Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک طلبا کو تعلیمی مدد فراہم کرتا ہے

Now Reading:

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک طلبا کو تعلیمی مدد فراہم کرتا ہے

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ (KMBL) پاکستان کا ایک سرکردہ مالیاتی ادارہ ہے، جو ملک کی اقتصادی ترقی کے لیے بینکاری کے عالمی معیارات متعارف کروا رہا ہے، جب کہ اس کے پاس ایک وسیع البنیاد تجارتی سماجی ذمہ داری (CSR) پروگرام ہے تاکہ وسیع تر آبادی کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا سکے۔

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک سی ایس آر پروگرام – “خوشحالی کے لیے تعلیم” متعدد پسماندہ علاقوں میں مستحق طلبا کو تعلیمی مدد فراہم کر رہا ہے اور اس اقدام کو حال ہی میں مزید دو اضلاع ہری پور اور لالہ موسی تک وسعت دی گئی ہے۔

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کی جانب سے شروع کیے گئے دو الگ الگ پروگراموں کے تحت ، اس کے رضاکاروں نے ہری پور کے دوبندی بالا ٹاؤن کے گورنمنٹ پرائمری اسکول اور لالہ موسی میں چک دینا ٹاؤن کے گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول کا دورہ کیا۔

رضاکاروں نے طلبا کو پڑھائی میں بہتر کارکردگی دکھانے کی ترغیب دی جبکہ سیکڑوں مستحق طلبا کو نئے بستے، اسٹیشنری کی اشیا اور یونیفارم دیے گئے۔ اس پروگرام کا مقصد طلبا کو تعلیم کا حصول جاری رکھنے میں مدد دینا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے بانی اور صدر غالب نشتر نے آنے والی نسل کو علم کے زیور سے آراستہ کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

Advertisement

ہمارا عزم ہے کہ ہم پسماندہ علاقوں میں تعلیمی سہولیات کی بہتری کے لیے اپنا کردار جاری رکھیں گے۔ بہتر تعلیم کے ساتھ، یہ طلبا اپنی برادریوں کو ترقی پسند مستقبل کے لیے تیار کرسکیں گے۔ اس اقدام کے پیچھے کارفرما محرک یہ ہے کہ طلبا کو مالی مجبوریوں کے باوجود تعلیم حاصل کرنے کے قابل بنایا جائے۔ چنانچہ ہم ان کی تعلیمی ضروریات کو تعلیمی لوازمات، آلات اور طریقہ ہائے کار فراہم کر کے پورا کر رہے ہیں۔

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے یہ اقدامات ان آبادیوں میں مثبت اثرات مرتب کرنے میں بہت کامیاب ثابت ہوں گے جہاں بینک کام کر رہا ہے اور اپنے کام کو وسعت دینے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کا یقین ہے کہ تعلیم پاکستان جیسی ترقی پذیر قوم کے روشن مستقبل کی کلید ہے۔ تاہم، معاشرے کے پسماندہ طبقوں کے طلبا کے لیے معیاری تعلیم حاصل کرنا آسان نہیں ہے۔ لہذا، بینک نے اپنے مثالی کارپوریٹ سماجی ذمے داری پروگرام کے ذریعے ان طلبا کی مدد کرکے اس خلا کو پر کرنے کی ذمہ داری اٹھائی ہے۔

اس طرح کے فراخدلانہ اقدامات کے ذریعے، خوشحالی مائیکرو فنانس بینک اپنی سماجی وابستگیوں کو پورا کر رہا ہے اور مکمل طور پر مفت، مساوی اور معیاری تعلیم تک رسائی کو آسان بنا کر ” پائیدار ترقی کے اہداف ” نمبر 4 اور 8 کے حصول میں براہ راست کردار کر رہا ہے۔

.ینک پاکستان کے مائیکرو فنانس سیکٹر میں کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے نئے دور میں قائدانہ کردار ادا کرنے پر بہت فخر محسوس کرتا ہے۔

کارپوریٹ سماجی ذمے داری کی ضرورت کی تشخیص کا بینک کا اختراعی طریقہ عمل متاثر کن اقدامات کے ساتھ محروم آبادیوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ان کی نشاندہی کرنے میں بہت اہم رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ 2025، بنگلا دیش نے ہانگ کانگ کو باآسانی 7 وکٹوں سے زیر کر لیا
مون سون ختم ہونے والا ہے،ہزاروں دیہات زیرآب،900 افراد جاں بحق ہوئے،چیئرمین این ڈی ایم اے
انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر