Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سنجنٹا کی ایپ کسانوں کو فصلوں میں لگنے والی بیماریوں کی تشخیص میں معاونت فراہم کرتی ہے

Now Reading:

سنجنٹا کی ایپ کسانوں کو فصلوں میں لگنے والی بیماریوں کی تشخیص میں معاونت فراہم کرتی ہے

لاکھوں پاکستانی کسانوں کو فصلوں کی حفاظت، حیاتیاتی، بیج، فصلوں کو بڑھانے والی مصنوعات اور ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے والی ایک معروف جدید زرعی ٹیکنالوجی کمپنی سنجنٹا پاکستان لمیٹڈ نے اپنی “کراپ وائز گروور” ایپ کا اپ ڈیٹ ورژن کامیابی کے ساتھ متعارف کروادیا۔ یہ ایپ اب کسانوں کو فصل کی تصویر لے کر آسانی سے فصلوں میں لگنے والے کیڑوں اور دیگر بیماریوں کا پتہ لگانے اور ان کی تشخیص کرنے میں معاونت فراہم کرے گی۔ جب کہ یہ پانچ سیکنڈ میں 72 فیصد عام انسانی درستگی کےمقابلے میں 93 فیصد سے زیادہ درستگی کے ساتھ تجویز کردہ مصنوعات اور ایپلیکیشن ٹیکنالوجی کے بارے میں کسانوں کی رہنمائی بھی کرے گی۔ پلانٹکس نامی مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کمپنی کے ذریعے تقویت یافتہ اسنیپ ڈائیگنوسس اور سلوشن کی خصوصیت دیگر تمام مقامی طور پر دستیاب ایپس کے مقابلے میں کراپ وائز گروور ایپ کو مسابقتی برتری فراہم کرتی ہے۔یہ فصل کے تحفظ کی صنعت میں اپنی نوعیت کی پہلی پیشکش ہے۔یہ ایپ کاشت کاروں کو زرعی مشورے، موسم کی پیش گوئی، دن کے وقت اسپرے کرنے کے لیے صحیح وقت کے انتخاب سے متعلق سفارشات، گزشتہ چھ ماہ کے موسمی رجحانات کی تفصیلاتاور متعلقہ علاقے کے فصلوں کی بیماریوں کے مسائل کے بارے میں مزید موزوں حل کے لیے بصیرت تک رسائی بھی فراہم کرتی ہے۔اس ایپ کے ذریعے کاشت کاروں کو بروقت مشورہ اور علاج تک رسائی کے ذریعے ان کی پیداوار میں اضافہ کرنے میں سہولت فراہم کی جائے گی اگر ایک جگہ پر کسی خاص فصل پر بیماری کا پتہ چل جائے تو علاقے کے تمام کسانوں کے لیے علاج کے طریقہ کار کے مقابلے میں تمام کسانوں کو اس علاقے میں بیماری پر نظر رکھنے کے لیے الرٹ کردیا جاتا ہے۔ سنجنٹا پاکستان کے جنرل مینیجر ذیشان حسیب بیگ نے کہا: ’’سنجنٹا پاکستان کی بنیادی طاقت کاشت کاروں کے ساتھ اس کے تعلقات میں مضمر ہے۔ کاشت کاروں کے رابطے کو مزید مضبوط کرنے کے لیے ہم اپنے کاشت کاروں کو ان کے قریب اسمارٹ حل لا کر خوش کرنا چاہتے ہیں، جو انہیں زیادہ خود کفیل ہونے کے قابل بنا سکتے ہیں۔‘‘انہوں نے کہا’’ہم ہمیشہ سے اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ٹیکنالوجی کسانوں کو موثر اور پائیدار طریقے سے آگے بڑھنے میں مدد کرنے میں کلیدی معاون ثابت ہو سکتی ہے۔ کراپ وائز گروور ایپ فصلوں کے تحفظ کی صنعت میں ایک انقلابی قدم ہے اور ہمیں پختہ یقین ہے کہ اس سے پاکستان کے غذائی تحفظ کے چیلنجوں سے نمٹنے، خوراک کے بہتر نظام کی تعمیر اور ہمارے کسانوں کی فصلوں کی پیداوار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر