Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اس ہفتے کا چہرہ

Now Reading:

اس ہفتے کا چہرہ

اس ہفتے کا چہرہ

کنزا ہاشمی

لاہور کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اور ماڈل کنزہ ہاشمی کا تاریخ پیدائش کے لحاظ سے بُرج حوت ہے۔ انہوں نے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز 2014ء میں ایک ٹی وی سیریل ’ادھورا ملن‘ میں ڈیبیو کیا۔ کامیابی سے اپنا ڈیبیو کرنے کے بعد، وہ بعد میں کئی ٹی وی سیریلز میں نظر آئیں، جن میں ’میکے کو دے دو سندیس‘،’زندگی مجھے تیرا پتہ چاہیئے‘، ’میری بہوئیں‘،’صلہ اور اور جنت‘، ’من چاہی‘ ، ’سنگسار‘، ’فریب‘ اور دیگر بہت سے شامل ہیں۔

ٹیلی فلم ’روک سکو تو روک لو‘ اور ٹی وی سیریل ’عشق تماشا‘ میں مرکزی کردار میں اپنی بے مثال اداکاری کی وجہ سے بامِ عروج پر پہنچنے والی کنزا کو ہم ایوارڈز میں ’منفی کردار میں بہترین اداکارہ‘ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ انہیں پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز میں ’دلدل‘ کے لیے بہترین معاون اداکارہ کے ساتھ ساتھ ٹی وی سیریل ’گل و گلزار‘ کے لیے بہترین اداکارہ کے طور پر بھی نامزد کیا گیا۔

ٹیلی ویژن سیریلز کے علاوہ، وہ کئی ٹیلی فلموں میں نظر آ چکی ہیں، جن میں ’ہونا تھا پیار بیا‘، ’روک سکو تو روک لو‘، ’حقیقت‘، ’پیار میں نابینا‘ اور ’روپوش‘ شامل ہیں۔ جب کہ وہ متعدد میوزک ویڈیوز میں بھی اپنی فن کارانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکی ہیں، جن میں ’کلام پاک رمضان‘، ’یہ وطن تمہارا ہے‘ اور سبطین خالد کی ذرا ذرا اور پیار نہیں کرنا بھی شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر