 
                                                                              اِس ہفتے کا چہرہ مُشک کلیم
چاہے کسی معروف فیشن شو کا ریمپ ہو یا کسی معروف برانڈ کا ٹی وی کمرشل، مُشک کلیم ماڈلنگ کی دنیا میں اپنے عروج سے لُطف اندوز ہو رہی ہیں۔
روشنیوں کے شہر کراچی سے تعلق رکھنے والی مُشک کلیم نے اپنی ابتدائی اور ثانوی تعلیم ماما پارسی اسکول سے مکمل کی اور سینٹ جوزف کالج کراچی سے انٹرمیڈیٹ کیا۔ کالج کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اُنہوں نے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کراچی سے بزنس مینجمنٹ میں چار سالہ ڈگری حاصل کی۔ گندمی رنگت اور 5 فٹ 11 انچ قد کے ساتھ مُشک کلیم بطور سُپر ماڈل شہرت کی بلندیوں پر ہیں اور آج تک وہ بے شمار فیشن کیمپین اور ٹی وی اشتہارات میں نظر آ چکی ہیں۔
مُشک کلیم بطور فیشن ماڈل دو لکس اسٹائل ایوارڈز جیتنے کے بعد ’’بہترین خاتون ماڈل‘‘ کے ساتھ ساتھ ’’فیشن کی دنیا کے اُبھرتے ہوئے بہترین ٹیلنٹ‘‘ کی کیٹیگریز میں ایوارڈز حاصل کر چکی ہیں۔ وہ 2019ء میں ڈیزائنر اسٹیلا جین (Stella Jean) کے لیے میلان فیشن ویک میں بھی جلوے بکھیر چکی ہیں۔ فیئرنس کریم کے ٹی وی کمرشل کی منافع بخش پیشکش کو ٹھکرانے کے بعد مُشک کلیم ان چند فیشن ماڈلز میں سے ایک ہیں جو ماڈلنگ کی اخلاقیات پر کاربند ہیں اور کاروبار (آنٹراپرینیورشپ) میں بھی اپنا نام بنا رہی ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 