ترانہ ’’سب ستارے ہمارے‘‘ عبداللہ صدیقی نے ترتیب دیا ہے اوراس میں عاصم اظہراور شائے گل کے ہمراہ ریپرفارس شفیع نے بھی آواز کا جادو جگایا ہے
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے 11 فروری 2023ء کو بہت دھوم دھام اور شان وشوکت کے ساتھ جاری کیا گیا پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل) سیزن 8 کا آفیشل ترانہ مایوس کن ثابت ہوا اورشائقین کی توقعات پرپورا اترنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔ طویل عرصے سے انتظار کے جانے والے اورسب سے بڑے قرار دیے جانے والے ترانے ’سب ستارے ہمارے‘ کوعبداللہ صدیقی نے ترتیب دیا ہے اور ریپرفارس شفیع کے ہمراہ عاصم اظہراورشائے گل جیسے نوجوان گلوکاروں کی ایک نئی نسل کواس میں پیش کیا گیا ہے۔
پی ایس ایل سیزن 8 کے ترانے کا آغازشائے گل کی آواز سے ہوتا ہے اوراس کے بعد گلوکارعاصم اظہرمنظر پر آتے ہیں، جب کہ ریپرفارس شفیع نے ٹریک میں ایک کمزور آوازکے ساتھ ساتھ محض بھرتی کے ریپ کا اضافہ کیا۔ نئے ترانے کے بول عاصم اظہر، فارس شفیع، علی، رعمیس اورعبداللہ صدیق کی مشترکہ کاوش ہیں، جنہوں نے پی ایس ایل سیزن 7 کا آفیشل ترانہ بھی ترتیب دیا تھا۔ مجموعی طورپرپاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے ترانے کوایک ناقص ٹریک قراردیا جا رہا ہے، جس میں تحریک اور پرجوش موسیقی کا شدید فقدان ہے۔ اس کے بول متاثرکن نہیں ہیں، جبکہ آفیشیل ترانے میں ریپ کی شمولیت ٹریک کو ایک اوسط درجے کی پروڈکشن بناتی ہے۔
پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب حال ہی میں ملتان میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرزاور 2021ء کی فاتح ملتان سلطانز ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ سے قبل منعقد ہوئی۔ ملتان مجموعی طورپرپانچ میچوں کی میزبانی کرنے جا رہا ہے، راولپنڈی 11 ہوم گیمز جب کہ لاہوراورکراچی 9، 9 میچز کی میزبانی کریں گے۔ فائنل 19 مارچ کو لاہورمیں کھیلا جائے گا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
