے والے ڈرامے ’ پیمان وفا ‘کے ذریعے ہاکی کے کھیل کے گرد گھومنے والی فلموں اور طویل ڈراموں میں اپنی موجودگی کا احساس دلاتی ہیں۔یہ کھیل چونکہ امریکہ میں نہیں کھیلا جاتا ہے، اس لیےوہاں آئس ہاکی کے ورژن پر فلمیں بنائی گئی ہیں، جسے بعد میں بالی وڈ میں کاپی کرکے فلم ’چک دے انڈیا ‘کے نام سے بنا یا گیا ۔

آئیے ہم آپ کو ماضی میں لیے چلتے ہیں اور ہاکی کے موضوع کا احاطہ کرتی کچھ یادگار فلموں کا ایک بار پھر جائزہ لیتے ہیں ، اور یہ فلمیں اس کھیل کے شائقین کے ساتھ ساتھ سینما انڈسٹری کےلیے بھی باعث فخر ہیں۔

پیمان وفا (1986ء) :

Advertisement

ڈائریکٹر: میڈم ژو ہوانشی /منظور قریشی

کاسٹ: آصف رضا میر، نیلما حسن، قوی خان، سمیع اللہ خان

پلاٹ:پاک چین تعاون سے تیار ہونے والے پہلے طویل دورانیے کے اس کھیل کی کہانی ،پاکستان اور چین میں کھیلی جانے والی ہاکی کی مختلف اقسام کے گرد گھومتی ہے۔یہ اس وقت کی بات ہے جب چین کے پاس مضبوط فیلڈ ہاکی ٹیم نہیں تھی اس لیے انہوں نے ایک پاکستانی ہاکی کھلاڑی (آصف رضا میر) کو ،چینی آئس ہاکی کے کھلاڑی سے بدل دیا تاکہ دونوں ایک دوسرے کا کھیل سیکھ سکیں۔

اس ڈرامے میں اداکارقوی خان نے ہاکی کوچ کا کردار ادا کیا ہے، جنہیں چینی شہری کی تربیت کی ذمہ داری دی گئی تھی ،جب کہ لیجنڈ فلائنگ ہارس سمیع اللہ خان نے بھی اس ڈرامے میں مہمان اداکار کے طور پر شرکت کی تھی ۔ پاکستانی ٹی وی کے اداکار طلعت اقبال نے ’ پیمان وفا ‘ میں چینی اداکار کے کردار کو اپنی آواز دی ، جب کہ منظور قریشی اُن شریک ہدایت کاروں میں سے ایک تھے جنہوں نے مذکورہ ڈرامے کے بعض سین پاکستان میں عکس بند کیے تھے۔پی ٹی وی کے اس لانگ پلے میں اسپورٹنگ ایکشن کو بھی نمایاں طور پر پیش کیا گیا ہے ، جیسے کہ چینی اداکار کو اپنے گھر پر آئس ہاکی کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے ،ڈرامے میں دو گانے بھی شامل کیے گئے۔

سڈن ڈیتھ(1995ء):

Advertisement

ڈائریکٹر: پیٹر ہائیمس

کاسٹ: ژاں کلاڈ وان ڈیمے، پاورز بوتھے، ریمنڈ جے بیری، ڈورین ہیر ووڈ

پلاٹ: جے سی وی ڈی کے ساتھ اسپورٹس فلم کو جوڑنا شاید نئی بات نہیں،لیکن ان کےلیے بری صورتحال سے کامیابی سے نمٹنے کے دوران اپنی بیٹی کو فلم ’ سڈن ڈیتھ ‘کے ساتھ کھیلوں کی دنیا سے متعارف کرانا یقینی طور پر ناقابل تصور تھا۔

پٹسبرگ سوک ایرینا میں ایک سیٹ پر شوٹ ہونے والی یہ یہ فلم امریکہ کے نائب صدر پر قاتلانہ حملے کے موضوع کے گرد گھومتی ہے ،جس وقت وہ آئس ہاکی کے پریمیئر مقابلےا سٹینلے کپ کا فائنل میچ دیکھنے میں مصروف تھے ۔ سابق فائر فائٹر ڈیرن میک کارڈ (وان ڈیم) چونکہ اپنے بچوں کو بھی میچ دکھانے ساتھ لے گئے تھے، اس لیے جب کارروائی ہوئی تو وہ بھی موقع پر موجود تھے۔اس کے ساتھ فلم میں دکھایا گیا ہےکہ ان کی بیٹی کے اغوا ءمیں بھی وہی لڑکے شامل تھے جنہوں نے یو ایس وی پی کو یرغمال بنا رکھا تھا، اورآپ کو یقینی طور پر یہ صورتحال بے حد دلچسپ محسوس ہوگی جس میں یہ شخص اپنا کام مکمل ہونے تک پرسکون نظر نہیں آتا۔یہاں تک کہ اسے سڈن ڈیتھ راؤنڈ میں اس میچ کو  جیتنے کےلیے گول اسکور ہونے سے بھی روکنا پڑا۔

مسٹری، الاسکا(1999ء):

Advertisement

ڈائریکٹر: جے روچ

کاسٹ: رسل کرو، ہینک آزاریا، میری میک کارمیک، لولیتا ڈیوڈوچ، رون ایلڈارڈ، کولم مینی، موری چائکن، برٹ رینالڈز

پلاٹ: فلم ’مسٹری ، الاسکا ‘مسٹری نامی ایک چھوٹے سے شہر سے ایک شوقیہ آئس ہاکی ٹیم کے اچانک ظہور کے گرد گھومتی ہے، فلم میں دکھایا گیا ہے کہ اس دباؤ سے آخر کار کیسے نمٹا گیا؟ پھر ہوا یوں کہ ایک جریدے نے ان کے ہفتہ وار ہاکی میچ کو اس قدر بڑھا چڑھا کر پیش کیا کہ نیشنل ہاکی لیگ سے تعلق رکھنے والے نیو یارک رینجرز نےوہاں کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا۔تفریح کے لیے کھیل میں حصہ لینے والے شہر کے یہ کردار شیرف جان بیبر (رسل کرو) کی قیادت میں اپنے انداز سے اس چیلنج کے لیے تیار نظر آتے ہیں ۔

جب ان کے مخالفین بڑے شہر سے آتے ہیں، تو وہ خود کو پہلے سے ہی دباؤ میں محسوس کرتے ہیں لیکن بعد میں دوبارہ منظم ہو کر آنے والوں سے مقابلے کےلیے خود کو تیار کرتے ہیں تاکہ انہیں غیر متوقع طور پر شکست دے سکیں ۔یہ بلاشبہ ایک ایسا اسپورٹس ڈرامہ ہے جسے آپ طویل عرصے تک بھول نہیں پائیں گے ۔

مریکل (2004ء):

Advertisement

ڈائریکٹر: گیون او کونر

کاسٹ: کرٹ رسل، پیٹریشیا کلارکسن، نوح ایمریچ، شان میک کین، کینتھ ویلش، ایڈی کاہل، پیٹرک اوبرائن، مائیکل منٹینوٹو، ناتھن ویسٹ

پلاٹ: امریکہ میں مردوں کی آئس ہاکی ٹیم کی سب سے بڑی کامیابی پر مبنی سرمائی اولمپکس میں طلائی تمغہ اپنے نام کرنے کی کاوش پر مبنی اس فلم میں دکھایا گیا ہےکہ ایک شخص کے وژن نے کس طرح روسیوں کے تسلط کو چیلنج کرتے ہوئے سرمائی اولمپکس میں ان کی کامیابی کے سفر کو روک دیا؟’ مراکل آن دی آئس‘ (ڈبڈ فلم)میں مرکزی کردار ٹیم کے ہیڈ کوچ ہرب بروکس ( کرٹ رسل )نے شاندار طریقے سے ادا کیا ،جنہوں نے فلم کی کہانی کے ساتھ ساتھ ہدایتکاری میں بھی حصہ لیا تھا لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ وہ فلم کی ریلیز سے پہلے ہی انتقال کر گئے۔

فلم میں دکھایا گیا کہ سونے کا تمغہ جیتنے والی آخری امریکی ٹیم میں شامل نہ ہونے والے ہرب بروکس مختلف پس منظر سے نئے آنے والوں سے جیتنے میں کس طرح کامیاب ہوئے؟ انہوں نے مختلف قسم کی ہاکی کھیلی ، ان کی ہر معاملے میں اپنی الگ رائے ہوا کرتی تھی لیکن مقصدصرف ایک ہی تھا، یعنی گولڈ میڈل جیتنا، جو کہ انہوں نے کر دکھایا۔

گولڈ(2018ء):

Advertisement

ڈائریکٹر: ریما کاکاتی

کاسٹ: اکشے کمار، مونی رائے، کنال کپور، امیت سدھ، ونیت کے سنگھ، سنی کوشل، نکیتا دتہ

پلاٹ: گولڈ 1948ء کی کہانی سمر اولمپکس میں آزادی کے بعد بین الاقوامی سطح پر فیلڈ ہاکی میں بھارت کے پہلے گولڈ میڈل کے گرد گھومتی ہے۔فلم کی کہانی کا مرکزی کردار کوئی کھلاڑی نہیں بلکہ اسسٹنٹ مینیجر تپن داس (اکشے کمار) تھےجو آخری بار اُس ٹیم میں شامل تھے ، جس ٹیم نے ایونٹ میں فتح اپنے نام کی تھی ۔فلم میں دکھایا گیا ہےکہ نئی بننے والی ریاست کیسے ناقابل تصور کام کرنے میں کامیاب ہوئی؟ اور کس طرح یہ اسکواڈ اپنے اہم کھلاڑیوں کی ناکامی کے باوجود پڑوسی ملک پاکستان سے جیتنے میں کیسےکامیاب ہوا؟

یہ فلم یوم آزادی کے موقع پر زبردست انداز میں ریلیز کی گئی تھی، جس میں دکھایا گیا ہےکہ کھلاڑی اپنا پہلا ایونٹ جیتنے کے لیے اس قدر پُرجوش کیوں تھے؟

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سی پیک دونوں ممالک کے لیے اہم منصوبہ ہے، ڈی سی ایم چینی سفارتخانہ
بچوں کی نشوونما میں کمی، وزیر اعظم کی زیرصدارت عالمی ماہرین کا اعلیٰ سطحی اجلاس
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
مصالحہ دار چپس کھانے کے مقابلے میں امریکی نوجوان ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر