Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی فنکاروں کیلئے ’’نیلا آسمان‘‘

Now Reading:

پاکستانی فنکاروں کیلئے ’’نیلا آسمان‘‘

آرٹ پروگرام کا آغاز

شرمین عبید چنائے کا کہنا ہے کہ آرٹ ریذیڈنسی پروگرام باصلاحیت فنکاروں کی نئی نسل کیلئے ایک منفرد موقع ہے

آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ساز شرمین عبید چنائے نے حال ہی میں پاکستان میں فنکاروں کے لیے ایک بین الاقوامی آرٹ ریذیڈنسی پروگرام “نیلا آسمان” کا آغاز کیا ہے۔ ایس او سی فلمز کا پراجیکٹ “نیلا آسمان” گلگت بلتستان کے علاقے کی خوبصورت ترین وادیء شگر میں منعقد کیا جائے گا۔ یہ پروگرام اُبھرتے ہوئے اور تجربہ کار پاکستانی فنکاروں کو دنیا کے خوبصورت ترین خطوں میں سے ایک کے دلکش ماحول سے متاثر ہو کر فنی نمونے تخلیق کرنے کا شاندار موقع فراہم کرے گا۔

ایس او سی فلمز کی بانی شرمین عبید چنائے کا کہنا ہے کہ، “نیلا آسمان” فنکاروں کے لیے معاون اور فروغ پانے والے ماحول میں توجہ مرکوز کرتے ہوئے حقیقی کام تخلیق کرنے کا ایک منفرد موقع ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ “ہم اس پروگرام میں جان ڈالنے اور باصلاحیت فنکاروں کی نئی نسل کو آگے بڑھانے کے لیے پُرعزم ہیں”۔

Advertisement

آرٹ ریذیڈنسی پروگرام فنکاروں، بصری فنکاروں، ڈیزائن پریکٹیشنرز، فوٹوگرافروں، مصنفین، معماروں، فلسفیوں اور موسمیاتی تبدیلی کے کارکنوں کو خوش آمدید کہتا ہے۔ اس قسم کے پروگرام کے تحت شرکاء کو مفت رہائش اور مشترکا اسٹوڈیو فراہم کیے جائیں گے، ساتھ ہی اُن کے سفر اور دیگر اخراجات کو پورا کرنے کے لیے ایک لاکھ روپے کا خاصا مناسب وظیفہ بھی دیا جائے گا۔

نیلا آسمان فلیگ شپ پروگرام کے لیے درخواستیں فروری کے تیسرے ہفتے سے قبول کی جائیں گی۔ دو سے چار ہفتوں کے ریزیڈنسی پروگرام میں شامل ہونے میں دلچسپی رکھنے والوں کو اپنی فنکارانہ اسناد کے ساتھ ساتھ اپنے آنے والے آرٹ پراجیکٹ کی واضح بصیرت بتانے کے لیے بیان جمع کرانے کی ضرورت ہوگی۔ پروگرام کے طریقِ کار کے مطابق حصہ لینے والے ہر شخص کا ایک آرٹ مینٹور کے ساتھ جوڑا بنایا جائے گا جو اُن کی تخلیقی اور فنکارانہ صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے انہیں بروقت رائے دے گا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر