Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آغا خان اسپتال میں نیا تشخیصی مرکز کھل گیا

Now Reading:

آغا خان اسپتال میں نیا تشخیصی مرکز کھل گیا

آغا خان اسپتال، گارڈن میں ایک نئے جدید ترین تشخیصی مرکز کا افتتاح کردیا گیا۔

اسپتال کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نئے اور بہتر تشخیصی مرکز میں بیرونی مریضوں کے لیے پیش کردہ تمام خدمات ایک ہی چھت تلے مہیا کردی گئی ہیں۔ ایک مقصد کے تحت تعمیر کردہ یہ عمارت موجودہ اسپتال کی عمارت سے متصل ہے جس سے مریضوں کے لیے زیادہ آسانی اور سہولت یقینی ہوجائے گی۔

نئے تشخیصی مرکز کو مریضوں پر توجہ مرکوز کرنے اور صحت کی جدید دیکھ بھال کی سہولت کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ سہولت روشن اور کشادہ ہے، جس میں مریضوں کے آنے جانے کے لیے منظم راستے ، زیادہ آرام دہ انتظار گاہیں، اور مخصوص مقصد کے تحت ڈیزائن کیے گئے کلینک اور سرجری کے لیے کمرے ہیں تاکہ مریضوں کو دوران تشخیص و علاج پُرسکون ماحول فراہم کیا جاسکے۔

نئے تشخیصی مرکز میں پیش کی جانے والی خدمات میں مشاورتی کلینک، فارمیسی، فزیو تھراپی، لیبارٹریز، ریڈیا لوجی، کیفے ٹیریا اور پیشنٹ ویلفیئر آفس شامل ہوں گے۔

افتتاحی تقریب میں موجود معززین میں آغا خان یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر سلیمان شہاب الدین بھی شامل تھے جنہوں نے اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے والی تمام ٹیموں کو مبارکباد دی۔

Advertisement

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ “ہم اپنی سہولیات اور خدمات کو مسلسل بہتر بنانے کے عزم کا جشن منا رہے ہیں اور یہ نیا تشخیصی مرکز مریضوں کی دیکھ بھال اور تجربے کو بڑھانے کے اس عزم کا مضبوط ثبوت ہے۔”

ٹیموں کو ان کے کام پر مبارکباد دیتے ہوئے، آغا خان یونیورسٹی اسپتال، پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر شاہد شفیع نے کہا: ہم ان خدمات کو مقامی برادری میں اپنے مریضوں تک پہنچانے اور انہیں ایک ہی چھت کے نیچے احتیاطی نگہداشت، ابتدائی تشخیص اور علاج سے مستفید کرنے کے حوالے سے ناقابل یقین حد تک پرجوش ہیں۔” نئی اور بہتر سہولت کے بارے میں بتاتے ہوئے، آغا خان سیکنڈری اسپتال، پاکستان کے چیف آپریٹنگ آفیسر، ڈاکٹر معراج شاہ نے کہا: “آغا خان، گارڈن کو اس نئے تشخیصی مرکز سے جو سب سے بڑا فائدہ حاصل ہونے جا رہا ہے، وہ اس کا قریب اور اسپتال کی موجودہ عمارت سے متصل ہونا ہے۔ اس کا کشادہ اور بامقصد ڈیزائن مریض کے ساتھ ساتھ سہولت کے فراہم کنندگان کے لیےبھی اطمینان اور تجربے میں اضافہ کرے گا۔

قائداعظم کے مزار کے قریب گارڈن میں واقع یہ اسپتال 1967ء میں آغا خان ہیلتھ سروسز، پاکستان کے تحت شروع کیا گیا تھا۔اسے 2010ء میں آغا خان یونیورسٹی اسپتال، کراچی کے ساتھ ضم کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے یہ اسپتال آئی ایس او 9001-2015 سرٹیفائیڈ بن گیا ہے۔ یہ ماؤں اور بچوں کے لیے فوری دیکھ بھال کی خدمات کے ذریعے عورتوں اور بچوں کے ساتھ ساتھ بیرونی مریضوں کے لیے مختص کلینکس کے ذریعے ہر عمر کے مرد و خواتین کو صحت کی معیاری دیکھ بھال فراہم کررہا ہے۔

آغا خان اسپتال، گارڈن، غریب مریضوں کے لیے فلاحی اور زکوٰۃ کی امداد بھی پیش کرتا ہے جو بصورت دیگر اپنی طبی خدمات کے لیے ادائیگی سے قاصر ہوتے ہیں۔ یہ مدد اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ تمام مریضوں کو ان کی مالی صلاحیت سے قطع نظر معیاری دیکھ بھال تک رسائی حاصل ہو۔

آغا خان یونیورسٹی اسپتال اور اے کے یو آؤٹ ریچ ہیلتھ نیٹ ورک، پاکستان کے مریضوں کی فلاح و بہبود اور زکوٰۃ کا ایک مضبوط پروگرام ہے۔

صرف 2021ء میں، ساڑھے 9 لاکھ مریضوں کو 3اعشاریہ7 ارب روپے کی مالی امداد فراہم کی گئی، جس سے انہیں پاکستان کے 100 سے زیادہ شہروں تک پھیلے ہوئے آغا خان یونیورسٹی اسپتال کے نیٹ ورک کی خدمات تک رسائی حاصل ہوئی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اردن، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات، دفاعی و سلامتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر