Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

’گریمی گرل‘ کا عروج

Now Reading:

’گریمی گرل‘ کا عروج

اپنے نام کی طرح عروج آفتاب اپنی گائیکی کی تمام ترصلاحیتوں اورگہری سریلی آواز کے ساتھ موسیقی کےافق پرجگمگا رہی ہیں۔ ان کے پاس’گریمی گرل‘ کے طورپرشناخت کی تمام خوبیاں ہیں، وہ پاکستان کی پہلی گلوکارہ ہیں جنہوں نے دنیائے موسیقی کے سب سے باوقارایوارڈزمیں دوبار اسٹیج پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔تاہم، امریکہ میں مقیم پاکستانی گلوکارہ گریمی ایوارڈ حاصل کرنے میں ناکام رہیں، لیکن عروج آفتاب نے 65 ویں گریمی ایوارڈز2023ء میں انوشکا شنکر کے ساتھ اپنا ایوارڈ کے لیے نامزد گانا ’ادھیڑو نا‘ پیش کیا۔انسٹاگرام اکاؤنٹ پرمداحوں کے ساتھ اپنا تجربہ شیئرکرتے ہوئے عروج آفتاب نے لکھا کہ’’ہر روزمیں ایک نئے خواب میں جاگتی ہوں، اور ہر خواب آخری سے زیادہ خوبصورت لگتا ہے۔ ہر روزمیں جاگتی ہوں اوریہ سب حقیقت میں بھی ہوتا ہے۔ تو میری حوصلہ افزائی، آفاقی لمس، میری حفاظت اور ان جگہوں تک میری رہنمائی کرنے کے لیے آپ سب کا بے حد شکریہ۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ ’’موسیقی کواکثرشفا بخش، زخم پرمرہم اورروحانی مشق کہا جاتا ہے، لیکن یہ تبدیلی کی تحریک بھی ہے۔ انوشکا شنکراورمیں ریکارڈنگ اکیڈمی کے اسٹیج پر اکٹھے کھڑے ’ادھیڑو نا‘ نغمہ پرفارم کررہے ہیں ۔ ’اُدھیڑو نا‘ پرفارم کرتے ہوئے، مجھے لگتا ہے کہ فن کی طاقت نے اس رات سیاست کوخیرباد کہہ دیا تھا۔‘‘گلوکارہ نے اپنے گریمی ایوارڈ کے لیے نامزد گانے اورخوفناک آوازوں کے ساتھ اس رات کے لیے موسیقی ترتیب دی۔ اس گانے کے لیے عروج آفتاب اپنا دوسرا اکیڈمی ایوارڈ تو نہیں جیت سکیں لیکن ان کی مسحورکن آوازاورحد کے ساتھ بھارتی نژاد برطانوی ستارنوازکے سازپرمہارت نے یقیناً دل جیت لیے۔

بروکلین میں مقیم اس اسٹار نے گزشتہ سال اپنے گانے ’محبت‘ کے لیے گریمی ایوارڈ جیتنے کے بعد سے متعدد مواقع پر پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ اس سے پہلے بھی عروج آفتاب کے پرستاروں کی پاکستان میں ایک بہت بڑی تعدداد تھی۔ حفیظ ہوشیارپوری کی 1921ء کی کمپوزیشن کو انہوں نے دوبارہ گایا، جس نے باراک اوباما کی 2021ء کی موسم سرماکے گانوں کی فہرست میں مقام حاصل کرنے سے پہلے اسٹریمنگ پر کئی ملین بار سنا گیا اورآخرکاراکیڈمی ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہا۔ عروج آفتاب وہ واحد فنکارہ بھی تھیں، جنہوں نے اتوار سے پہلے بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس کا گریمی ایوارڈ جیتا تھا، گزشتہ سال متعارف ہونے والے زمرے کے تحت انہوں نے گلوکاروں برنا بوائے، یو-یو ما اوروزکیڈ کو پیچھے چھوڑدیا تھا۔ تاہم، رواں برس عروج آفتاب کوایک بارپھربہترین گلوبل میوزک پرفارمنس کے زمرے میں ا’ُدھیڑو نا‘ گانے پرگریمی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا۔ ایک سال قبل انہوں نے بہترین نئے آرٹسٹ کی نامزدگی کے ساتھ اپنے گانے’محبت‘ کےلیے بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس کا پہلا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔ دوسری جانب انوشکا شنکرکواب تک 9 گریمی ایوارڈزکے لیے نامزد کیا جاچکا ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
اسرائیلی نگرانی میں پاک فوج غزہ بھیجنے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، وزارتِ اطلاعات کی تردید
دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر