Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان سے اتحادیوں میں اضطراب

Now Reading:

اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان سے اتحادیوں میں اضطراب

عمران خان کی جانب سے پنجاب اور کے پی کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے فیصلے کے بعد شہباز شریف حکومت مشکل میں ہے

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کی پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کے فیصلے کی مکمل حمایت کے بعد، شہباز شریف کی متنازعہ حکومت انتہائی مشکل صورتحال سے دوچار دکھائی دے رہی ہے اور کسی بھی لمحے اس کا اختتام ہوسکتا ہے۔

اس کے باوجود عمران خان نے وفاقی حکومت کو ملک بھر میں عام انتخابات کی تاریخ کو حتمی شکل دینے کے لیے مشروط مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔ یہ مشروط پیشکش ایک ہی تاریخ پر ملک گیر قومی اور صوبائی انتخابات کے انعقاد کے ذریعے انتخابی عمل کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ذرائع کے مطابق اگر حکومت نے لچک دکھانے سے انکار کیا تو عمران خان کے پاس دونوں اسمبلیاں تحلیل کرنے اور ساتھ ساتھ بلوچستان اور سندھ کی اسمبلیوں میں اپنے ایم پی ایز سے استعفی لینے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب ملک کے 66 فیصد حصے میں انتخابات ہوں گے۔

عمران خان نے جمعے کو پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق) کے پارلیمانی رہنماؤں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپنی مشروط مذاکرات کی پیشکش کا اعلان کیا تھا۔

Advertisement

تاہم عمران خان نے واضح کیا کہ وفاقی حکومت انتخابات سے بچنے کے لیے آخر وقت تک کوشش کرتی رہے گی کیونکہ اسے اپنی بھاری شکست کا خدشہ ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے دونوں صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے فیصلے میں اتحادی حکومت میں اپنے سینئر پارٹنر کی مکمل حمایت کے اعلان نے پی ٹی آئی کے کیمپ میں اعتماد بڑھا دیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ان کا ایک ہی منصوبہ ہے کہ مجھے کسی طرح نااہل قرار دیا جائے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے الزام عائد کیا کہ یہی وجہ ہے کہ سابق وزیر اعظم اور ان کے بہت سے حامیوں کے خلاف متعدد جعلی مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔

عام انتخابات کی راہ ہموار کرنے کے لیے عمران خان کی جانب سے کے پی اور پنجاب کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان نے پہلے ہی پنجاب میں ہنگامہ خیز صورتحال پیدا کر دی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب اور کے پی اسمبلیوں کی تحلیل اور قومی اور دو دیگر صوبائی اسمبلیوں سے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کے استعفوں کا مطلب ہے کہ کل 859 نشستوں میں سے 567 یا 67 فیصد نشستیں خالی ہو جائیں گی۔

Advertisement

 انہوں نے کہا،”لہذا ان 567 نشستوں پر ہونے والے انتخابات سے دراصل عام انتخابات کے لیے ماحول پیدا ہو جائے گا۔”

پی ٹی آئی کے بعض اراکین کے مطابق عمران خان کے منصوبے پر عمل درآمد میں ایک بڑی رکاوٹ پرویز الٰہی کی نظر آئی جو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ قریبی تعلقات رکھنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ تاہم، مسلم لیگ (ق) کی قیادت نے پہلے سے ڈگمگاتی حکومت پر مزید دباؤ ڈالتے ہوئے اپنے اتحادی کے ساتھ کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی-پی ایم ایل-ق اتحاد کے لیے قانونی اور آئینی آپشنز بہت آسان اور سیدھے ہیں۔

’’اس سلسلے میں آئین کا آرٹیکل 112 کہتا ہے: ” اگر وزیراعلی سفارش کرتا ہے تو گورنر صوبائی اسمبلی کو تحلیل کر دے گا ۔ اور صوبائی اسمبلی، اگر پہلے تحلیل نہ ہوئی ہو تو وزیر اعلیٰ کے اس مشورے کے بعد اڑتالیس گھنٹے کے بعد تحلیل ہو جائے گی۔‘‘

تاہم، آرٹیکل 112 مزید وضاحت کرتا ہے کہ وزیر اعلی، جس کے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ جاری کیا گیا ہے، گورنر کو اسمبلی کو تحلیل کرنے کا مشورہ نہیں دے سکتا۔

پنجاب اسمبلی کے معاملے میں پرویز الٰہی کے خلاف عدم اعتماد کے ووٹ کا ابھی تک کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا کیونکہ اجلاس کچھ عرصے سے جاری ہے اور اسے ملتوی نہیں کیا گیا۔ اور، چونکہ قرارداد پیش نہیں کی گئی ہے اور اس اقدام کے لیے کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا ہے، اس لیے تکنیکی طور پر وزیراعلیٰ اسمبلی کو بغیر کسی رکاوٹ کے تحلیل کر سکتے ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب اگر پی ٹی آئی کے اراکین پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں سے مستعفی ہو جاتے ہیں تو تکنیکی طور پر اسمبلیاں کام کرتی رہیں گی اور نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔

تاہم، چونکہ کے پی اسمبلی میں اپوزیشن کے پاس صرف 33 فیصد نشستیں ہیں، اس لیے یہ سیاسی طور پر عجیب لگ سکتا ہے اور اسی لیے گورنر راج کا بھی کوئی امکان نہیں۔

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) اور اس کے اتحادیوں کے پاس 50 فیصد سے کچھ کم سیٹیں ہیں، اس لیے اگر پی ٹی آئی مستعفی ہو جاتی ہے تو پنجاب میں حکومت سنبھالنا نسبتاً آسان ہو جائے گا۔ لیکن یقیناً پی ٹی آئی ان صوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے موڈ میں نہیں ہے جہاں اس کے پاس اقتدار ہے۔ بلکہ، یہ ان کی تحلیل کے لیے جائے گی۔

تاہم ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اپنی تمام تر عوامی پوزیشن کے باوجود قابل اعتماد اتحادی نہیں ہیں۔ کون جانتا ہے کہ وہ آخری لمحات میں کس طرف جائیں گے۔

پرویز الٰہی اور ان کے صاحبزادے مونس الٰہی کے بار بار بیانات اور ٹویٹس کے باوجود کہ مسلم لیگ (ق) مکمل طور پر عمران کے ساتھ کھڑی ہے، پی ٹی آئی کے کچھ ارکان پریشان ہیں۔

صورتحال واضح اور افواہوں کو ختم کرنے کے لیے پرویز الٰہی نے جمعرات کو عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ کے صاحبزادے مونس الٰہی نے ٹوئٹ کیا کہ انہوں نے ملاقات میں عمران خان کو یقین دلایا ہے کہ صوبائی اسمبلی سابق وزیراعظم کی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد پنجاب اسمبلی کی تحلیل میں کوئی تاخیر نہیں ہوگی۔

Advertisement

دریں اثنا اندرونی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اگرچہ پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے پر آمادہ ہیں لیکن انہوں نے پی ٹی آئی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے فارمولے کے تصفیہ کی خواہش کا اظہار کیا جس کے تحت 2018 ء کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ق) کے ٹکٹ پر اپنی نشستیں جیتنے والے ایم پی اے کو اگلے انتخابات میں انہی نشستوں کے لیے ٹکٹ دیا جاسکے۔

بقیہ صفحہ نمبر   6  پر

معلوم ہوا ہے کہ وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے عمران خان کو اسمبلیاں تحلیل کرنے سے قبل قانونی اور آئینی ماہرین سے مشاورت کا مشورہ دیا تھا۔ یہ بات بھی اہم ہے کہ عمران خان سے ملاقات کے فوراً بعد وزیراعلی پرویز الٰہی اسلام آباد چلے گئے جہاں انہوں نے مضبوط سیاسی حکمت عملی وضع کرنے کے لیے کچھ اہم ملاقاتیں کیں۔

جمعرات کو چوہدری مونس الٰہی نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں اعتراف کیا کہ جنرل باجوہ کے معاملے پر ان کے پی ٹی آئی سے اختلافات ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ جنرل باجوہ ہی تھے جنہوں نے مسلم لیگ (ق) کی قیادت کو پنجاب میں پی ٹی آئی کی حمایت جاری رکھنے کا مشورہ دیا تھا۔

یہ کہنے کے بعد مونس بہت واضح تھے کہ انہوں نے پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے کا مینڈیٹ عمران خان کو دےدیا تھا۔

Advertisement

ن لیگ پی ٹی آئی کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اقدام سے محتاط نظر آتی ہے اور کسی بھی قیمت پر اس کا مقابلہ کرنا چاہتی ہے لیکن اس کے پاس مضبوط قانونی اور آئینی آپشنز نہیں ہیں۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری رہنے کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد دائر نہیں کر سکتی۔ دوسرا آپشن یہ ہے کہ گورنر وزیراعلی سے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کو کہیں۔ اس سے پی ٹی آئی کا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اقدام عارضی طور پر رک سکتا ہے۔ اسمبلی رولز اسپیکر کو یہ اختیار دیتے ہیں کہ وہ چند دنوں کے اندر تحریک عدم اعتماد کی قسمت کا فیصلہ کر سکے اور اسے نمٹانے کے فوراً بعد وزیراعلیٰ اسمبلیاں تحلیل کر سکتے ہیں۔

اس وقت پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن اور اس کے اتحادیوں کے پاس 180 نشستیں ہیں جب کہ پی ٹی آئی کی قیادت والے اتحاد کی 190 نشستیں ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ انہیں صوبے میں پی ٹی آئی کی قیادت والی حکومت گرانے کے لیے 186 ووٹ درکار ہیں۔

سپریم کورٹ اپنے فیصلے میں واضح کرچکی ہے کہ وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں ناراض اراکین کے ووٹوں کو شمار نہیں کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
ایشیا کپ 2025 : سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا
اسرائیل اور بھارت کی فنڈنگ پر لندن میں اسلام مخالف ریلی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
رائفل پر کنندہ الفاظ نے چارلی کِرک کے قتل کیس کو پراسرار بنادیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر