Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

زوال پذیرڈزنی

Now Reading:

زوال پذیرڈزنی

دنیا کے سب سے بڑے تفریحی گروپ میں سے ایک 7ہزار ملازمین کو فارغ کررہا ہے کیونکہ اس کا اسٹریمنگ آپریشن تاحال منافع بخش نہیں ہے۔تفریحی کمپنی ڈزنی 7ہزار ملازمین کو فارغ کررہی ہے، جیسا کہ سی ای او باب ایگر نے دوبارہ ادارے کی قیادت سنبھالنے کے بعد کمپنی کی تنظیم نو کا اعلان کیا تھا۔

ملازمتوں میں کٹوتی امریکی ٹیک جائنٹ کے ان اقدامات کی پیروی ہے، جو وبائی امراض کے عروج کے دوران ملازمت میں کمی سے سلسلہ شروع ہوا تھا۔ڈزنی کی جانب سے اپنی حالیہ سہ ماہی آمدنی پوسٹ کرنے کے بعد تجزیہ کاروں سے ٹیلی فونک رابطے پرباب ایگر نے کہا کہ میں نے یہ فیصلہ کافی غوروٖ فکرکے بعد کیا ہے۔اپنی 2021ء کی سالانہ رپورٹ میں ڈزنی گروپ نے کہا کہ اس نے دنیا بھرمیں 1لاکھ90ہزارافراد کو ملازمت دی، جن میں سے 80 فیصد کل وقتی ہیں۔

باب ایگر نے کہا کہ ’’ہم ٹیلی ویژن اورفلم دونوں، جو کچھ بھی بنائیں گے، اس کے اخراجات پرکڑی نظر رکھیں گے۔‘‘انہوں نے کہا کہ’’کیونکہ مسابقتی دنیا میں ہر چیزبہت زیادہ مہنگی ہو گئی ہے۔‘‘والٹ ڈزنی کی قائم کردہ کمپنی نے کہا کہ اس کی اسٹریمنگ سروس نے گزشتہ سہ ماہی میں سبسکرائبرزمیں پہلی بارکمی دیکھی کیونکہ صارفین نے اپنے اخراجات میں کمی کی ہے۔نیٹ فلکس کے بڑے اسٹریمنگ حریف ڈزنی پلس کے سبسکرائبرزکی تعداد 31 دسمبر کوتین ماہ پہلے کے مقابلے میں ایک فیصد کم ہو کر 161اعشاریہ8 ملین صارفین پرپہنچ گئی۔تجزیہ کاروں نے بڑے پیمانے پرکمی کی توقع کی تھی، تاہم ڈزنی کے حصص کی قیمت سیشن کے بعد کی تجارت میں پانچ فیصد سے زائد بلند ہوگئی۔

انسائیڈرانٹیلی جنس کے پرنسپل تجزیہ کارپال ورنا نے سرمایہ کاروں کو ایک نوٹ میں کہا کہ ’’ڈزنی کو ابھی بھی بڑے مسائل درپیش ہیں۔‘‘انہوں نے کہا کہ’’اس کا روایتی ٹی وی کا کاروبارختم ہورہا ہے، اس کااسٹریمنگ آپریشن ابھی تک منافع بخش نہیں ہے، اوراسے ایک فعال سرمایہ کار کی جانب سے اخراجات پرقابو اپنے اورباب ایگرکے بعد کی جانشینی کا منصوبہ بنانے کے لیے دباؤ کا سامنا ہے۔‘‘

باب ایگر نے تجزیہ کاروں کو بتایا کہ ڈزنی اپنے بنائے ہوئے مواد کے حجم اوراس کی اسٹریمنگ سروسز کی قیمتوں پربھی نظرثانی کرے گا۔

Advertisement

باب ایگر نے نیٹ فلکس اورایمیزون پرائم کے چیلنجر کے پیش نظرڈزنی پلس کے ابتدائی دنوں کے بارے میں کہا کہ’’ہم سبسکرائبرزکے لیے عالمی دوڑ میں شامل تھے۔‘‘انہوں نے کہا کہ ’’مجھے لگتا ہے کہ ہم اپنے فروغ کے معاملے میں کچھ زیادہ جارحانہ ہو گئے ہیں،لہٰذا ہم اس کا دوبارہ جائزہ لیں گے۔‘‘

باب ایگر نے کہا کہ ڈزنی بلاک بسٹر فرنچائززکے لیے معروف ہے، جس میں حالیہ مارول سپرہیرو فلم ’’بلیک پینتھر: واکانڈا فارایور‘‘ شامل ہے،اوراس کی کامیاب اینیمیشن فلموں ’’فروزن‘‘ اور’’زوٹوپیا‘‘ کے سیکوئل بنانے کے لیے کام جاری ہے۔پال ورنا نے خبردار کیا کہ یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا برطرفی اورکارپوریٹ تنظیم نو ناقدین کو مطمئن اورڈزنی کو مزید ٹھوس بنیادوں پرکھڑا کرپائے گی۔اپنی وسیع تفریحی سلطنت میں جس میں تھیم پارکس، فلم اسٹوڈیوزاورکروزجہازشامل ہیں، ڈزنی گروپ کو تین ماہ کی مدت میں 23اعشاریہ5 ارب ڈالرکی آمدنی ہوئی، جو تجزیہ کاروں کی پیش گوئی سے بہترہے۔باب ایگر،جنہوں نے تقریباً دوعشروں تک افسانوی کمپنی کوسنبھالنے کے بعد 2020ء میں سی ای او کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، بورڈ آف ڈائریکٹرزکی جانب سے ان کے متبادل باب چاپیک کو معزول کرنے کے بعد واپس لایا گیا۔ یہ باب چاپیک کی اخراجات پرپابو پانے کی صلاحیت سے مایوس ہوگئے تھے۔

باب چاپیک کو ایگزیکٹوز کے ایک چھوٹے سے گروپ کے ارد گرد طاقت کو مرکزیت دینے کے لیے بھی نکالا گیا تھا،جنہوں نے ہالی ووڈ کا بہت کم تجربہ رکھنے کے باوجود مواد پراہم فیصلے کیے تھے۔بطورسی ای او باب ایگرکوسرگرم سرمایہ کارنیلسن پیٹزکی مہم سمیت نئے دورکو بڑی مشکلات کا سامنا ہے، جو کہ 20 ویں سنچری فاکس مووی اسٹوڈیو کو خریدنے کے لیے ڈزنی کی جانب سے زیادہ ادائیگی کرنے کے بعد لاگت میں کمی کا مطالبہ کر رہا ہے۔

ڈزنی فلوریڈا کے گورنررون ڈی اسینٹس کے ساتھ بھی جھگڑے میں پھنس گیا ہے، جو والٹ ڈزنی ورلڈ کے آس پاس کے علاقے پردوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے جو اب تک تفریحی کمپنی کے زیرکنٹرول ہے۔سیاسی طورپرقدامت پسند گورنررون ڈی اسینٹس،جنہیں ممکنہ امریکی صدارتی امیدوار کے طورپرپیش کیا جاتا ہے، اسکول کے جنسی رجحان کے حامل اسباق پرپابندی کے ریاستی قانون پرتنقید کرنے پرڈزنی سے نالاں ہے۔

ڈزنی پلس کی مشکلات اس وقت سامنے آئیں جب اس کا قدیم حریف نیٹ فلکس اپنے  برے دورسے ابھرا اورگزشتہ سال کے اواخرمیں نئے سبسکرائبرزمیں ٹھوس اضافے کا اعلان کیا۔

لاگت کو کم کرنے کی اپنی کوشش میں نیٹ فلکس نے اپنے کروڑوں عالمی صارفین کے درمیان پاس ورڈ کا اشتراک روکنے کے لیے ایک مہم کا آغاز کیا ہے۔رواں برس فروری میں نیٹ فلکس نے انکشاف کیا کہ اس نے کینیڈا، نیوزی لینڈ، پرتگال اوراسپین میں پاس ورڈ شیئرنگ پرکریک ڈاؤن شروع کردیا ہے، جیسا کہ اس نے دنیا بھر میں اپنی نئی پالیسی کو جاری رکھا ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
رامسوامی میں ڈمپر گردی؛ موٹرسائیکل سوار جاں بحق، گورنر سندھ کا نوٹس
ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، پی آئی اے کا آپریشن بحالی کی طرف گامزن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر