Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

میکال حسن کی پیشکش،  ’’روایت‘ ‘  سیریز کا آغاز

Now Reading:

میکال حسن کی پیشکش،  ’’روایت‘ ‘  سیریز کا آغاز

بنیادی سطح کا یہ پروجیکٹ ایک ایسا سلسلہ ہے جو محنت کش طبقے کے کم معروف موسیقاروں کی نمائش کرتا ہے

صوفی راک میں بین الاقوامی شہرت کے حامل میکال حسن بینڈ نے حال ہی میں ’روایت‘ سیریز شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔میکال حسن کے مطابق ’روایت سیریز‘ روایتی موسیقی کے اسلوب سے لے کر کلاسیکی اور نیم کلاسیکی تک، جیسے غزل، ٹھمری، قوالی اور مختلف آلات کے امتزاج کا احاطہ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ایک ساتھ مل کر موسیقی کے ایک جسم کے طور پر یہ مجموعہ ان لوگوں کی کہانیوں اور موسیقی کو صحیح معنوں میں اجاگر کرتا ہے جنہوں نے اسے تخلیق کیا اور جن کی تاریخ اس موسیقی میں سموئی گئی ہے۔‘‘انہوں نے مزید کہا، ’’روایت سیریز کی تخلیق کا عمل برسوں پہلے شروع ہو چکا تھا۔ میں برسوں سے ریکارڈنگ کر رہا ہوں اور موسیقی اور فنکاروں کا ایک کیٹلاگ بنا رہا ہوں جو واقعی پاکستان کے بڑے ذوق کی نمائندگی کرتے ہیں۔ وہ موسیقار نہیں ہیں جنہیں آپ کسی بڑے پلیٹ فارم پر دیکھیں گے بلکہ وہ ہیں جو سامعین کے ساتھ فوری رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔‘‘پریس ریلیز کے مطابق، نئے میوزک البم میں نامور فنکاروں جیسے طفیل نیازی کے بیٹے جو نیازی برادران کے نام سے جانے جاتے ہیں، کے ساتھ ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ جیسے منوا سسٹرز، اسد عباس اور وحدت رمیز اور بہت سے دوسرے شامل ہیں۔ روایت سیریز میں سولو پرفارمنس اور دیگر بین الاقوامی موسیقاروں اور فنکاروں کے ساتھ مشترکہ کام شامل ہیں۔

میکال حسن کے مطابق، ’’روایت ایک بنیادی سطح کا منصوبہ ہے۔ اس کا زور محنت کش طبقے کے پس منظر سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کی نمائش پر ہے جن کی موسیقی اور شراکت کو پچھلے 15 سالوں میں فراموش کر دیا گیا ہے۔ یہ کوک اسٹوڈیو سے مختلف ہے کیونکہ نہ تو آپ کو اس میں کوئی جانا پہچانا چہرہ ملے گا اور نہ ہی کسی قائم شدہ پروجیکٹ کے ساتھ فنکار۔‘‘ اگرچہ نوجوان موسیقار نے پروجیکٹ کے لیے اسپانسر تلاش کرنے کے لیے اضافی محنت کرنا پڑی، لیکن بدقسمتی سے وہ تمام کوششیں رائیگاں گئیں۔ اس حوالے سے ان کا کہنا تھا، ’’ان میں سے کچھ نے دلچسپی ظاہر کی لیکن کسی نے بھی فالو اپ نہیں کیا اس لیے میں انتظار کرتے کرتے تھک گیا اور خود ہی روایت کو شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔‘‘

میکال حسن نے کہا، ’’جاوید ہو یا شرمستا، میں نے ہمیشہ نئے ٹیلنٹ کے ساتھ کام کیا ہے اور آپ کو روایت کے ذریعے کلاسیکی کیٹلاگ میں بہت سے نوجوان شامل ہوتے نظر آئیں گے، لہٰذا یہ سیریز معیاری موسیقی اور موسیقاروں کی نئی نسل کو پیش کرنے کا ذریعہ ہے۔‘‘وہ سیریز کے ذریعے ابھرتے ہوئے مگر اب تک کم معروف موسیقاروں کو لانچ کرنے میں کافی فخر محسوس کرتے ہیں۔ پریس ریلیز میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ سیریز کے تمام گانوں کو ایک ہی ٹیک میں لائیو ریکارڈ کیا گیا تھا، جس میں سولو پرفارمنس کے ساتھ ساتھ عالمی موسیقاروں کے ساتھ مل کر پیش کی جانے والی پرفارمنسز بھی شامل تھیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کبریٰ خان نے پہلے انکار کیا، مگر محبت جیت گئی، گوہر رشید کا انکشاف
ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ، بھارت کی پہلی وکٹ 48 رنز گر گئی
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر