Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عظیم آئینی بحران

Now Reading:

عظیم آئینی بحران

پاکستان کو بدترین سیاسی بحران کا سامنا ہے، اب تمام نظریں عدلیہ پر لگی ہوئی ہیں کہ پنجاب کے میدان جنگ میں اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا

ایک ڈرامائی اقدام میں، لاہور ہائی کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے 24 گھنٹوں کے اندر گورنر پنجاب کی جانب سے صوبائی وزیر اعلیٰ اور ان کی کابینہ کے بوریا بستر سمیٹنے کے فیصلے کو واپس لے لیا۔ عدالت نے دونوں فریقین کو مزید کارروائی کے لیے 11 جنوری کو پیش ہونے کی ہدایت کی۔

اگرچہ اعلیٰ عدلیہ نے اپنی مداخلت کے ذریعے ایک اور سیاسی بحران کو کم از کم وقتی طور ٹال دیا ہے۔ لیکن اس مسئلے کی ابتداء اب بھی متحارب سیاسی کھلاڑیوں کے درمیان بداعتمادی اور نفرت کے درمیان برقرار ہے۔ آنے والے دنوں اور ہفتوں میں حالات مزید خراب ہوتے نظر آئیں گے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے دیے گئے عبوری ریلیف نے بروقت مہلت دی ہے، لیکن اس سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان کشیدگی، خصوصاً قبل از وقت عام انتخابات کے انعقاد کا مسئلہ ختم ہونے کا امکان نہیں ہے۔

Advertisement

اسسٹنٹ پروفیسر نعیم اللہ خان کا اس بابت کہنا ہے کہ سیاسی استحکام، جو کہ جاری اقتصادی بحران کو تبدیل کرنے، یا کم از کم سست روی کے لیے بہت ضروری ہے، فی الوقت بہت دور کی بات ہے کیونکہ سیاسی مخالفین ایک دوسرے کو ہرانے کے لیے ہر طرح کے غیرمنصفانہ اور غلط طریقے استعمال کرنے میں مصروف ہیں، جس سے صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی طرف سے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے اقدام کو مؤخر الذکر نے لاہور ہائی کورٹ اس حلف نامے کے ساتھ کہ وہ پنجاب اسمبلی کو اس وقت تک تحلیل نہیں کریں گے جب تک گورنر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے نوٹیفکیشن کو معطل نہیں کردیتے، چیلنج کیا تھا۔

عدالت نے دونوں فریقین کو 11 جنوری کو پیش ہونے کا حکم دیا۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی نمائندگی کرنے والے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ اگر وزیر اعلیٰ اس عرصے کے دوران اعتماد کا ووٹ لیتے ہیں تو گورنر اپنا ڈی نوٹیفکیشن نوٹس واپس لے لیں گے۔ قانونی ماہرین نے کہا کہ اس کیس کی سماعت مختلف قانونی اور آئینی نکات کی وضاحت کرے گی، اور صوبائی حکومتوں میں گورنرز کے کردار کی مزید وضاحت کرے گی۔

دریں اثنا، پی ٹی آئی اب تک 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخوا صوبوں کی پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا اپنا وعدہ پورا نہیں کر سکی ہے۔ اس کے باوجود، اس نے قومی اسمبلی کے اسپیکر سے پی ٹی آئی کے تقریباً 123 اراکین قومی اسمبلی (ایم این اے) کے استعفے قبول کرنے کے لیے کہہ کر ایک بار پھر حکومت پر کامیابی سے دباؤ ڈالا ہے، جو اس سال اپریل میں دیے گئے تھے۔

پارلیمانی ذرائع نے بول نیوز کو بتایا کہ اگرچہ ماضی قریب میں پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کے درمیان تعطل کو ختم کرنے کے لیے کچھ بیک ڈور کوششیں کی گئی ہیں، لیکن دونوں فریقوں کے انتہائی موقف کی وجہ سے ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔ پی ٹی آئی قبل از وقت انتخابات چاہتی ہے لیکن پی ڈی ایم اپنی مقررہ مدت کو پورا کرنے اور اگر ممکن ہو تو اسے کم از کم ایک سال تک بڑھانے پر بضد ہے۔

Advertisement

اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی کے اسپیکر کو  لکھے گئے خط میں ان سے کچھ وقت طلب کیا ہے کہ استعفے دینے والے اراکین انفرادی حیثیت میں ان کے سامنے پیش ہو کر ان استعفوں کی تصدیق کریں۔ .

پی ٹی آئی کے نائب صدر، فواد چوہدری نے کہا کہ بالآخر وہ پنجاب اور کے پی دونوں کی اسمبلیاں تحلیل کر دیں گے، اور یہ واضح  کیا کہ وہ قبل از وقت انتخابات کے اپنے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، جو کہ ان کے بقول، آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے اور اسمبلیوں کو بالآخر تحلیل کرنا پڑے گا۔ تاہم، اس میں ایک دو ہفتوں کے لیے تاخیر ہو سکتی ہے، فواد چوہدری نے مزید کہا کہ وہ اس معاملے پر اگلی سماعت کے لیے عدالت کی طرف سے دی گئی تاریخ سے بہت پہلے اعتماد کا ووٹ لے سکتے ہیں۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ گورنر کی جانب سے وزیر اعلیٰ اور ان کی کابینہ کو ہٹانے کے فیصلے کو روکنے سے ملک میں سیاسی بحران میں مزید اضافہ ہو گا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کا بالآخر پہلے سے ہی زبوں حالی کا شکار قومی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما حماد اظہر نے کہا کہ عدالت میں ان کی پارٹی کا نقطہ نظر درست ثابت ہوا، انہوں نے مزید کہا کہ گورنر کا وزیراعلیٰ اور ان کی کابینہ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا اقدام دراصل جمہوری طور پر منتخب حکومت کے خلاف بغاوت تھی۔

دریں اثنا، پی ٹی آئی کی قیادت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور کے زمان پارک میں بیک ٹو بیک ملاقاتیں کی ہیں تاکہ صوبے میں تیزی سے بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کی روشنی میں مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم نے پارٹی چیئرمین عمران خان اور اس کے مرکزی رہنماؤں کو مختلف آپشنز سے آگاہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا کہ پارٹی قیادت کو گورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ کے ڈی نوٹیفکیشن کی توقع تھی اور اسی وجہ سے پنجاب اسمبلی کے سپیکر سبطین خان نے گورنر کے خلاف ریفرنس تیار کیا تھا جسے ڈی نوٹیفکیشن آرڈر جاری ہونے کے بعد صدر مملکت عارف علوی کو بھجوا دیا گیا تھا۔

Advertisement

ڈی نوٹیفکیشن آرڈر جمعرات کو رات گئے آیا، اور پرویز الٰہی نے اسے غیر قانونی قرار دیتے ہوئےفوری طور پر مسترد کر تے ہوئے اسے عدالت میں چیلنج کر نے کا اعلان کیا۔ پارٹی کی قانونی ٹیم پہلے ہی اسی رات لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی جانے والی درخواست سے لیس تھی۔

پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر فواد چوہدری نے گورنر کے اس اقدام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ اور ان کی کابینہ برقرار ہے۔

پنجاب کے وزیربرائے پارلیمانی امور محمد بشارت راجہ نے کہا کہ گورنر بلیغ الرحمان نے بھی وہی غلطی کی ہے جو ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے کی تھی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اعلیٰ عدالتیں اسے مسترد کر دیں گی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
جنگ بندی کے باجود اسرائیلی بربریت جاری،اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 11 فلسطینی شہید
محمد رضوان کی کپتانی خطرے میں، نیا ون ڈے کپتان کون؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر