Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسپاٹی فائی کے ادائیگی کرنیوالے سسکرائبرز کی تعداد 200 ملین سے تجاوز کر گئی

Now Reading:

اسپاٹی فائی کے ادائیگی کرنیوالے سسکرائبرز کی تعداد 200 ملین سے تجاوز کر گئی

حالیہ برسوں میں اسپاٹی فائی نے پوڈ کاسٹنگ میں ایک ارب یورو سے زیادہ کی سرمایہ کاری بھی کی ہے

2023ء میں اسپاٹی فائی کے صارفین کی کل تعداد 500 ملین ہو جائے گی

اسپاٹی فائی نے 2022ء کے آخر میں 205 ملین ادائیگی کرنے والے صارفین کی تصدیق کی، جو توقعات سے زیادہ ہے، لیکن اس کے نقصانات میں اضافہ ہوا۔

گزشتہ ہفتے اخراجات میں کمی کے لیے اپنی تقریباً 6 فیصد افرادی قوت کو فارغ کرنے کا اعلان کرنے والی سویڈش کمپنی نے 2021ء میں 34 ملین یورو کے نقصان کے مقابلے میں 2022ء کے لیے 430 ملین یورو (465 ملین ڈالر ) کا خالص نقصان رپورٹ کیا۔

Advertisement

فیکٹ سیٹ کے مطابق تجزیہ کاروں نے 441 ملین یورو کے نقصان کی پیش گوئی کی تھی۔

اسٹاک ہوم کی اسپاٹی فائی کے حصص، جو نیویارک میں درج ہیں، پری مارکیٹ ٹریڈنگ میں گرینچ کے معیاری وقت کے مطابق تقریباً 12 بجکر 30 منٹ پر 5 فیصد زیادہ تھے۔

پورے سال کی آمدنی بھی توقعات سے قدرے بڑھ 11 اعشاریہ 7 ارب یورو ہوگئی، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 21 فیصد زیادہ ہے۔

ادائیگی کرنے والے صارفین کی تعداد تجزیہ کاروں کی 202 ملین کی توقعات کو مات دے کر 14 فیصد بڑھ کر 205 ملین تک پہنچ گئی، گروپ کے مطابق اس کی وجہ تمام خطوں، خاص طور پر لاطینی امریکہ میں مضبوط ترقی ہے۔

یہ پہلا موقع ہے جب اسپاٹی فائی کے ادائیگی کرنے والے صارفین کی تعداد 200 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔

اسپاٹی فائی کے بانی اور چیف ایگزیکٹو ڈینیئل ایک نے کہا کہ کمپنی نے پلیٹ فارم کی زبردست ترقی کا مشاہدہ کیا ہے۔

Advertisement

ڈینیل ایک نے ٹویٹر پر لکھا، ’’ایک مشکل سال کے باوجود، ہم نے 2022ء کو مضبوطی سے مکمل کیا۔‘‘

دوسری چیزوں کے علاوہ، کمپنی نے یہ بھی کہا کہ اسے پروموشنل مہمات، چھٹیوں کا ایک بہت اچھا موسم، اور Gen Z صارفین میں مضبوط ترقی سے فائدہ ہوا ہے۔

اسپاٹی فائی نے کہا کہ ماہانہ صارفین کی کل تعداد، بشمول مفت ورژن استعمال کرنے والے سبسکرائبرز، سال کے آخر میں کل 489 ملین تھے اور 2023ء میں 500 ملین تک پہنچ جائیں گے۔

اپنے آغاز کے بعد سے اس پلیٹ فارم نے کبھی کبھار ہی اپنا سہ ماہی منافع رپورٹ کیا ہے۔

صارفین کی مضبوط نمو اور ایپل میوزک اور ایمیزون میوزک جیسے حریفوں سے مقابلے میں آگے رہنے کے باوجود اس نے مسلسل سالانہ نقصانات کی اطلاع دی ہے۔

ڈینیئل ایک نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ یہ گروپ دیگر ٹیک انڈسٹری کی جانب سے اسی طرح کے اقدامات کے بعد کُل 10 ہزار ملازمین میں سے 600 ملازموں کو فارغ کرے گا۔

Advertisement

حالیہ برسوں میں اسپاٹی فائی نے پوڈ کاسٹنگ میں ایک ارب یورو سے زیادہ کی سرمایہ کاری بھی کی ہے، لیکن تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کمپنی نے ابھی تک یہ ظاہر نہیں کیا ہے کہ اس سرمایہ کاری کا کوئی فائدہ ہو رہا ہے۔

پوڈ کاسٹ میں اس کا کاروبار بھی تنازعات کا باعث رہا ہے، جس میں امریکی اسٹار جو روگن نے اپنے شوز میں غلط معلومات پھیلانے کا الزام لگایا ہے۔

پلیٹ فارم کے گرد شکوک و شبہات کی عکاسی اسپاٹی فائی کے حصص کی قیمت میں بھی ہوئی ہے، جس نے گزشتہ دو سالوں میں اپنی قدر کا تقریباً دو تہائی حصہ کھو دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
ترکیہ میں ہاتھ سے لکھا ہوا دنیا کا سب سے بڑا قرآنِ پاک تیار
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
پہلا ون ڈے؛ جنوبی افریقہ کا پاکستان کو 264 رنز کا ہدف
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر