Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اِس ویلنٹائنز ڈے پر زیادہ رُومان پرور بنیں!

Now Reading:

اِس ویلنٹائنز ڈے پر زیادہ رُومان پرور بنیں!

اِس 14 فروری کو ہالی ووڈ کی یہ 14 کلاسک فلمیں آپ کو محبت کرنے پر مجبور کر دیں گی!

ویلنٹائنز ڈے ہر سال 14 فروری کو منایا جاتا ہے اور محبت کرنے والے جوڑے یہ دن رومانوی ملاقات، موم بتی کی روشنی میں ڈنر یا کم از کم ساحلِ سمندر پر چہل قدمی کرکے مناتے ہیں۔ تاہم اِس سال ہم کوشش کریں گے کہ آپ ایک اور سرگرمی کا انتخاب کریں جس میں آپ کو گھر سے باہر نہ جانا پڑے۔ درحقیقت ایک بار جب آپ ذیل میں مذکور 14 رومانوی فلموں کے بارے میں پڑھ لیں گے تو ہو سکتا ہے کہ آپ آنے والا ویلنٹائنز ڈے اپنے گھر کے تھیٹر سے دور گزارنا نہ چاہیں کیونکہ ہر فلم آپ کو پھر سے محبت میں گرفتار کر دے گی۔

کاسا بلانکا (1942)

Advertisement

کاسٹ: ہمفری بوگارٹ، انگرڈ برگ مین

ڈائریکٹر: مائیکل کرٹیز

گزشتہ صدی کے پہلے نصف میں شاید ہی چند ایسی فلمیں تھیں جو انسانی جذبات سے بھرپور تھیں جیسا کہ فلم ’’کاسا بلانکا‘‘۔ دوسری جنگِ عظیم کے ابتدائی دنوں میں بنائی گئی اس فلم میں ہمفری بوگارٹ نے رِک بلین کا کردار ادا کیا جو مراکش کے شہر میں ایک نائٹ کلب کا مالک ہے اور تب تک اپنی زندگی سے خوش تھا جب تک اُس کی سابقہ محبوبہ اِلسا (انگرڈ برگمین) نازیوں سے فرار ہونے میں اپنی اور اپنے مفرور شوہر کی مدد حاصل کرنے کے لیے اُس سے رابطہ کرتی ہے۔ فلم کی خاص بات اُس کی خود سے جدوجہد ہے کیونکہ وہ یہ فیصلہ کرنے سے قاصر ہے کہ آیا وہ اپنی سابقہ محبت کی مدد کرنا چاہتا ہے یا نہیں۔ فلم کے مکالمے  “Play It Once, Sam. For Old Time’s Sake”.  اور “Of All the Gin Joints in All the Towns in All the World, She Walks into Mine” 80 سال بعد آج بھی مقبول ہیں!

رومن ہالیڈے (1953)

کاسٹ: گریگوری پیک، آڈری ہیپ برن

Advertisement

ڈائریکٹر: ولیم وائلر

جو بریڈلی (گریگوری پیک) ایک امریکی رپورٹر ہے جو روم میں آباد ہے۔ شہزادی این (آڈری ہیپ برن) یورپ کے خیر سگالی دورے کے دوران اسی شہر میں گھوم رہی ہیں۔ اپنی یکسانیت بھری زندگیوں سے تنگ آکر وہ دونوں اپنی ذمے داریوں سے فرار چاہتے ہیں اور موقع ملنے پر ایسا ہی کرتے ہیں۔ جب جو شہزادی کو پہچانتا ہے جو آنیا اسمتھ کا روپ دھارے ہوتی ہے اور اسے جانے بغیر اس کا انٹرویو لینا چاہتا ہے تب کچھ اور ہی ہو جاتا ہے۔ جو کو شہزادی سے اور شہزادی کو جو سے محبت ہو جاتی ہے اور اُن کی ٹوہ میں لگی خفیہ سروس کے باوجود دونوں بہت اچھی تعطیلات گزارتے ہیں۔ اگرچہ فلم کی کہانی کلارک گیبل اور کلاڈیٹ کولبرٹ کی “اِٹ ہیپنڈ ون نائٹ” (1934) سے ملتی جلتی ہے تاہم یہ پیک اور ہیپ برن کے درمیان شاندار توازن پر مبنی تھی جس نے ولیم وائلر کی کلاسک فلم کو کامیابی بخشی۔

این افیئر ٹو ریمیمبر (1957)

کاسٹ: کیری گرانٹ، ڈیبورا کیر

ڈائریکٹر: لیو میک کیری

Advertisement

کیا آپ نے کبھی سوچا کہ ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ ہالی ووڈ میں رومانیت کی علامت کیسے بنی؟ اِس کا آغاز کیری گرانٹ اور ڈیبورا کیر کی اِس فلم سے ہوا جہاں محبت حتمی خوش کن انجام سے قبل ایک المیے سے ملتی ہے۔ فلم کی کہانی پہلے سے ہی دیگر کرداروں سے منسلک پلے بوائے نکی فیرانٹے (کیری گرانٹ) اور نائٹ کلب گلوکارہ ٹیری میکے (ڈیبورا کیر) کے گرد گھومتی ہے جو محبت میں گرفتار ہونے کے بعد چھ ماہ کا وقفہ لینے اور ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ پر دوبارہ اکٹھے ہونے کا فیصلہ کرتے ہیں تاکہ وہ ایک ساتھ اپنی نئی زندگی شروع کر سکیں۔ تاہم تقدیر اُن کے لیے مختلف منصوبے لیے ہوتی ہے اور فلم کے اختتام پر تقدیر کے اُن کی مدد کو پہنچنے سے قبل غلط فہمی محبت کی جگہ لے لیتی ہے۔ اس فلم کو بعد ازاں بھارت میں آرزو (1965) اور من (1999) کے نام سے بار بار نقل کیا گیا جبکہ پاکستان میں اسے من کی جیت (1972) کے نام سے بنایا گیا۔

پریٹی ویمن (1990)

کاسٹ: جولیا رابرٹس، رچرڈ گیئر

ڈائریکٹر: گیری مارشل

اِس فلم کو تینتیس سال ہو چکے ہیں جس میں ایک کنوارہ تاجر ایڈورڈ لیوس (رچرڈ گیئر) سماجی اجتماعات میں اپنے معاون کے طور پر ایک نسبتاً نوآموز لڑکی ویوین وارڈ (جولیا رابرٹس) کی خدمات حاصل کرتا ہے۔ تاہم دونوں طبقاتی فرق کے باوجود ساتھ وقت گزارنے کے بعد ایک دوسرے سے محبت کرنے لگتے ہیں۔ جو بات اس جدید دور کی پریوں کی کہانی کو کامیاب بناتی ہے وہ ان دونوں اداکاروں کی شاندار اداکاری ہے۔ رچرڈ گیئر اپنی سنڈریلا کے لیے خوابوں کا شہزادہ ہے۔ پریٹی ویمن میں نہ صرف محبت کی فتح ہوتی ہے بلکہ ناظرین کو وہ دلکش مسکراہٹ بھی دیکھنے کو ملتی ہے جس نے جولیا رابرٹس کو راتوں رات اسٹار بنا دیا۔

Advertisement

وین ہیری میٹ سیلی (1989)

کاسٹ: بلی کرسٹل، میگ ریان

ڈائریکٹر: روب رینر

ہالی ووڈ فلموں کے برعکس جہاں کہانی صرف موجودہ وقت کی ہوتی ہے، وین ہیری میٹ سیلی فلم میں ہیری برنز (بلی کرسٹل) اور سیلی البرائٹ (میگ ریان) کے گرد گھومتی ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ ایک جوڑے اور انفرادی طور پر پروان چڑھتے ہیں۔ تیس سال سے زائد پرانی ہونے کے باوجود اب بھی نئی اور سدا بہار لگنے والی اس فلم میں بلی اور میگ دونوں اپنی اداکاری کے عروج پر دکھائی دیتے ہیں۔ اگر آپ نے یہ کلاسک فلم نہیں دیکھی تو اس سال ویلنٹائنز ڈے پر ہیری اور سیلی سے ملاقات کیجیے کیونکہ جن لوگوں نے اسے دیکھا ہے وہ اِس کے ہر منظر کو پسند کرتے ہیں۔ شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کی فلم جب ہیری میٹ سیجل کا اس کلاسک فلم سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اِس کا تذکرہ بھی ہالی ووڈ فلم کی طرح نہیں ہونا چاہیے!

Advertisement

سلیپ لیس اِن سیئیٹل (1993)

کاسٹ: ٹام ہینکس، میگ ریان

ڈائریکٹر: نورا ایفرون

وہ ایک رنڈوا شخص ہے جو اپنی بیوی کی موت کے بعد اپنے اکلوتے بچے کی پرورش کر رہا ہے۔ لڑکی ایک ناخوشگوار رشتے میں ہے اور چاہتی ہے کہ اسے اِس سے بچا لیا جائے۔ اُن کی ملاقات بچے کی ریڈیو اسٹیشن پر کال کے باعث ہوتی ہے جو چاہتا ہے کہ اس کے والد کو ایک شریکِ حیات مل جائے اور ان کا خاندان مکمل ہو جائے۔ اگر یہ کرن جوہر کی فلم “کچھ کچھ ہوتا ہے” جیسا لگتا ہے تو  پھر آپ “سلیپ لیس اِن سیئیٹل” دیکھنے کے لیے اپنے سارے منصوبے ترک کر دیں کیونکہ آپ نے اب تک کی بہترین رومانوی کلاسک فلموں میں سے ایک نہیں دیکھی ہے۔ میگ ریان اور ٹام ہینکس بطور اینی ریڈ اور سیم بالڈون اپنی اداکاری کے عروج پر ہیں اور ناظرین کو یہ اندازے لگانے پر مجبور کرتے ہیں کہ آیا وہ مل پائیں گے یا نہیں۔ سیم کے بیٹے جونا (راس ملنگر) کی بدولت فلم کا اختتام خوش کن ہوتا ہے۔

فور ویڈنگز اینڈ اے فیونرل (1994)

Advertisement

کاسٹ: ہیو گرانٹ، اینڈی میک ڈویل

ڈائریکٹر: مائیک نیویل

اِس کلاسک برطانوی رومانوی کامیڈی فلم میں چارلس (ہیو گرانٹ) کو چار شادیوں اور ایک بدقسمت جنازے کے بعد آخرکار یہ احساس ہوتا ہے کہ اُسے کیری ( اینڈی میک ڈویل) سے پیار ہو گیا ہے۔ ایک خوبصورت لڑکی اور ایک ہارے ہوئے شخص کی کہانی ہونے کے باوجود سسپنس اس فلم کی خاص بات ہے۔ بعد ازاں پاکستان میں اس فلم کا غیر اعلانیہ ریمیک ’’پرے ہٹ لو‘‘ کے نام سے بنایا گیا جہاں کہانی وہی رہی (اس میں ایک شادی کم تھی) لیکن شہریار منور اور مایا علی نے بالکل وہی کیا جو چارلس اور کیری نے کیا!

وائل یُو وَر سلیپنگ (1995)

کاسٹ: سینڈرا بلک، بِل پل مین

Advertisement

ڈائریکٹر: جان ٹرٹل ٹاب

جب لوسی (سینڈرا بلک) کو محبت کا دوسرا موقع ملتا ہے تو اس نے یہ قبول نہیں کیا کہ وہ اپنے پسندیدہ (پیٹر گیلاگر) کی منگیتر نہیں ہے جسے اس نے ایک حادثے سے بچایا تھا بلکہ اپنے خاندان کے ساتھ جاتے ہوئے جب وہ کوما میں تھا۔ تاہم کوما میں پڑے شخص کے چھوٹے بھائی جیک (بل پل مین) کو لوسی اور اس کے عزائم پر شک ہوتا ہے لیکن وہ کچھ بھی ثابت کرنے سے قاصر ہے۔ معاملات اس وقت بگڑ جاتے ہیں جب لوسی دراصل جیک کی محبت میں گرفتار ہو جاتی ہے اور اُدھر مریض کوما سے بیدار ہو جاتا ہے۔ کہانی شاید 2023ء میں نئی نہ لگے لیکن جب فلم سامنے آئی تو یہ اتنی نئی تھی کہ بالی ووڈ کے فلمساز اور پاکستانی ٹی وی ہدایت کار اس سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔

ٹائٹینک (1997)

کاسٹ: لیونارڈو ڈی کیپریو، کیٹ ونسلیٹ

ڈائریکٹر: جیمز کیمرون

Advertisement

جب بھی عظیم ترین رومانوی فلموں کی فہرست بنائی جائے گی، “ٹائٹینک” اس میں سرفہرست ہوگی کیونکہ یہ ہر قسم کے جذبات سے بھرپور روایتی محبت کی کہانی ہے۔ یہ کہانی ٹائٹینک کے حادثے میں زندہ بچ جانے والی ایک 100 سالہ خاتون روز ڈیوِٹ بکیٹر (گلوریا سٹورٹ) کے گرد گھومتی ہے جو اپریل 1912ء میں ڈوبنے والے جہاز کی کہانی نوجوانوں کے ایک گروپ کو سناتی ہے جنھیں غرقاب جہاز کے ملبے کی تلاش کے دوران خاتون کا ہار مل جاتا ہے۔ جہاز میں نوجوان روز (کیٹ ونسلیٹ) کی ڈرفٹر جیک ڈاسن (لیونارڈو ڈی کیپریو) سے کیسے ملاقات ہوئی اور وہ کس طرح محبت میں گرفتار ہوئے، یہ سب جانتے ہیں جس طرح کہ جہاز کے مہلک حادثے کے پیچھے وجوہات جنہوں نے جیک سمیت بہت سے لوگوں کی جانیں لے لیں۔ اگر اس تحریر کو پڑھتے ہوئے آپ نے سیلین ڈیون کا گانا “ایوری نائٹ ان مائی ڈریمز” نہیں گنگنایا تو آپ کو یہ فلم دوبارہ دیکھنے کی ضرورت ہے تاکہ اس ویلنٹائنز ڈے پر آپ مسحور ہو جائیں!

یُو ہیو گاٹ میل (1998)

کاسٹ: ٹام ہینکس، میگ ریان

ڈائریکٹر: نورا ایفرون

سلیپ لیس اِن سیئیٹل کے بعد شاندار جوڑی ڈائریکٹر نورا ایفرون کے لیے دوبارہ اکٹھی ہوئی اور اگرچہ وہ آخری فلم میں آخر تک نہیں ملے لیکن یُو ہیو گوٹ میل میں وہ مسلسل جھگڑتے رہتے ہیں۔ جو فوکس اور کیتھلین کیلی کے کردار میں وہ حقیقی دنیا میں تو کتابوں کی دکانوں کے حریف مالکان ہوتے ہیں مگر آن لائن دنیا میں وہ ای میلز کا تبادلہ کرتے ہیں اور نہ جانتے ہوئے آہستہ آہستہ، بتدریج ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔ بھارت اور پاکستان میں اس فلم کے بہت سے ریمیک بنائے گئے جس کی تازہ ترین فلم میری جھوٹی لو اسٹوری تھی جس میں بلال عباس خان اور مدیحہ امام اپنے دوستوں کی شناخت کا استعمال کرتے ہوئے فیس بک پر دوست بن جاتے ہیں اور اگرچہ وہ ایک دوسرے سے شادی بھی کر لیتے ہیں پھر بھی وہ اُس ’’دوسرے‘‘ ورژن سے محبت کرتے ہیں جس سے وہ نہیں ملے ہوتے۔

Advertisement

ناٹنگ ہل (1999)

کاسٹ: جولیا رابرٹس، ہیو گرانٹ

ڈائریکٹر: راجر مشیل

ولیم تھیکر (ہیو گرانٹ) کتابوں کی دکان ناٹنگ ہل کا ناکام مالک ہو سکتا ہے لیکن جب فلمی اداکارہ اینا اسکاٹ (جولیا رابرٹس) جسے دنیا کی سب سے خوبصورت خاتون سمجھا جاتا ہے، ایک دورے پر آتی ہے تو اس کی قسمت بدل جاتی ہے۔ دونوں حتمی طور پر محبت میں گرفتار ہونے سے قبل بار بار ملتے ہیں لیکن یہ ان کے لیے آسانی کی بجائے مشکلات کھڑی کر دیتا ہے۔ پاپارازی ان کے ملاپ کو پسند نہیں کرتے کیونکہ اینا ایک ہالی ووڈ اسٹار ہے اور ولیم ایک عام آدمی لیکن محبت ہمیشہ تب ہی کامیاب ہوتی ہے جب صورتحال مشکل ہو جاتی ہے اور اس فلم میں بالکل ایسا ہی ہوتا ہے۔ وہ منظر جہاں ول کا اپنے سابق دوست سے سامنا ہوتا ہے وہ دنیا کے سب سے زیادہ نقل کیے جانے والے مناظر میں سے ایک ہے کیونکہ اسے بہت اچھی طرح سے عکس بند کیا گیا ہے۔

Advertisement

50 فرسٹ ڈیٹس (2004)

کاسٹ: ایڈم سینڈلر، ڈریو بیری مور

ڈائریکٹر: پیٹر سیگل

جب سے ہینری روتھ (ایڈم سینڈلر) دلکش لوسی وٹمور (ڈریو بیری مور) سے ملا وہ اس کے بارے میں سوچنا بند نہ کر سکا۔ تاہم لوسی کو قلیل مدتی یادداشت کے مرض کا سامنا ہے جس کے باعث وہ ملاقات کے بعد اس سے دوبارہ ملنا بھول جاتی ہے۔ جو بات اس فلم کو باقی فلموں سے زیادہ پیاری بناتی ہے وہ ہے ہینری کا لوسی سے ملاقاتیں جاری رکھنے کا عزم اور ان کی پہلی بہترین ملاقات کو دوبارہ تخلیق کرنے کی اُس کی تھکا دینے والی کوششیں جب تک کہ لوسی کی کیفیت بہتر نہ ہو جائے جو فلم کے آخر میں ایسی پچاس ملاقاتوں کے بعد ہوتی ہے!

ہچ (2005)

Advertisement

کاسٹ: ول اسمتھ، ایوا مینڈس، کیون اسمتھ

ڈائریکٹر: اینڈی ٹینینٹ

جو لوگ پہلی نظر میں محبت پا لیتے ہیں وہ خوش قسمت ہوتے ہیں، بدقسمت لوگوں کے لیے ہچ (ول اسمتھ) ہوتا ہے جو اپنی حکمت ان لوگوں کو دیتا ہے جو اپنی مدد نہیں کر سکتے۔ وہ نہ صرف محبت کی تکنیک سکھاتا ہے، وہ اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ کوئی بھی اپنے خوابوں کی شہزادی حاصل کر سکتا ہے اگر وہ اپنے خوف پر قابو پا لے اور خصوصاً اس کی بات سُنے۔ البرٹ برینامین (کیون جیمز) کو اپنے تازہ ترین طالب علم کے طور پر استعمال کرتے ہوئے وہ اسے امیر، خوبصورت اور دستیاب وارث الیگرا کول (امبر والیٹا) کی نظروں میں مطلوب بننے میں مدد کرتا ہے لیکن اس عمل میں وہ گپ شپ نگار سارہ میلاس (ایوا مینڈس) کا نشانہ بن جاتا ہے جو اسے ہیرو سے زیادہ ولن سمجھتی ہے۔ کیا ہچ اس بار خود کو بچا پائے گا یا اس کا کھیل ختم ہو جائے گا، یہی بات اِس فلم کو باقی فلموں سے بہتر بناتی ہے! اور اگر یہ کہانی سلمان خان اور گووندا کی فلم ’’پارٹنر‘‘ جیسی لگتی ہے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ اسے اسی فلم سے نقل کیا گیا تھا۔

دی پروپوزل (2009)

کاسٹ: سینڈرا بلک، ریان رینالڈز

Advertisement

ڈائریکٹر: این فلیچر

ایک دنیا کی سب سے خوفناک باس ہے اور دوسرا اُس کا فرض شناس ماتحت ہے جو ایک ناول کی اشاعت سے زندگی میں کامیاب ہونا چاہتا ہے۔ تاہم جب محنتی ایڈیٹر مارگریٹ ٹیٹ (سنڈرا بلک) کو زائد المیعاد ویزے کے سبب کینیڈا ڈی پورٹ کیا جا رہا ہوتا ہے تو وہ اپنے اسسٹنٹ اینڈریو پیکسٹن (ریان رینالڈز) کو اس سے ’’فرضی‘‘  شادی کرنے کے لیے رشوت دیتی ہے تاکہ وہ امریکی شہریت حاصل کر سکے اور اینڈریو کا مصنف بننے کا خواب پورا ہو سکے۔ تاہم وہ اینڈریو کے خاندان کو مدنظر رکھنا بھول گئی جو اختتامِ ہفتہ دونوں کی میزبانی کرتا ہے۔ حالات بد سے بدتر ہوتے جاتے ہیں کیونکہ پیکسٹن گھرانے میں کچھ بھی ٹھیک نہیں ہوتا جہاں خاندان کے تمام افراد دادی کی 90 ویں سالگرہ منانے کے لیے جمع ہوتے ہیں اور نئی دلہن اور دولہے کو سنانے کے لیے ہر ایک کے پاس ایک کہانی ہوتی ہے!

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
ایم کیوایم کے کے وفد نے شہبازشریف سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت
اسحاق ڈار کو سعودی وزیر خارجہ کا فون ، اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال
افغان جارحیت ناقابلِ برداشت، پاکستان نے دفاعِ وطن کا حق استعمال کی، وزیراعظم شہباز شریف
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
مراکش کے ساحل پر المناک منظر، ہر آنکھ کو رنجیدہ کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر