Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مہذب شخصیت کا حامل افسر

Now Reading:

مہذب شخصیت کا حامل افسر

مشرف نے بھلے ہی ایک ’جمہوری‘ حکومت کا تختہ الٹ دیا ہو، لیکن وہ اپنی بصیرت اور جامع قیادت کے ذریعے اس عہدے کے بہتر دعو ے دار تھے

منگل 8 فروری کو سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ کراچی کے ایک فوجی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، ان کے ساتھ ہی ایک اہم دور کا خاتمہ ہوا۔

وہ 5 فروری کو ایک غیرمعمولی مرض کی وجہ سے دبئی میں انتقال کر گئے، جہاں وہ خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی گزار رہے تھے۔ان کے انتقال کے بعد ان کا جسد خاکی واپس کراچی پہنچایا گیا۔ ان کے جنازے میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران، سیاست دانوں، رشتہ داروں، دوستوں اور مداحوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔جنرل پرویزمشرف کی زندگی کو دو حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ پہلا ایک بہادر کمانڈو کے طور پر، اور دوسرا ایک فوجی حکمران اور پاکستان کے صدر کے طور پر، ایک سپاہی کے طور پر ان کا کیریئر بے داغ اور قابل ذکر رہا، جس میں انہوں نے دو جنگوں، 1965ء اور 1971ء میں حصہ لے کر مادر وطن کی خدمت کی، اور کارگل کے تنازعے کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف کی حیثیت سے مسلح افواج کی قیادت کی۔ پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ کے افسر کی حیثیت سے جنرل پرویزمشرف نے مختلف آپریشنز میں حصہ لیا اور اپنی بہادری اور جرات سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

12 اکتوبر 1999ء کی پرامن فوجی بغاوت کے بعد ایک فوجی حکمران کی حیثیت سے ان کا کیرئیر بھی کئی لحاظ سے قابل ذکر تھا۔ ناقدین کے الزامات کے باوجود انہوں نے خود کو ایک ایماندار رہنما اور متعدد پیشہ ور اور بدعنوانی سے داغ دار سیاست دانوں سے بہتر جمہوریت پسند ثابت کیا۔

بول نیوز کی جنرل مشرف کے حوالے سے

Advertisement

چند اہم شخصیات سے بات چیت

جاوید جبار

سابق وزیر اطلاعات و سینیٹر

’’اگرچہ وہ اکتوبر 1999ء میں فوجی بغاوت کے نتیجے میں برسراقتدار آئے تھے،تاہم، ہر طرح سے جنرل پرویز مشرف کا طرز عمل ایک جمہوریت پسند شخص کا تھا۔ وہ مجھ سمیت کابینہ کے اراکین کی کابینہ کے اجلاسوں میں مختلف نکات کو غور سے سنتے تھے اور اکثر اوقات جو بھی مسئلہ زیر بحث ہوتا اس پر ہمارا نقطہ نظر قبول کیا جاتا۔جنرل پرویز مشرف میڈیا کی آزادی کے پرجوش حامی تھے کیونکہ وہ آزادی اظہار اور اظہار رائے پر یقین رکھتے تھے اور ان کی ہدایت پر میں نے میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی بنانے پر کام کیا۔ میں نے ان کے ساتھ کچھ اختلافات پیدا ہونے کے بعد ان کی کابینہ کے رکن کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا، لیکن اس کے باوجود میں نے میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی بنانے پر کام کیا، اور ایک آرڈیننس کے ذریعے اسے 2002 ءمیں متعارف کرایا گیا۔ انہوں نے درجنوں میڈیا چینلز کھولنے کی اجازت دی اور ان کے دور حکومت میں میڈیا کو دی جانے والی آزادی جمہوری حکومتوں میں بھی نایاب ہے۔’’پاکستان کے صدر کی حیثیت سے وہ پالیسی امور پر بحث اور مکالمے کے لیے تیار رہتے تھے، اور انھوں نے اپنی کابینہ کے اراکین کو آزادانہ طور پر اس کی اجازت دی ہوئی تھی۔ انہوں نے ہمیں بلدیاتی نظام دیا اور نچلی سطح پر عوام کو بااختیار بنایا۔ انہوں نے بلدیاتی اداروں میں خواتین کے لیے 33 فیصد نشستیں مختص کرنے کو لازمی قرار دیا جب کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں خواتین کی نمائندگی کو بڑھا کر 17 فیصد کر دیا۔ اقلیتوں کو بااختیار بنانے کے لیے انہوں نے منتخب اداروں کے تمام درجوں پر ان کے لیے نشستیں مختص کیں اور ساتھ ہی اقلیتوں کے اراکین بھی جنرل نشستوں پر الیکشن لڑ سکتے ہیں۔ ثقافتی محاذ پر بھی انہوں نے فن اور ثقافت کے فروغ کے لیے قابل ذکر کام کیا۔ انہوں نے ملک بھر میں فن اور ثقافتی مراکز کو مضبوط بنانے کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے۔ ملک میں حقیقی جمہوریت کی مضبوط بنیاد فراہم کرنے کے لیے انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو مضبوط کیا اور اسے انتظامی اور مالیاتی خود مختاری فراہم کی۔

Advertisement

انہوں نے نابالغوں کے قوانین میں انقلابی تبدیلیاں کیں اور جیلوں میں اصلاحات متعارف کروائیں۔ بدقسمتی سے، انہوں نے سیاسی محاذ پرسمجھوتہ کیا ، جو بالآخر ان کے زوال اور اقتدار سے بے دخلی کا باعث بنا۔ یہ ان کے کچھ غلط سیاسی فیصلوں کی وجہ سے ہوا، جس کی وجہ سے میں نے بھی ان کی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

فواد چوہدری

سابق وزیر اطلاعات و سینئر نائب صدر

پاکستان تحریک انصاف

Advertisement

سابق صدرجنرل پرویز مشرف ایک سچے سپاہی، محب وطن اور عظیم لیڈر تھے۔ ہم نے ایک ایسا شخص کھو دیا ہے، جسے پاکستانی ہونے پر فخر تھا، جس نے’سب سے پہلے پاکستان‘ کا نعرہ لگایا اور قوم کو اپنی قومیت پر فخر کرنے کا سبق سکھایا۔ ’’میرا ان کے ساتھ احترام اورعزت کا رشتہ تھا اور وہ میرے ساتھ خاندان کے ایک فرد کی طرح برتاؤ کرتے تھے۔ میں نے ان کی جمہوری روح کی تعریف کی جو ہمیشہ مسائل پر بحث و مباحثے کے لیے تیار رہتے تھے اور یہی ان کے 9 سالہ دور اقتدار کی وجہ تھی، جو جمہوریت کے تمام امتحانات میں کامیاب ہوئی۔ ’’اکتوبر 1999ء میں نواز شریف کی حکومت کو ایک فوجی بغاوت کے ذریعے گرا کر جنرل پرویز مشرف نے دراصل ملک کو جعلی جمہوریت سے نجات دلائی۔ جنرل پرویز مشرف کو اندازہ ہو گیا تھا کہ شریفوں اور زرداریوں کے دور میں ملک میں حقیقی جمہوری نظام قائم نہیں ہو سکتا اور یہی وجہ تھی کہ انہوں نے انہیں اقتدار سے باہر کر دیا۔

ان کے دور حکومت میں میڈیا کو مکمل آزادی حاصل تھی، جو اب ملک میں نام نہاد جمہوری حکومت کے تحت ایک خواب لگتا ہے۔ انہوں نے اپنے دور حکومت میں رائے کے تنوع کی حوصلہ افزائی کی اور جمہوری اصولوں پر عمل کیا۔ ان دنوں کے مقابلے میں عوام کو دستیاب شہری آزادیوں کا صرف خواب ہی دیکھا جا سکتا ہے، پی ڈی ایم کی موجودہ حکومت کے دور میں، جہاں لوگ اپنے حقوق کے لیے آواز بھی نہیں اٹھا سکتے، جہاں اختلاف رائے کا اظہار کرنے والوں کو سلاخوں کے پیچھے ڈال کر تمام آوازوں کو خاموش کر دیا جاتا ہے۔ ’’کچھ لوگ نائن الیون کے بعد کے دور میں امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامل ہونے پر جنرل پرویز مشرف پر تنقید کرتے ہیں، لیکن میرے خیال میں اس وقت ان کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا کہ امریکہ کو انکار کے ملک کے لیے سنگین نتائج نکل سکتے تھے۔‘‘ انہوں نے ملک میں جو بلدیاتی نظام متعارف کرایا وہ مثالی تھا اور اس نظام حکومت کے تحت نچلی سطح پر جو ترقی ہوئی ہے اس کی ملکی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ ’’جنرل پرویز مشرف کو محب وطن ہونے پر فخر تھا اور وہ ایک محب وطن سپاہی تھے۔ انہوں نے ہمیشہ اپنے خاندان کی تحریک پاکستان میں دی گئی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے فخر محسوس کیا۔ اس ناقابل تلافی نقصان پر میرا دل ان کے خاندان کے ساتھ ہے کیونکہ ایسی قائدانہ خصوصیات کا حامل انسان صدیوں میں پیدا ہوتا ہے۔‘‘

ڈاکٹر اشفاق حسن خان

Advertisement

معروف ماہر اقتصادیات

سابق صدر جنرل پرویز مشرف عظیم محب وطن اور پاکستان کے بہادر سپاہی تھے۔ ان کے انتقال سے ہم ایک سچے سپاہی، ایک عظیم رہنما اور ایک محب وطن سے محروم ہو گئے ہیں، انہوں نے مختلف حیثیتوں میں ملک کی خدمت کی۔ پہلے انہوں نے ایک سپاہی کے طور پر ملک کی خدمت کی اور بعد میں ایک لیڈر کے طور پر، جس نے نائن الیون کے بعد کے دور میں ملک کو نازک حالات سے نکالا۔ مجھے ان کی قیادت میں 9 سال تک قریب سے کام کرنے کا موقع اور اعزاز ملا۔ اگرچہ وہ ایک فوجی بغاوت کے ذریعے اقتدار میں آئے، لیکن ساتھیوں اور ماتحتوں کے ساتھ اپنے برتاؤ اور طرز عمل میں وہ ایک حقیقی جمہوریت پسند اور مدبر انسان تھے۔ وہ ہمیشہ اختلاف رائے کے لیے تیار رہتے تھے اور حتمی پالیسی فیصلے لینے سےقبل سرکاری اجلاسوں میں مختلف نقطہ نظر کو تحمل کے ساتھ سنتے تھے۔ان کی قیادت میں پاکستان وقت سے پہلے آئی ایم ایف پروگرام سے کامیابی کے ساتھ نکل آیا۔ ان کے دور حکومت میں ملک کی معیشت ترقی کی منازل طے کرتی رہی اور تقریباً تمام شعبوں میں مسلسل ترقی ہوئی اور مجموعی طور پر عوام کے معیار زندگی میں خاطر خواہ بہتری آئی۔

’’ان دنوں غیر ملکی سرمایہ کاری کی آمد خاص طور پر خدمات کے شعبے میں قابل ذکر تھی، جب کہ ہمارے ملک کے امریکہ، چین اور خاص طور پر مسلم دنیا کے ساتھ انتہائی اچھے تعلقات تھے، جنہیں انہوں نے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے دانش مندی کے ساتھ استعمال کیا۔مسئلہ کشمیر سے ان کی وابستگی بھی سب کو معلوم تھی کیونکہ انہوں نے مذاکرات کے ذریعے تنازع کے حل کے لیے سنجیدہ کوششیں کی تھیں۔ وہ ایک خیال رکھنے والی شخصیت تھے اور ہمیشہ ان افراد کے خاندانوں کی دیکھ بھال کرتے تھے، جنہوں نے فرض کی ادائیگی میں اپنی جانیں قربان کیں۔’’میری دلی تعزیت مرحوم جنرل پرویزمشرف کے خاندان سے ہے، کیونکہ یہ اکیلے ان کا نہیں بلکہ پوری قوم کا نقصان ہے، جنہوں نے ایک عظیم رہنما اور ایک عظیم سپاہی کو کھو دیا ہے۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے، ان کی روح کو ابدی سکون عطا فرمائے، اور ان کے اہل خانہ اور ان سے محبت کرنے والوں کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔‘‘

اعجاز الحق

Advertisement

سابق وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان مسلم لیگ (ضیاء)

’’سب سے پہلے میں مرحوم جنرل (ر) پرویز مشرف کے خاندان، رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ تعزیت کرتا ہوں، جو ایک بہترین سپاہی تھے۔ انہوں نے بھارت کے ساتھ 1965ء اور 1971ء کی جنگوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا اور اسپیشل سروسز گروپ میں خدمات سرانجام دی تھیں اور پاک فوج کے مختلف آپریشنز کا حصہ بھی رہے۔پاک فوج کے ساتھ ان کی وابستگی کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام اپنے ایک ساتھی کے نام پر رکھا جو 1971ء کی جنگ میں شہید ہو گیا تھا۔

’’میرے خیال میں اکتوبر 1999ء میں فوجی بغاوت کے بعد ان کا اقتدار میں آنا ایک حادثہ تھا۔دراصل بغاوت کی قیادت ان کے ساتھی جرنیلوں نے کی تھی۔ بغاوت کے وقت وہ سری لنکا سے واپس پرواز کر رہے تھے اور جب ان کا طیارہ اترا تو نواز شریف کی حکومت پہلے ہی گر چکی تھی۔‘‘

’’ملک کے چیف ایگزیکٹو کے طور پر اقتدار میں اپنے ابتدائی تین برس میں جنرل پرویز مشرف کی توجہ مختلف شعبوں میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر مرکوز رہی۔ انہوں نے ایک انتہائی موثر بلدیاتی نظام متعارف کرایا، جس کے ذریعے نچلی سطح پر بہت سے ترقیاتی کام انجام پائے۔‘‘’’جنرل مشرف اپنے خیالات اور پالیسیوں میں واضح تھے، خاص طور پر کشمیر کے بارے میں ان کی پالیسی کے حوالے سے جرات مندانہ اور واضح پالیسی تھی۔ انہوں نے تنازع کشمیر کے حل کے لیے مخلصانہ کوششیں کیں، اور بھارتی قیادت کو مذاکرات پر مجبور کیا۔‘‘

Advertisement

اسی طرح افغانستان کے بارے میں ان کے خیالات اور پالیسی بھی بہت واضح تھی اور وہ سوویت یونین کے خلاف جنگ میں افغانوں کی حمایت کی پالیسی کے سخت حامی تھے۔’’میں نے بطور وزیر مذہبی امور ان کے ساتھ مل کر کام کیا تھا۔ انہوں نے اپنے ساتھ کام کرنے والے وزراء اور لوگوں کو آزادانہ طور پر کام کرنے کی اجازت دی، اور پالیسی بنانے سے پہلے ہمیشہ مختلف خیالات کا خیرمقدم کیا۔‘‘’’یہ ان کے دور میں ہوا کہ پاکستان نے پہلی بار آئی ایم ایف پروگرام کو مقررہ وقت سے پہلے کامیابی سے مکمل کیا۔ یہ صرف اس وجہ سے ہے کہ اس نے انہوں مسئلے کو سنبھالنے والی اقتصادی ٹیم کو چیزوں سے نمٹنے کے لیے آزادی دی تھی۔’’ان کے دور میں خدمات کے شعبے میں بہت زیادہ سرمائے کی آمد کے ساتھ ملک کی معیشت ایک مثبت راستے پر تھی، جو ملک کی مجموعی اقتصادی ترقی کے لیے ایک اعزاز تھا۔

’’ان کی لبرل میڈیا پالیسی کے تحت درجنوں ٹیلی ویژن چینلز کھولے گئے، کیونکہ وہ آزادی اظہار اور آزادی رائے پر یقین رکھتے تھے۔ ان دنوں میڈیا پر کوئی پابندی نہیں تھی اور میڈیا حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرنے میں آزاد تھا۔ان کی متحرک خارجہ پالیسی کی وجہ سے ان کے دور میں امریکہ، چین اور برادر مسلم ممالک کے ساتھ ملک کے تعلقات مثالی تھے۔’’لیکن ان کی حکمرانی میں کچھ خامیاں بھی تھیں۔ نائن الیون کے بعد کے دور میں پاکستان کے امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کا حصہ بننے کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں دہشت گردی نے جنم لیا جس کے نتیجے میں ملک کو بہت بڑا انسانی اور معاشی نقصان ہوا۔‘‘

’’اس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کے خلاف ان کی کارروائی کو بھی ان کی ایک غلطی کے طور پر دیکھا گیا۔ ان کے اس اقدام سے پیدا ہونے والے عدالتی بحران نے اقتدار پر ان کی گرفت کمزور کر دی جو آخر کار ان کی معزولی کا باعث بنی۔

میجر جنرل (ر) راشد قریشی

Advertisement

سابق ڈی جی آئی ایس پی آر

مرحوم جنرل (ر) پرویز مشرف بہترین آرمی آفیسر تھے، جن کے ساتھ میں نے کام کیا تھا۔ ان میں قائدانہ صلاحیتیں نمایاں تھیں۔ وہ ایک عظیم محب وطن تھے اور وطن کی محبت ان کے خون میں رچی بسی تھی۔

’’مجھے ان کے ساتھ طویل عرصے تک کام کرنے کا اعزاز حاصل ہوا، پہلے ان کے پرنسپل اسٹاف آفیسر کے طور پر، جب انہیں میجر جنرل سے لیفٹیننٹ جنرل بنا دیا گیا، اور مجھے کور کمانڈر منگلا اور بعد میں ڈی جی آئی ایس پی آر مقرر کیا گیا۔

’’میں نے اپنی پوری زندگی میں ایسا بہادر لیڈر نہیں دیکھا، جو پاکستان کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے ہر وقت تیار رہتا تھا کیونکہ وطن کی محبت ان کی روح میں سمائی ہوئی تھی۔‘‘

Advertisement

کشمیر کاز سے ان کی وابستگی کوئی ڈھکی چھپی نہیں تھی اور لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف کشمیری رہنما یکساں طور پر ان کا احترام کرتے تھے۔ انہوں نے تنازع کشمیر کے حل کے لیے جرات مندانہ فیصلے کیے تھے اور دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان دیرپا مسئلہ کے حل کے لیے غیرمعمولی حل پیش کیے تھے۔

ان کا یہ خیال تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب رہنے والے لوگوں کی امنگوں کو مدنظر رکھا جانا چاہیے اور یہی وجہ تھی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں رہنے والے کشمیری رہنماؤں میں بہت مقبول تھے۔

’’’میرے خیال میں جو لوگ صدر پرویزمشرف کے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کا ساتھ دینے کے فیصلے پر تنقید کرتے ہیں وہ سراسر غلط ہیں۔ پاکستان نے افغانستان کے خلاف جنگ میں امریکہ کے ساتھ کبھی ہاتھ نہیں ملایا۔ ہم نے صرف دہشت گردی کے خلاف امریکہ کی حمایت کی۔

یہ اقوام متحدہ کے دستے تھے جو افغانستان میں لڑے، پاکستان کی فوج کبھی افغانستان میں داخل نہیں ہوئی۔ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ کا کردار ادا کیا، ایک ایسی پالیسی جس پر آج بھی عمل کیا جا رہا ہے کیونکہ قوموں کے مجموعے میں ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر ہم دہشت گردی کی اس کی تمام شکلوں اور مظاہر سے نفرت اور مذمت کرتے ہیں اور اس کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے کہ دہشت گرد کسی بھی ملک کے خلاف ہماری سرزمین استعمال کریں۔

جنرل مشرف ایک عظیم لیڈر تھے۔ بدقسمتی سے، ہم بحیثیت قوم پاکستانی عوام کے فائدے کے لیے ان کی صلاحیتوں سے پوری طرح استفادہ کرنے میں ناکام رہے، کیونکہ وہ پاکستان کو اقوام عالم میں ایک ترقی یافتہ اور باوقار قوم کے طور پر دیکھنا چاہتے تھے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
صدر اور وزیراعظم سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کا آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار
نیپال کے بعد مڈغاسکر میں بھی جین زی کا انقلاب، حکومت کا تختہ الٹ دیا، صدر فرار، پارلیمنٹ تحلیل
پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنا دیے؛ 20 طالبان ہلاک
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر