Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

گلوکو کہانی نے بچوں کے لیے نئی نظم متعارف کروادی

Now Reading:

گلوکو کہانی نے بچوں کے لیے نئی نظم متعارف کروادی

عالمی یوم اطفال کے موقع پر پیک فرینز گلوکو نے بچوں کی تعلیم کے سلسلے میں اپنی مقبول سیریز میں گلو کو کہانی کے نام سے ایک نئی نظم ’’قدم بڑھائیں ہم‘‘ کا آغاز کیا ہے۔

یہ نظم گلوکو کہانی کے نوجوان شائقین کے لیے ایک تحفے کے طور پر سامنے آئی ہے جس کے ذریعے وہ اپنی قومی زبان اُردو میں سماجی، ملی اور اخلاقی اقدار سیکھ سکیں گے۔

گلوکو کہانی ایک پلیٹ فارم ہے جسے پیک فرینز گلوکو کی سرپرستی میں بلال مقصود اور طلسمان اینی میشن کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے، جس میں مقامی زبان میں نظمیں پیش کی گئی ہیں تاکہ آنے والی نسلوں کو بامقصد مواد فراہم کیا جا سکے۔

بلال مقصود کی روح پرور آواز کے ساتھ عمر عادل کی ہدایت کاری میں یہ نظمیں بچوں کے لیے زندگی کے انمول اسباق کے ساتھ معیاری مواد فراہم کرتی ہیں۔

تازہ ترین نظم میں پاکستان کے اس مشکل وقت کے تناظر میں ایک بامعنی اور دل کو چھو لینے والے پیغام کو پیش کیا گیا ہے جو کہ لاکھوں پاکستانیوں کو درپیش تباہ کن سیلاب کے تناظر میں ہے۔ ’’قدم بڑھائیں ہم‘‘ قوم کی اپنی برادریوں کی مدد کے لیے اکٹھے ہونے کی ایک استعاراتی عکاس ہے۔

Advertisement

یہ ایک پرندے کی کہانی ہے، جس کا گھونسلہ اور نوعمر بچے شدید طوفان میں پھنس جاتے ہیں لیکن جنگل کے بہادر جانور انہیں بچانے کے لیے مل کر کام کرتے ہیں۔

دل کو چھو لینے والا تصور بچوں کو ہمدردی، مہربانی اور مصیبت کے وقت اکٹھے ہونے کی طاقت کی اہمیت سکھاتا ہے۔

گلوکو کہانی کے پلیٹ فارم میں یہ نیا اضافہ اس پیغام کی وجہ سے سیریز میں ایک خاص مقام رکھتا ہے جو زندگی کے تمام شعبوں سے ضرورت کے وقت آگے آنے والے پاکستانیوں کی انسانی ہمدردی کی کوششوں کا مظہر ہے۔

یہ نظم آٹھ اشعار پر مشتمل ہے جو والدین کے لیے اپنے بچوں کو زندگی کے اہم اسباق سکھانے میں مدد کرنے کے لیے ایک ذریعے کے طور پر تیار کی گئی ہے۔

پیک فرینزگلوکو بہتر معیار کے متحرک (اینی میٹڈ) اُردو مواد کے ساتھ آنے والی نسلوں کی زندگیوں کو پروان چڑھانے کے نظریے پر بھی عمل پیرا ہے۔ اس پیغام رسانی کے ذریعے بچوں کے ذہنوں پر ہمدردی کے اثرات مرتب کئے جاسکیں گے۔

انگلش بسکٹ مینوفیکچررز (EBM) کی جنرل منیجر مارکیٹنگ آمنہ سعید نے کہا کہ بچے اپنے ماحول سے جذبات اور پیغامات کا مشاہدہ کرتے ہیں اور حال ہی میں انہوں نے پاکستانی عوام کو درپیش ناقابل یقین تکلیف کا مشاہدہ کیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا ’’یہ شاعری آسان ترین طریقوں سے ہم سب کے لیے ایک یاد دہانی کے طور پر کام کرتی ہے۔ جو سانحے کے وقت ہمارے بچوں کو برادری کے لیے ہمدردی اور مہربانی کی اقدار سکھاتی ہے۔ یہ پروجیکٹ پیک فرینز گلوکو کے مستقبل کی نسلوں کی مکمل پرورش میں مدد کرنے کے عزم کو جاری رکھے ہوئے ہے۔‘‘

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر