 
                                                                              میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی 57ویں برسی 12 ستمبر کو منائی گئی۔ میجر بھٹی کو 1965ء کی جنگ کے دوران ان کی جرات کے لیے پاکستان کے سب سے بڑے فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا، انہوں نے پاک سرزمین کے تحفظ کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔
ان کی اس قربانی کی یاد میں جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل ہارون اسحاق راجہ نے ان کے آبائی قصبہ لادیاں گجرات میں میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
چادر چڑھانے کی تقریب میں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، سول و عسکری حکام اور شہید کے لواحقین نے شرکت کی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 