
علی ظفراوردانیال ظفرنے حال ہی میں ’رات دن‘ کے عنوان سے ایک نیا گانا جاری کیا ہے، جسےانتہائی غیرمعمولی اندازمیں پیش کیا گیا ہے، اینی میٹڈ میوزک ویڈیو دیکھنے کے لیے ایک خوشگوارتجربہ ہے،کیونکہ اس میں علی اوردانیال دونوں کے انتہائی حیرت انگیزاوتارکودکھایا گیا ہے۔
حال ہی میں علی ظفر کے یوٹیوب چینل پر شیئر کیے گئے گانے ’رات دن‘ کی تفصیلات میں لکھا گیا ہے کہ ’’کیا حقیقت (واقعی)وہی ہے جو نظر آتی ہے؟ کیا ہمارے خوابوں کی کوئی حقیقت ہے؟ بیدار ہوں اورچہرے کو ماسک کے پیچھے چھپائیں۔ ہراس چیزکے بارے میں سوال کریں جوآپ دیکھتے ہیں؛ ہم اس سے کہیں زیادہ ہیں،جتنا ہم خود کو سمجھتے ہیں۔ پیش کررہا ہوں،اے زیڈ ایکس–انقلاب شروع ہوتا ہے!‘‘پاکستان کی موسیقی کی صنعت میں ایک نیا رجحان قائم کرتے ہوئے، یہ گانا دن اور رات کے فرق کو خوبصورتی سے پیش کرتا ہے اورانسانی جذبات پران کے ناگزیر اثرات کو بجا طورپرپیش کیا ہے۔ یہ میوزک ویڈیو ناظرین کوخوابوں کی دنیا میں لے جاتا ہے، جس میں دونوں گلوکاروں کو ایک اور تلخ حقیقت سے آشنا ہوتے ہوئے، زندگی کے محبت اورالم کے احساس سے گزرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جس پرہرجگہ تنہائی اورخالی پن کا راج ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News