Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

زرد رنگ تمہارے ہی لیے ہے زینب!

Now Reading:

زرد رنگ تمہارے ہی لیے ہے زینب!

جب مختلف رنگوں کے امتزاج میں، خواہ وہ سب سے شوخ رنگ ہوں یا پھر ہلکے، اپنے فیشن کے انداز کو فروغ دینے کی بات آتی ہے تو نوجوان ٹی وی اداکارہ زینب شبیر بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ ڈرامے “مہر پوش” سے شہرت پانے والی اداکارہ اکثر و بیشتر سرخ ملبوسات میں سوشل میڈیا پر آگ لگا دیتی ہیں تو اگلے ہی لمحے اُن کا “لیڈی اِن ریڈ” اوتار سمندری نیلے رنگ کے لباس میں غضب کی کشش کے ساتھ سمندر کی چمکیلی شفافیت کو گہنا دیتا ہے۔

مختلف رنگوں سے سجے اپنے فیشن میں ایک اور پذیرائی کا اضافہ کرتی اور مداحوں کے دِلوں پہ بجلی گراتی اداکارہ نے حال ہی میں مایوں کی ایک تقریب کی اپنی کچھ تصاویر آن لائن پوسٹ کیں جنہیں دیکھ کر ہر کوئی بے اختیار بلند آواز میں “واہ” کہہ اُٹھتا ہے۔ زینب شبیر کا برج میزان (لِبرا) ہے اور وہ اپنی پیدائشی علامت کے عین مطابق ہیں کیونکہ اُن میں چھُپا ہوا اسٹائل کا دلدادہ اپنی پوری آب و تاب سے عوام کے سامنے آنے میں کوئی لمحہ نہیں لگاتا، وہ بھی ایک پُرجوش زرد رنگ میں جو بسنت کے تہوار کی علامت ہے، تازگی سے بھرپور اور ساتھ ساتھ چاروں طرف اُبھرتے پودوں اور کثیر رنگ کے پھولوں کی شاندار خوشبو لیے موسمِ بہار کے آغاز کا اشارہ ہے۔

مناہل عمر کے ڈیزائن کیے روایتی اور حقیقی دلہن کی خوبصورتی کو درجہء کمال پہ پہنچاتے ہوئے مایوں کی سب سے دلکش لڑکی کی طرح زینب شبیر کے زرد لباس نے تقریب کی ساری توجہ سمیٹ لی۔ ڈھیر ساری چمکیلی چوڑیوں اور مشرقی طرز کی لٹ والے بالوں کے ساتھ وہ اُس تقریب کی جان بنی اپنی دیرینہ دلکشی کے لافانی جلوے بکھیر رہی تھیں۔

بے شک زرد رنگ تمہارے ہی لیے ہے زینب!

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر