
سنبل اقبال ایک ایسا نام ہے جس نے اپنی کارکردگی سے فنون لطیفہ کی صنعت کو معطر کر رکھا ہے۔ قدرتی دلکشی اور حسن و نزاکت کے ساتھ ان کا شمار ایسی ابھرتی ہوئی فنکاراؤں کی صف میں کیا جاتا ہے، جو اپنے خوابوں کے تکمیل کے لیے سرتاپا مگن ہیں۔اپنے شوبز کیریئر کے ابتدائی دور میں، انہوں نے اپنی فنکارانہ پختگی کے ساتھ ساتھ خود کو گروم کیا اور ایک آئیکون کے طور پر سامنے آئیں۔ ستاروں کو چھونے کے عزم کے ساتھ وہ ایک ایسی منکسر مزاج سیلے بریٹی ہیں جو ایک دن شوبز صنعت کے افق پر کسی ستارے کی طرح جگمگانے کے لیے پُرعزم ہیں۔ اپنی جاذب نظر شخصیت اور دل موہ لینے والی خوبصورتی کے ساتھ سنبل حسن و نزاکت کا ایک استعارہ ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News