Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پشاور دھماکا ۔۔ مشہور شخصیات متاثرین کے غم میں سوگوار

Now Reading:

پشاور دھماکا ۔۔ مشہور شخصیات متاثرین کے غم میں سوگوار

جنوری کے آخری ہفتے میں پشاور کے علاقے پولیس لائنز میں ایک مسجد میں ہونے والے بم دھماکے میں 100 سے زائد افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اس افسوسناک واقعے کے ردعمل میں پاکستان کے معروف فنکاروں اور مشہور شخصیات جیسے کرکٹر بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی، محمد حفیظ اور افتخار احمد کے علاوہ اداکار فیصل قریشی، عدنان صدیقی، احمد علی بٹ اور صبا قمر نے متاثرین کے لیے دعائے مغفرت کی اور شہداء کے اہل خانہ سے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

اداکار عدنان صدیقی نے اپنے پیغام میں ان مجرموں سے شدید نفرت کا اظہار کیا جنہوں نے بے گناہ لوگوں پر حملہ کیا اور وہ بھی مسجد جیسی مقدس جگہ پر۔ ٹی وی اور فلم کی اداکارہ صبا قمر نے متاثرین کے لیے دعا کی اور اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر ٹوٹے دل والا ایموجی پوسٹ کیا۔

پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ایسے واقعات کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں لکھا کہ اُن کا دل رو رہا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی کے مطابق، “میرا دل اپنے ملک کے لوگوں کو تکلیف میں دیکھ کر روتا ہے، تمام متاثرین کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں اور میری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ یہ سلسلہ رکنا چاہیے!”۔

پاکستان کے نمبر ایک بلے باز اور کپتان بابر اعظم نے ٹویٹ کیا، ’’پشاور سے تباہ کن خبر‘‘۔ جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے میری دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا۔ اللہ پاک ہمارے پیارے ملک پر رحم فرمائے”۔

کرکٹر محمد حفیظ نے شہداء اور متاثرہ خاندانوں کے لیے دعا کی۔ پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی کھلاڑی افتخار احمد نے متعلقہ حکام سے قصورواروں کے خلاف فوری کارروائی کرنے اور اس گھناؤنے فعل میں شامل افراد کو سزا دینے کی درخواست کی۔

Advertisement

اپنے تعزیتی پیغام میں اداکار فیصل قریشی نے ملک کی سلامتی کے لیے دعا کی اور لوگوں کو یاد دلایا کہ قصورواروں کو آخرت میں سزا ملے گی۔ اداکار احمد علی بٹ کے مطابق پشاور بم دھماکا “پرانے، خوفناک پاکستان” میں واپسی کا خیرمقدم تھا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر