
ایشیا، آسٹریلیا، پاپوا نیو گنی اور برطانیہ میں زندگی سے لطف اندوز ہونے کے بعد، زارا ایونز نے اپنے کیرئیر کا آغاز قنطاس ایئرویز میں میلبورن میں سیلز اور مارکیٹنگ میں ایک اعلی انتظامی عہدے سے کیا۔ یہ ملازمت انہوں نے 12 سال تک کی۔
ان کا یقین ہے کہ کاروباری تربیت اور تجارتی شعبے میں ان کے کیریئر کی شروعات کے لیے اس سے بہتر موقع انہیں میسر نہیں آسکتا تھا۔ آج بھی جب وہ ہوائی جہاز کی دم پر بنے ہوئے کینگرو کو دیکھتی ہیں تو بے اختیار انہیں ہنسی آجاتی ہے۔
1997 ء میں وہ اپنے چار ماہ کے بچے کو لے کر دبئی منتقل ہوگئیں۔ اس دور میں انہوں نے ایک معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی کے ساتھ ہفتے میں تین دن کام کرنا شروع کیا۔ کچھ ہی دنوں کے بعد، کمپنی کی مالک نے جو ایک تجربہ کار غیرملکی خاتون اور رئیل اسٹیٹ کا بڑا نام تھیں، زارا ایونز سے کہا کہ وہ ایک مہینے کے لیے ان کے کاروبار کو سنبھال لیں کیوں کہ وہ کئی سالوں سے چھٹی پر نہیں گئی تھی۔
زارا کہتی ہیں، جو اب ایکسکلوسیو لنکس ریئل اسٹیٹ کی مینجنگ ڈائریکٹر اور مشترکہ مالکہ ہیں، ’’میں دوبارہ مرکزی عہدے پر واپس آگئی اور پھر سے انچار ج بن گئی۔ جلد ہی مجھے احساس ہو گیا کہ بات ایئر لائن یا رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کی نہیں ہے، یہ سب کاروبار کے بارے میں ہے، یعنی مینجمنٹ، لوگ، خدمات اور کلائنٹس۔‘‘
وہ کہتی ہیں، ’’اس کے بعد میں نے کاروبار کو وسعت دی اور اس میں 4 علیحدہ لائسنس اور خدمات شامل کیں اور آپریشن کو تمام خلیجی ممالک کے دیگر تمام شہروں تک وسیع کردیا۔ تو، میں نے اپنا کاروبار شروع نہیں کیا تھا بلکہ میں نے صرف ایک نئی سمت میں ایک نیا کیریئر شروع کیا تھا۔‘‘
ایکسکلوسیو لنکس، جس کی بدولت زارا کو پراپرٹی فائنڈر گروپ کا ‘فیمیل انٹرپرینیور آف دی ایئر 2018’ کا ایوارڈ حاصل ہوا، متحدہ عرب امارات کی معروف بروکریج فرموں میں سے ایک ہے، جو جائیداد کا مکمل تجربہ پیش کرتی ہے۔ یہ فروخت اور لیز کے لیے پراپرٹیز کی ایک وسیع فہرست اور جائیداد کی انتظام کاری کی خدمات بھی فراہم کرتی ہیں۔
زارا نے مزید کہا، ’’ایکسکلوسیو لنکس ایک چھوٹے پیمانے کی رئیل اسٹیٹ بروکریج فرم ہے، جو محض خدمات فراہم نہیں کرتی بلکہ کلائنٹس کی ضروریات کا خیال بھی رکھتی ہے۔‘‘
زارا کا کہنا ہے کہ اس کا کلائنٹ پر مرکوز اور دیکھ بھال کرنے والا کاروباری رویہ گیم چینجر نہیں ہے بلکہ اس کا انداز ہے۔
گیم چینجر
وہ مزید کہتی ہیں، ’’میں اور میری کاروباری شراکت دار لوئس ہیٹلی ہم ایک بہتر مارکیٹ پلیس کا وژن پیش کرتے ہیں۔ معاملات کی انتظام کاری کا ہم دونوں کا یکساں انداز ہے اور اسی لیے ہم دونوں مل جل کر اپنے کاروبار کو منظم کرنے کےساتھ ساتھ اسے وسعت بھی دے رہے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ہماری اپروچ اپنے کلائنٹس، شراکت داروں اور عملے کے ساتھ طویل مدتی تعلقات کو بہتر بنانے کے سلسلے میں بہترین ہے۔ اس ‘ گیم چینجر ‘ کو 2 مضبوط خواتین سنبھال رہی ہیں۔ ایسا دنیا بھر کی صنعت میں شاذ و نادر ہی نظر آ تا ہے، اور دبئی میں تو بہت ہی کم۔‘‘
زارا محسوس کرتی ہیں کہ دبئی اور یو اے ای میں حقیقی کاروباری رویہ پایا جاتا ہے، جو کسی بھی کاروباری سیٹ اپ پر مثبت اثر ڈالتا ہے۔
وہ بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہتی ہیں، ’’جب میں 20 سال پہلے دبئی منتقل ہوئی تھی تو اس وقت کے مقابلے میں، اب بہت ساری رکاوٹیں دور اور متعدد خلا پُر ہوگئے ہیں۔ ایک مرکزی جغرافیائی کاروباری مرکز کے طور پر، دبئی نے خود کو اسمارٹ سٹی بننے کے لیے تیار کیا، اور آج وہ اس میں ڈھل رہا ہے۔ جدید انفراسٹرکچر، ٹیکس کے فوائد اور عالمی رسائی وہ تمام وجوہات ہیں جن کی وجہ سے آپ کو دبئی کو کاروبار کے لیے ایک مثالی شہر سمجھنا چاہیے۔ زیادہ تر کاروباری سیٹ اپ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پلیٹ فارمز اور راستے موجود ہیں اور پھر رہنمائی کے لیے ہر طرح کے ماہریں بھی یہاں موجود ہیں۔‘‘
زارا کے مطابق، ’’کسی بھی شے سے زیادہ اہم اور سب سے مضبوط نکتہ قیادت سے متعلق ہوتا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی دور اندیشی اور وژن دنیا کے سب سے کامیاب اور جدید ترین شہروں میں سے ایک کی بنیاد بنا ہے، جس کی معیشت متحرک اور ترقی ہے۔ کاروبار دوست ماحول حکومت کے تمام اقدامات اور فری زون کی حمایت کرتا ہے۔ بہترین نقل و حمل، مواصلات، بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کا بنیادی ڈھانچہ انسانی وسائل کی وافر فراہمی کے لیے دستیاب ہے۔‘‘
اپنی حکمت عملیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے، زارا کہتی ہیں کہ ایکسکلوسیو لنکس کو اپنے میدان میں سب سے آگے رہنے کے لیے ارتقائی عمل مسلسل جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔‘‘
ان کا کہنا تھا، ’’خصوصی مہارتوں پر کثرت سے توجہ ہماری حکمت عملی کا بنیادی جزو ہوگی۔ ہم خطرات کے تخمینے کے لیے بہتر طریقہ کار وضع اور اسے باقاعدہ شکل دینے کے مقاصد کے ذریعے ہموار، مربوط اور موزوں حل کے لیے اپنے صارفین کے مطالبات کو پورا کریں گے۔ سب سے پہلے ہم اپنے شہر میں جائیدادیں بیچنے کا آغاز کریں گے اور یہ دکھائیں گے کہ دبئی سرمایہ کاری کے لیے بہترین کیوں ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ’’ایکسکلوسیو لنکس دبئی مرینا میں اپنی ریٹیل پراپرٹی شاپ اور موجودگی کو وسعت دینے کے ساتھ اپنی کسٹمر سروس ڈیلیوری اور پروڈکٹ، سوشل میڈیا اور SEO مارکیٹنگ، ملازمین کی تربیت اور شناختی پروگراموں، برانڈنگ اور کمپنی پروفائل میں اضافےاور بہتری کی جانب پیش قدمی جاری رکھے گی۔‘‘
سخت محنت
زارا نے متحدہ عرب امارات میں نوجوان کاروباری افراد پر زور دیا کہ وہ سخت محنت کریں اور اپنے ہدف پر توجہ دیں۔
وہ کہتی ہیں، ’’مجھے یقین ہے کہ کسی بھی کاروبار میں کامیابی اعتماد اور پیشہ ورانہ مہارت اور بہت سے طویل گھنٹوں کی سخت محنت سے حاصل ہوتی ہے۔ کام کی اخلاقیات اور اپنے کلائنٹس اور ملازمین کا احترام ضروری ہے۔ ایک اسٹارٹ اپ کمپنی کے طور پر، آپ کو ہر موقع سے فائدہ اٹھانے اور سمجھنے اور نئی سمتیں کھوجنے کی ضرورت ہے۔ اگر آپ صحیح بنیاد کے ساتھ شروع کرتے ہیں، تو کامیابی خود بخود آپ کی طرف آئے گی۔ آپ کو اپنی مصنوعات کے لیے جنون اور اپنے برانڈ پر کامل یقین کے ساتھ کاروبار کو فروغ دینا ہوگا۔ ‘‘
زارا کہتی ہیں کہ ہر کسی کو اپنی ناکامیوں کی ذمہ داری اور کامیابی کا کریڈٹ لینا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے، ’’میں اپنی کچھ کامیابیوں کا سبب اپنی پرورش، زندگی کی تعلیمات، راہ میں آنے والے مواقع اور بعض اوقات صحیح وقت پر صحیح جگہ موجودگی کو قرار دوں گی۔ آپ کو اپنے لیے مواقع اور کامیابی خود تلاش کرنی ہوگی اور ایک فرد کے طور پر، یا تو آپ یہ کرلیتے ہیں یا پھر نہیں کرپاتے۔ طویل گھنٹوں، محنت اور پریشانیوں کو متوازن کرنے کے لیے ان کا ثمر بھی تو ملنا چاہیے۔ مجھے ذاتی اور پیشہ ورانہ طور پر اس راہ پر چلتے ہوئے قربانیاں دینی پڑی ہیں۔ کاروبار کے تقاضوں سے نمٹتے ہوئے 2 بچوں کی پرورش کرنا روزمرہ کا چیلنج تھا، کیونکہ آپ دونوں ہی محاذوں پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتے۔ مجھے امید ہے کہ میں نے اپنے بچوں کو سکھادیا ہے کہ بات کامیاب ہونے کی نہیں ہے، بلکہ بات مثبت نقطہ نظر اپنانے اور زندگی پر مثبت اثر سے متعلق ہے۔‘‘
زارا کہتی ہیں کہ ایک لیڈر کے طور پر، وہ گھر اور دفتر دونوں جگہوں پر ایک مثال بننا چاہتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں، ’’یہ سب کچھ ترجیحات کا تعین اور پھر دن کے اوقات کو ان کی مناسبت سے تقسیم کرنے، اور عاجزی و انکساری سے کام لینے کے بارے میں ہے، اور یہ کبھی نہیں بھولنا کہ کاروبار کی کامیابی ایک ٹیم کی مرہون منت ہوتی ہے کسی فرد واحد کی نہیں۔ انتظام کاری خود اپنے قابل رسائی ہونے سے متعلق ہوتی ہے، تاکہ نیچے کا عملہ کاروبار کو انجام دے سکے۔ منصفانہ، مضبوط اور تفریحی، یہ وہ 3 الفاظ ہیں جنہیں میں دفتر میں یاد رکھنا پسند کرتی ہوں اور یقیناً لفظ ’’خاتون ‘‘کو بھی!
زارا ایونز ، منیجنگ پارٹنر اور مشترکہ مالک ایکسکلوزیو لنکس رئیل اسٹیٹ
اس کے مقابلے میں جب میں 20 سال پہلے دبئی گیا تھا، اب تک بہت سارے سرخ ربن ٹوٹ چکے ہیں اور فرش بچھا دیے گئے ہیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News