
پہلا قدم اٹھانا، شاید، خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے سب سے مشکل کام ہے۔ لیکن، لینا پروانی کے لیے، جو ہمیشہ سے اپنے کاروبار کا وژن رکھتی تھیں، یہ iCareinsure نامی ایک چھوٹے پیمانے کی مالیاتی مشاورتی فرم قائم کرنے کے لیے سب سے اہم اور ضروری قدم تھا۔
21 سال کی عمر میں لینا پروانی اس وقت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے در پے تھیں جب دبئی میں ڈاکٹروں نے انہیں بتایا کہ ان کی تین دن کی بیٹی ڈاؤن سنڈروم کا شکار ہے۔ انہیں یہ سمجھنے میں کچھ وقت لگا کہ اس کا مطلب بچے کے لیے عمر بھر دوسروں کا محتاج رہنا ہے۔ لیکن لینا نے چیلنج کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا۔ وہ اس بات سے بے خبر تھیں کہ ایک دن ان کا یہ عزم انہیں بہت سے کاروباری افراد کے لیے تحریک کا ذریعہ بنا دے گا۔منصوبہ بندی اور مالیاتی نظم و نسق میں تجربہ رکھنے والی فنانس گریجویٹ، لینا پروانی نے اپنی بیٹی اور خود اپنے لیے ایک محفوظ اور خوشحال مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے اپنی مہارت کا استعمال کیا۔اپنے مسائل سے نمٹنے کے دوران، انہوں نے ایک خصوصی مالیاتی مشاورتی فرم کی ضرورت کو محسوس کیا جو متمول خاندانوں کو مالیاتی منصوبہ بندی پر مشاور ت کی خدمات فراہم کر سکے۔ لینا پروانی نے خاندانوں کو مالی تحفظ فراہم کرنے کے مقصد سے iCareinsure قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔
iCareinsure کی سی ای او لینا پروانی کہتی ہیں کہ اس فرم کا مشن لاکھوں غیر ملکیوں تک پہنچنا، انہیں آگاہی دینا اور ان کے مالیاتی تحفظ کو بڑھانے میں مدد کرنا ہے، خاص طور پر وہ لوگ جو زندگی کی کسی غیر یقینی صورتحال پر کبھی غور نہیں کرتے۔ لینا نے کہا کہ ان کی فرم ایک دانشمندانہ، مؤثر اور کفایتی فیصلہ کرنے میں مدد کرتی ہے۔
لینا پروانی مزید کہتی ہیں،”ہم iCareinsure میں جو کچھ کرتے ہیں وہ مختلف ہے۔ ہم ایک iCare خاندانی ماحول بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تمام کلائنٹ میری فیملی ہیں۔ میں ان کی پروا کرتی ہوں اور ان کے لیے گہری تشویش رکھتی ہوں۔ جب وہ مجھ پر بھروسہ کرتے ہیں تو میں خود بخود ان کی مالی بہبود کے لیے زیادہ ذمہ دار ہو جاتی ہوں۔‘‘ انہوں نے کہا، “اپنی ذاتی پریشانیوں کو حل کرتے ہوئے، میں نے لائف انشورنس میں گہری دلچسپی لی اور اپنے والد کے ایک ٹریفک کے حادثے میں انتقال کرجانے کے بعد ذاتی طور پر اس سے فائدہ اٹھایا۔” ۔
طویل مدتی تعلقات
لینا پروانی کے مطابق iCareinsure فروخت کے کاروبار میں ملوث نہیں ہے۔ ان کے مطابق ”میں طویل مدتی تعلقات اور اعتماد میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہوں۔ یہ ضروری ہے کہ میرے کلائنٹس خوش ہوں اور وہ مجھے ایک مشیر کے طور پر نہیں بلکہ اپنی پروا کرنے والے کے طور پر دیکھیں۔ ان کی خوشی کے بغیر، میں اپنے iCare خاندان کو وسعت نہیں دے سکتی۔ایک کاروباری خاتون ہونے کے ناطے لینا کو خواتین کی قائم کردہ اسٹارٹ اپس )نئی کمپنیوں(کے ساتھ کام کرنے کا شوق ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ خواتین کو مناسب منصوبہ بندی کے ذریعے اپنی مستقبل کی آمدنی کا تحفظ کرنا چاہیے۔
لینا نے گفتگو کو آگے بڑھاتے ہوئے مزید کہا: ” میں ایک کام کرنے والی ماں ہوں، اس لیے یہ ضروری ہے کہ جب تک میں زندہ ہوں میری آمدنی محفوظ ہو۔ اس بات کا اطلاق تمام خواتین پر ہوتا ہے کہ وہ مالی طور پر خود مختار ہوں، نہ صرف آج بلکہ کل بھی۔ ہم آج تھوڑی سی منصوبہ بندی کرکے ان کے کل کو محفوظ بنانے میں مدد کرتے ہیں۔لینا پروانی نے ماضی کو کریدتے ہوئے کہا کہ جب انہیوں نے اپنا کاروبار شروع کیا تو وہ کینیڈا میں ایک ساتھی کے ساتھ اکیلے کام کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ میں لوگوں کے ساتھ ملاقات طے کرنے سے لے کر کاروبار کی منصوبہ بندی کرنے اور حساب کتاب کے اندراج تک سارا دن بھاگ دوڑ کرتی رہتی تھی۔
لینا نے سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے کہا،” بتدریج، ہم نے اپنے کام کو وسعت دی۔ اب ہمارے دبئی کے دفتر میں پانچ ماہرین کی ایک ٹیم ہے۔ مختلف ممالک میں ہمارے معاونین کے نیٹ ورک کے پھیلائو میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ہمارے پاس کینیڈا اور سنگاپور میں بھی ماہرین کی ایک ٹیم ہے۔ ہم نے اچھی تنخواہ پانے والے تارکین وطن اور کاروباری مالکان کی خدمت کے ساتھ کاروبار کی شروعات کی تھی۔ اب، ہمارے گاہک متنوع ہیں ، جن میں درمیانی آمدنی کمانے والوں سے لے کر متحدہ عرب امارات، کینیا اور ترکی میں انتہائی متمول افراد تک شامل ہیں۔ وہ کہتی ہیں،” ہم اپنے کلائنٹ کو منفرد تجربے سے روشناس کرانے کے لیے انٹرایکٹو ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں۔ ہم اپنے کلائنٹ کی تعداد میں اضافے اور انہیں اپنی مصنوعات اور خدمات کے بارے میں آگاہ رکھنے کے لیے فیس بک اور لنکڈ ان سے کام لیتے ہیں۔
خواتین، بچوں کے لیے مشورہ
لینا نے کہا کہ انہیں خواتین اور بچوں کومشورے دینا سب سے زیادہ پسند ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے کہا،”ہم بچوں کو بچت کی طاقت سے آگاہ کرنے کے لیے اسکولوں میں روڈ شو منعقد کرنے کا آغاز کر رہے ہیں۔ بہت سے اسکولوں نے ہمارے اس قدم کا خیر مقدم کیا ہے کیونکہ اس مہم کا مقصد بچوں میں رویے کی تبدیلی لانا ہے۔ ماؤں کو اپنے بچوں کے مستقبل پر بڑا اثر ڈالنے کے لیے ایک چھوٹا سا قدم اٹھانا ہی پڑتا ہے۔
لینا پروانی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں خواتین اور نوجوان کاروباری افراد کے لیے اپنی صلاحیتوں سے کام لینے اور ترقی کرنے کے کافی مواقع ہیں۔ اسٹارٹ اپس کو اپنی خدمات میں قدر پیدا کرنی چاہیے۔ انہوں نے تاجروں پر زور دیا کہ وہ ناکامی یا غلطیوں سے نہ ڈریں۔
وہ مشورہ دیتی ہیں،”غلطی کرنا اور اس سے سیکھنا درست سمت میں آگے بڑھنے کے لیے ضروری ہے۔ تو، غلطیاں کریں! بعض اوقات، آپ کو زندگی کے سفر میں اچھے لوگ ملتے ہیں جو ماضی میں کی گئی غلطیوں سے بچنے میں آپ کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ ایسی مدد کو نظر انداز نہ کریں۔ کسی باشعور اور تجربہ کار فرد سے مدد لینے میں کوئی حرج نہیں ہے – وہ آپ کے دوست، اہل خانہ، یہاں تک کہ کلائنٹ بھی ہو سکتے ہیں۔”
وہ ایسے کلائنٹس سے دور رہتی ہیں جو ان کے وقت کی قدر نہیں کرتے۔ اس بارے میں وہ کہتی ہیں،” یہ تقطیر کا عمل ہے تاکہ ہم ان لوگوں کو زیادہ وقت دے سکیں جنہیں ہماری ضرورت ہے۔ ہم اپنی مہارت اور وقت کی قدر کرتے ہیں۔”
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News