Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایس بی ایف سی نے پٹھان کی غیر قانونی نمائش روک دی

Now Reading:

ایس بی ایف سی نے پٹھان کی غیر قانونی نمائش روک دی

سندھ بورڈ آف فلمزسنسر(ایس بی ایف سی) نے شاہ رخ خان، جان ابراہم اوردیپیکا پاڈوکون کی کاسٹ پر مشتمل بھارتی بلاک بسٹرفلم پٹھان کی غیرقانونی عوامی نمائش روک دی ہے۔

ایس بی ایف سی نے کراچی کے مختلف مقامات بالخصوص ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (DHA) کے علاقوں میں بھارتی فلم کی غیرمجازنمائش کے بارے میں کچھ مقامی اخبارات میں خبر شائع ہونے کے فوراً بعد کارروائی کی۔ خبرکی اشاعت کے بعد ایس بی ایف سی نے تحقیقات کیں اور فلم کی نجی طور پر نمائش کے لیے آن لائن ٹکٹ فروخت کرنے والے کچھ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا پتہ چلایا۔

سندھ بورڈ آف فلمزسنسر(SBFC) کی پالیسیوں کے مطابق صرف ان فلموں کی نجی اور عوامی طور پرنمائش کی اجازت ہے جو سرکاری طورپر ایس بی ایف سی سے منظور شدہ ہوں۔’’کوئی بھی شخص سینماٹوگراف کے ذریعہ کسی فلم کی عوامی یا نجی نمائش کا اہتمام یا انتظام نہیں کرے گا جب تک کہ فلم کو بورڈ کی طرف سے عوامی نمائش کے لئے حسب دستور سرٹیفکیٹ نہ دیا گیا ہو۔‘‘

مذکورہ بالا شق کی روشنی میں  بورڈ نے 3 سال قید کے ساتھ ایک لاکھ روپے جرمانے سمیت متعلقہ قوانین اورتعزیری اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے متنبہ کیا اورفلم کی نمائش کی ذمہ دارکمپنی کو اپنے شوزکو فوری طور پر منسوخ کرنے کی ہدایت کی۔ انتباہ پر عمل کرتے ہوئے ذمہ دارکمپنی فائر ورکس ایونٹس نے فلم پٹھان کی نمائش روک دی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
اسرائیلی نگرانی میں پاک فوج غزہ بھیجنے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، وزارتِ اطلاعات کی تردید
دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر