Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ناتواں روپے کو مدد کی ضرورت

Now Reading:

ناتواں روپے کو مدد کی ضرورت

Advertisement

کرنسی کی تباہی کا امکان ہے۔ پاکستان کو ڈالر میں لیکویڈیٹی کی شدید کمی کا سامنا ہے، کیوں کہ اوپن مارکیٹ میں غیرملکی کرنسی نایاب ہے۔جب کہ انٹربینک فارن ایکسچینج مارکیٹ میں 224اعشاریہ 16 روپے کے مقابلے میں بلیک مارکیٹ میں اسے 250 روپے میں بیچا جا رہا ہے ۔

یہ صورتحال درآمد کنندگان کے لیے مایوس کن اور صارفین کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے کہ پیاز، ادرک اور لہسن کے 400 سے زائد کنٹینرز بندرگاہوں پر پھنسے ہوئے ہیں کیونکہ کمرشل بینک ڈالر کی کمی کی وجہ سے کلیئرنس دستاویزات جاری کرنے سے گریزاں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈالر کی قلت کے باعث برآمدی صنعتوں کے لیے خام مال، دوا ساز کمپنیوں، دالوں اور دیگر خوردنی اشیا کو بھی درآمدی پابندیوں کا سامنا ہے۔ موجودہ منظر نامہ مستقبل کی تاریک تصویر پیش کر رہا ہے، جہاں زندگی بچانے والی ادویات اور روزمرہ کی اشیائے خوردونوش عام آدمی کی پہنچ سے دورہوجائیں گی۔

ماہرین اور تجزیہ کاروں نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے ضروری اشیاء اور برآمدی صنعتوں کے لیے اہم خام مال سمیت درآمدات پرعائد پابندیوں پر تنقید کی۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ توانائی اوردرآمدی بلوں کو کم کرنے کے لیے کچھ عملی اقدامات کرے۔

کرنسی مارکیٹ کے ماہرین کا خیال ہے کہ زوال کو روکنے کی آخری کوشش میں ادائیگیوں کے توازن کے بحران سے بچنے کے لیے ملک کوفوری طور پرغیرملکی درآمد کی ضرورت ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک پاکستان کے پاس اپنے غیرملکی بلوں کو سہارا دینے کے لیے خاطر خواہ زرمبادلہ کے ذخائر نہیں ہوں گے، تب تک نوٹ کمزورہوتا رہے گا۔ ملک ڈالر کی کمی کے شیطانی چکر میں پھنسا ہوا ہے۔

ڈالر کو قابو میں رکھنے کی شہرت کے حامل وزیرخزانہ اسحاق ڈار بظاہرتوقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہے۔

Advertisement

وزارت خزانہ کا عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد اسحاق ڈار نے کہا کہ وہ شرح سود میں کمی کرتے ہوئے مہنگائی پر لگام ڈالنے کے لیے کام کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ روپے کی قدر کم ہوئی ہے اور ملک کے بدترین معاشی بحران پر سخت ردعمل کا وعدہ کیا ہے۔

اسحاق ڈار نے اکتوبر میں دعویٰ کیا کہ روپے کی اصل قدرایک ڈالر کے مقابلے میں 200 سے نیچے ہے، اور انشاء اللہ یہ 200 (روپے) سے نیچے آجائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ روپے کو حکومتی پالیسیوں کے ذریعے مضبوط کیا جائے گا کیونکہ موجودہ شرح قیاس آرائیوں کی وجہ سے بڑھی ہے۔ نہ وہ ڈالر کو کنٹرول کر سکے، جو اب بھی 224 روپے فی ڈالرسے اوپرہے اور نہ ہی مہنگائی پر قابو پاسکے۔

شرح سود پراسحاق ڈار کے دعووں کے برعکس اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (MPC) نے نومبر میں شرح سود میں 100 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا، جو اسے 16 فیصد تک لے گیا، جو کہ 1998/99ء کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

ماہرین اقتصادیات اور تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ملک کے مالیاتی منتظمین کی نااہلی اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت نہ ہونے کے علاوہ بیرونی عوامل بھی افراط زرکو بلند اورمقامی کرنسی کو کمزور کر رہے ہیں۔ یوکرین میں روسی مداخلت کے بعد مہنگائی کی عالمی لہر اور امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں جارحانہ اضافے نے ابھرتی ہوئی معیشتوں کو تباہی سے دوچار کر دیا ہے۔

ادارہ برائے شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2022ء میں کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) افراط زرسالانہ بنیاد پر 23اعشاریہ8 فیصد تک بڑھ گیا۔

Advertisement

سنچری فنانشل کے چیف مارکیٹ تجزیہ کار ارون لیسلی جان نے کہا کہ 2019ء سے پاکستان مارکیٹ پر مبنی شرح مبادلہ کے نظام پر عمل پیرا ہے۔ اگرچہ حالیہ ماضی میں آفیشل ایکسچینج ریٹ 221 سے 225 روپے کی حد میں رہا ہے، بلیک مارکیٹ ریٹ 10 فیصد سے زیادہ کے پریمیم پر 240 سے 250 روپے پرتجارت کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے درمیان بڑھتا ہوا فرق،اوپن مارکیٹ اور بلیک مارکیٹ سسٹم کی جانب سے پیشکش کی جانے والی شرح ترسیلات زر کی آمد میں بتدریج کمی کا سبب بنتی ہے،جس سے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر اور اس کے نتیجے میں روپے/ڈالر کی شرح مبادلہ پر مسلسل بڑھتے ہوئے دباؤ میں اضافہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر رواں برس 25 نومبرکو ختم ہونے والے ہفتے تک 327 ملین ڈالرسے کم ہو کر 7اعشاریہ499 ارب ڈالر رہ گئے ہیں، جو صرف ڈیڑھ ماہ کے لیے درآمدات کا احاطہ کرسکتے ہیں۔

ارون لیسلی جان نے مزید کہاکہ کم رسد کے مقابلے میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی مانگ کے درمیان بڑھتے ہوئے فرق کو دیکھتے ہوئے سپلائرز بلیک مارکیٹ میں سرکاری شرح سے زیادہ قیمت وصول کرنے کے قابل ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس لیے کھلی منڈیوں پرپابندی اور 25 نومبر کو شرح سود میں 100 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کرنسی کو سنگین کریڈٹ رسک کا سامنا کرنے کی کوششیں ہیں۔

ارون لیسلی جان نے کہا کہ یہ ڈالر کے خلاف حالیہ نقصانات پرغور کر رہا ہے، جو حکومت کے لیے ایک انتباہی اشارہ ہے،جوپہلے ہی 2 دسمبر کو واجب الادا ذمہ داریوں کے لیے 1 ارب ڈالرکی ادائیگی کے بعد اضافی قرضہ جات کی مالی معاونت کے تحفظ کو یقینی بنانے میں ناکام رہی ہے۔

Advertisement

چونکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر دستیاب نہیں ہیں، اس لیے غیر منظم بلیک مارکیٹ نے مضبوط موجودگی اختیار کرلی ہے، جو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کواپنی جانب راغب کررہی ہے۔

عالمی بینک نے اپنی حالیہ رپورٹ عالمگیرمخالف ہوا کے دوران ترسیلات زر کی جرأت پرخصوصی توجہ: موسمیاتی ہجرت (Remittances Brave Global Headwinds Special Focus: Climate Migration) میں کہا ہے کہ پاکستان کی ترسیلات زر 2021ء میں 31 ارب ڈالر سے 2022ء میں 7اعشاریہ4 فیصد کم ہو کر 29 ارب ڈالر رہنے کا امکان ہے، کیونکہ اعتماد کا فقدان تارکین وطن کی ترجیحات میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ متوازی ایکسچینج مارکیٹ اور رقم کی منتقلی کے غیر رسمی چینلز کی وجہ سے ملک میں سرکاری سطح پر ترسیلات زر میں مزید کمی واقع ہوئی۔

انٹربینک، اوپن اور بلیک مارکیٹ میں بڑے فرق کی وجوہات بتاتے ہوئے آزاد تجزیہ کار اے اے ایچ سومرو نے کہا کہ اسٹیٹ بینک انتظامی اقدامات اور سفری پابندیوں کے ذریعے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی دستیابی پرجارحانہ کنٹرول کررہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ سرمایہ کاروں کا اعتماد ختم ہو رہا ہے لہذا وہ اپنی حقیقی قیمت کو محفوظ رکھنے کے لیے ڈالرخریدنے کے لیے بھاگ رہے ہیں۔ مزید برآں، ہمسایہ ملک کی معیشت کو برقرار رکھنے کے لیے ڈالر کی ایک بڑی مقدارافغانستان اسمگل کی جا رہی ہے۔

Advertisement

روپے کی گراوٹ

رواں برس پاکستانی روپے کی قدر میں 27 فیصد کمی ہوئی ہے، اس میں سے نصف کمی صرف جون کے وسط میں دیکھنے میں آئی۔ مقامی یونٹ بنیادی طور پرعالمی کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کی مضبوطی کی وجہ سے کمزور ہو رہا ہے، جیسا کہ امریکی فیڈرل ریزرو نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے کے لیے اس سال 16 گنا اضافے کرکے 4 فیصد کرنے کا انتخاب کیا ہے۔سنچری فنانشل کے چیف مارکیٹ تجزیہ کار ارون لیسلی جان نے کہا کہ تیل کی بلند قیمتوں کا بھی کرنسی پر اثر پڑتا ہے کیونکہ پاکستان تیل کے بڑے درآمد کنندگان میں سے ایک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ تباہ کن سیلاب سے ہونے والے نقصانات نے کپاس سمیت زرعی مصنوعات کی درآمد کے لیے ڈالرکی مانگ میں اضافہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مغرب میں مہنگائی کے دوران ٹیکسٹائل کے برآمد کنندگان کو آرڈرز سے محروم ہونے کا خدشہ ہے۔ارون لیسلی جان کے مطابق ملک دیوالیہ ہونے سے بچنے کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) سے فوری امداد حاصل نہیں کرسکتا، جو روپے کی قدر میں کمی کی ایک اور اہم وجہ ہے۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ وہ عطیہ دہندگان جو پہلے فراخدلی کا مظاہرہ کرتے تھے، اب آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ طے پانے تک قرضہ دینے سے انکار کر چکے ہیں۔

Advertisement

روپے کا مستقبل

مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے نویں جائزے میں رکاوٹ اوراس کے نتیجے میں 1اعشاریہ2 ارب ڈالر کے قرض کی قسط کی منظوری، غیر مستحکم معاشی حالات اورغیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا مل کر روپے پر دباؤ برقرار رہنے کا امکان ہے۔

Advertisement

 آزاد تجزیہ کار اے اے ایچ سومرو نے کہا کہ صرف مارکیٹ ہی روپے کی مناسب قیمت کا تعین کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاہم، جون 2023ء تک میں توقع کرتا ہوں کہ آئی ایم ایف کا پروگرام برقرار رہے گا اور اگر عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں موجودہ سطح پر رہیں اوراگر حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے، تو روپیہ ڈالر کے مقابلے میں 250 روپے سے نیچے مستحکم ہو سکتا ہے۔ اگرحکومت قرضوں میں کمی، ساختی اصلاحات اور برآمدات میں اضافے کے لیے پائیدار راستے پر چلتی ہے تو یہ مناسب قیمت ہو سکتی ہے ۔

اے اے سومرو نے کہا کہ روپے کی قدر 200 سے کم ہونا اب ایک غیر حقیقی خواب ہے۔

سنچری فائنانشل کے چیف مارکیٹ تجزیہ کار ارون لیسلی جان نے کہا کہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی طلب کے درمیان اس کی کم رسد کے مقابلے میں بڑھتا ہوا فرق مستقبل میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کے مزید گرنے کا سبب بنے گا۔

انہوں نے اندازہ لگایا کہ تاہم، تیل کی قیمتوں میں کمی سے کسی بھی بڑے نقصان کا امکان ہے،جیسا کہ 2022ء میں دیکھا گیا۔ جون 2023ء تک روپیہ 230 سے 240 کے قریب تجارت کرنے کی توقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چھ سات ہفتوں سے کرنسی 220 روپے اور 225 روپے کے درمیان مستحکم رہی۔

Advertisement

انہوں نے نوٹ کیا کہ اشارے ہیں کہ فیڈرل ریزرو شرح سود میں اضافے کی رفتار کو کم کردے گا اور 5 فیصد کے قریب ممکنہ محور روپے کے لیے بڑے نقصانات کو محدود کرنے کا امکان ہے۔ بہر حال، غیر مستحکم معاشی حالات اور کم ہوتے زرمبادلہ کے ذخائر کرنسی پر دباؤ بڑھاتے رہیں گے۔ اس سال کے آخر تک کرنسی کی 220 سے 230 روپے کی حد میں تجارت ہونے کا امکان ہے۔

کرنسی کی مناسب قیمت کا اندازہ لگاتے ہوئے ارون لیسلی جان نے کہا کہ تازہ ترین حقیقی مؤثر شرح تبادلہ (REER) کے مطابق روپے کی قدرڈالر کے مقابلے میں 9 فیصد کم ہے۔

ارون لیسلی جان نے مزید کہا کہ اس کے باوجود اسٹاک مارکیٹ کی قیمتوں کی طرح یہ صرف نظریاتی اعداد ہیں۔ مارکیٹ کی حرکیات اور تجارتی جذبات اکثر کرنسی کی شرح تبادلہ کا تعین کرتے ہیں۔ آئی ایم ایف کے نویں جائزے میں رکاوٹ، غیر مستحکم معاشی حالات اور زرمبادلہ کے کمزورذخائر کی وجہ سے روپیہ درمیانی مدت میں دباؤ میں رہے گا۔ تاہم، بڑے نقصانات کو پورا کیا جائے گا، کیونکہ بڑے عالمی مرکزی بینک اپنی مالیاتی پالیسی پر محور اور صلح جویانہ ہو جاتے ہیں ۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
فی پوسٹ ہزاروں ڈالر؛ اسرائیل نے امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو خرید لیا
شہر قائد میں کہیں ہلکے کہیں گہرے بادلوں کا راج، موسم خوشگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر